وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 7 نومبر 2025 کو قومی گیت’’وندے ماترم‘‘ کے 150 سال پورے ہونے کی ایک سال تک جاری رہنے والی یادگاری تقریب کا افتتاح کریں گے

Posted On: 05 NOV 2025 8:58PM by PIB Delhi

وزارت ثقافت 7 نومبر 2025 کو نئی دہلی کے اندرا گاندھی انڈور اسٹیڈیم میں قومی گیت’’وندے ماترم‘‘ کے 150 سال پورے ہونے کی یاد میں افتتاحی تقریب کا اہتمام کرے گی۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی اس موقع پر مہمان خصوصی ہوں گے۔ یہ تقریب7 نومبر 2025 سے 7 نومبر 2026 تک ایک سال طویل ملک گیریادگارتقریب کا باقاعدہ آغاز کی علامت ہے، جو اس لازوال کمپوزیشن کے 150 سال کا جشن منایا جا سکے، جس نے ہندوستان کی آزادی کی تحریک کو متاثر کیا اور قومی فخر اور اتحاد کی تحریک جاری رکھی۔

وندے ماترم کو 2025 میں 150 سال مکمل ہو جائیں گے۔ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ بنکم چندر چٹرجی نے 7 نومبر 1875 کو اکشے نومی کے موقع پر قومی گیت ’’وندے ماترم‘‘کی تخلیق کی تھی ۔ وندے ماترم کو سب سے پہلے ادبی میگزین بنگ درشن میں ان کے ناول آنند مٹھ میں سلسلہ وار شائع کیا گیا تھااور بعد میں 1882 میں ایک کتاب کے طور پر شائع کیا گیا تھا۔ اس عرصے کے دوران ہندوستان بڑی سماجی، ثقافتی اور سیاسی تبدیلیوں سے گزر رہا تھا، اور قومی شناخت اور نوآبادیاتی حکمرانی کی مخالفت بھی بڑھ رہی تھی۔ اس گانے نے شاعرانہ طور پر ہندوستان کے اتحاد اور عزت نفس کے بیدار احساس کا اظہار کیا، مادر وطن کو طاقت، خوشحالی اور الوہیت کی علامت کے طور پر پیش کیا۔ یہ جلد ہی قوم کے لیے عقیدت کی ایک پائیدار علامت بن گیا۔ 24 جنوری 1950 کو دستور ساز اسمبلی کے صدر ڈاکٹر راجیندر پرساد نے اعلان کیا کہ آزادی کی جدوجہد میں تاریخی کردار ادا کرنے والے ’’وندے ماترم‘‘ کو قومی ترانے ’’جن گن من‘‘ کی مانند ہی احترام دیا جائے گا۔ تقریبات کا آغاز صبح 10 بجے عوامی مقامات پر’’وندے ماترم‘‘ کے بڑے پیمانے پر گانے کے ساتھ ہوگا۔ اس میں وزیر اعظم کی موجودگی میں مرکزی تقریب کے ساتھ ساتھ تمام شہریوں، اسکول کے بچوں، کالجوں کے طلباء، حکام، منتخب نمائندوں، پولیس اہلکاروں، ڈاکٹروں، اساتذہ، ڈرائیوروں، دکانداروں اور سماج کے تمام طبقوں سے تعلق رکھنے والے تمام متعلقہ شراکت داروں کا تعاون شامل ہوگا۔

اس کی تاریخی اور قومی اہمیت  کی حامل تقریب کو تسلیم کرتے ہوئے مرکزی کابینہ نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی رہنمائی اور قیادت میں یکم اکتوبر 2025 کو قومی گیت وندے ماترم کی 150 ویں سالگرہ کے موقع پر ملک گیر جشن منانے کی منظوری دی۔ اس کے بعد 24 اکتوبر 2025 کو قومی نفاذ کمیٹی نے اسے7 نومبر 2025 سے 7 نومبر 2026 تک ایک سال تک  طویل جاری رہنے والے جشن کی منظوری دی۔

افتتاحی تقریب کی جھلکیاں یہ ہوں گی:

  • مہمان خصوصی کی آمد سے قبل ثقافتی پروگرام
  • قومی گیت ’وندے ماترم‘ کی 150 سالہ تاریخ پر نمائش
  • مادر وطن کو خراج عقیدت پیش کرنے کی تقریب
  • وندے ماترم: ندا ایکم، روپم انیکم: سنسکرتی منچ پر تقریباً 75 موسیقاروں کے ساتھ مہمان خصوصی کے سامنے ایک میوزیکل پروگرام جس کا انعقاد بین الاقوامی شہرت یافتہ وائلنسٹ ڈاکٹر منجوناتھ میسور کریں گے  جس میں ہندوستانی موسیقی کے مختلف روایتی انداز کا  خوبصورت سنگم  ہوگا۔
  • وندے ماترم کی 150 سالہ تاریخ پر ایک مختصر فلم کی نمائش۔
  • یادگاری ڈاک ٹکٹوں اور سکوں کے اجراء کی تقریب۔
  • ڈائس پر  موجودمعززین اور مدعو مہمانوں کے خطابات۔
  • مہمان خصوصی کا خطاب۔
  • عوامی سطح پروندے ماترم کو گایا جائے گا ۔

تمام ریاستیں/ مرکز کے زیر انتظام علاقے، مرکزی وزارتیں/ محکمے اور ان سے منسلک/ ماتحت دفاتر 7 نومبر 2025 کو صبح 10 بجے اپنے اپنے دفتر کے احاطے میں ’وندے ماترم‘ کے اجتماعی گانے کا اہتمام کریں گے۔ اس موقع کو یادگار بنانے کے لیے ملک بھر کے تمام دفاتر اور اداروں سے وزیر اعظم کے خطاب کو براہ راست نشر کرنے کے انتظامات کیے جائیں گے۔

وزارت ثقافت نے اس پہل کے لیے ایک ویب سائٹ/ https://vandemataram150.in۔ شروع کی ہے۔ شہری اور ادارہ جاتی شرکت کے لیے اس ویب سائٹ پر درج ذیل خصوصیات دستیاب ہیں:

  • سرکاری برانڈنگ مواد (بل بورڈز، بینرز، ویب تخلیقات)
  • مختصر فلمیں اور تیار کردہ نمائشیں۔
  • موسیقی کے ساتھ مکمل گانا اور گروپ گانے کے بول
  • ’’موسیقی کے ساتھ وندے ماترم گانا‘‘ نامی فیچر کے ذریعے شہری مہم پورٹل پر گانے کا اپنا ورژن ریکارڈ اور اپ لوڈ کر سکیں گے۔ زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو شرکت کرنے اور مادر وطن سے اپنی عقیدت کا اظہار کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔

ملک کے تمام شہریوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اس اقدام میں بڑی تعداد میں شرکت کریں، تاکہ ہم سب مل کر اپنے قومی ترانے کے تئیں اپنے حب الوطنی اور تشکر کے جذبات کا اظہار کر سکیں۔

****

 

(ش ح ۔م ح۔ت ع(

U. NO.829


(Release ID: 2186838) Visitor Counter : 8