مواصلات اور   اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
                
                
                
                
                
                    
                    
                        انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک نے ملازمین کے پروویڈنٹ فنڈ تنظیم (ای پی ایف او) کے ساتھ مفاہمت نامہ (ایم او یو) پر دستخط کیے
                    
                    
                        
                    
                
                
                    Posted On:
                03 NOV 2025 4:32PM by PIB Delhi
                
                
                
                
                
                
                انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک (آئی پی پی بی)، جو کہ مکمل طور پر حکومتِ ہند کی ملکیت ہے اور وزارتِ مواصلات کے محکمہ ڈاک کے تحت کام کرتا ہے، نے ملازمین کی پروویڈنٹ فنڈ تنظیم (ای پی ایف او)، وزارتِ محنت و روزگار، حکومتِ ہند کے ساتھ ایک مفاہمت نامہ (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔اس معاہدے کا مقصد ملازمین کی پنشن اسکیم 1995 (ای پی ایس،95) کے تحت پنشنروں کو گھر بیٹھے ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ (ڈی ایل سی) کی سہولت فراہم کرنا ہے۔یہ اقدام سینئر شہریوں اور پنشنروں کے لیے سہولت پیدا کرنے کی ایک بڑی کوشش ہے، جس کے تحت انہیں اپنے لائف سرٹیفکیٹ کی تصدیق کے لیے بینک یا دفتر جانے کی ضرورت نہیں ہوگی، بلکہ یہ خدمت اب ڈاکیے کے ذریعے گھر کے دروازے پر دستیاب ہوگی۔

اس مفاہمت نامہ (ایم او یو)  کاتبادلہ جناب آروِشوِیسورن، منیجنگ ڈائریکٹر و چیف ایگزیکٹو آفیسر، آئی پی پی بی (آئی پی پی بی) اور جناب رمیش کرشن مورتی، مرکزی پروویڈنٹ فنڈ کمشنر (سی پی ایف سی)، ای پی ایف او (ای پی ایف او) نے ای پی ایف او کے 73ویں یومِ تاسیس کے موقع پر کیا۔اس تقریب میں ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ، مرکزی وزیر برائے محنت و روزگار اور امورِ نوجوانان و کھیل نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر محترمہ وندنا گرنانی، سیکریٹری (محنت و روزگار)، مرکزی بورڈ آف ٹرسٹیز (سی بی ٹی) کے اراکین، وزارتِ محنت و روزگار (ایم او ایل ای)، ای پی ایف او اور آئی پی پی بی کے سینئر افسران کے علاوہ دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔
اس اشتراک کے تحت، انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک (آئی پی پی بی) اپنے وسیع نیٹ ورک یعنی 1.65 لاکھ سے زائد ڈاک خانوں اور 3 لاکھ سے زیادہ ڈاک ملازمین (ڈاکیے اور گرامین ڈاک سیوک) کو بروئے کار لائے گا۔ یہ عمل ڈیجیٹل فیس آتھنٹیکیشن ٹیکنالوجی اور فنگر پرنٹ بایومیٹرک تصدیق کے ذریعے انجام دیا جائے گا تاکہ ای پی ایف او کے پنشنر اپنے ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ (ڈی ایل سی) گھر بیٹھے آسانی سے جمع کرا سکیں اور انہیں بینک یا ای پی ایف او دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہ رہے۔مزید یہ کہ، ای پی ایف او ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ کے اجرا کے تمام اخراجات خود برداشت کرے گا، جس سے یہ خدمت پنشنروں کے لیے بالکل مفت فراہم کی جائے گی۔
اشتراک کے حوالے سے بات کرتے ہوئے جناب آروِشوِیسورن، منیجنگ ڈائریکٹر و چیف ایگزیکٹو آفیسر، انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک (آئی پی پی بی) نے کہا:
“ای پی ایف او کے ساتھ یہ شراکت داری آئی پی پی بی کے مشن کو مزید مضبوط بناتی ہے، جس کا مقصد ہندوستان کے ہر گھر کی دہلیز تک بنیادی مالیاتی اور شہری خدمات پہنچانا ہے۔ اپنی ٹیکنالوجی سے لیس ڈاک خدمات اور قابلِ اعتماد آخری سطح تک رسائی کے ذریعے، ای پی ایف او کے پنشنرخصوصاً دیہی اور نیم شہری علاقوں میں اب باعزت، آسان اور بغیر کسی دشواری کے اپنا لائف سرٹیفکیٹ جمع کرا سکیں گے۔ یہ اقدام حکومتِ ہند کے ‘ڈیجیٹل انڈیا’ اور ‘ایز آف لیونگ’ کے وژن سے ہم آہنگ ہے، جو ٹیکنالوجی اور ڈاک کے بنیادی ڈھانچے کو استعمال میں لا کر بزرگ شہریوں اور پنشنروں کے لیے جامع خدمات کی فراہمی کو یقینی بناتا ہے۔”
انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک (آئی پی پی بی) نے ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ کی گھر بیٹھے فراہمی کی سروس سال 2020  میں شروع کی تھی، تاکہ آدھار پر مبنی بایومیٹرک تصدیق کے ذریعے پنشنروں کے لیے جیوَن پرمان کے اجرا کا وقت کم کیا جا سکے۔
پنشنروں کو صرف یہ کرنا ہوتا ہے کہ وہ اپنے ڈاکیے یا گرامین ڈاک سیوک سے رابطہ کریں یا اپنے قریبی ڈاک خانے جائیں، وہاں اپنا آدھار نمبر اور پنشن کی تفصیلات فراہم کریں اور اپنی شناخت کی تصدیق آدھار سے منسلک فیس آتھنٹیکیشن یا فنگر پرنٹ بایومیٹرک تصدیق کے ذریعے کرائیں۔سرٹیفکیٹ کی تیاری کا عمل مکمل ہونے کے بعد، پنشنر کو اس کے رجسٹرڈ موبائل نمبر پر ایک تصدیقی ایس ایم ایس موصول ہوگا اور وہ اگلے دن اپنا سرٹیفکیٹ آن لائن اس ویب سائٹ https://jeevanpramaan.gov.in/v1.0  پر دیکھ سکتے ہیں۔
انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک کے بارے میں
انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک (آئی پی پی بی) کو محکمہ ڈاک، وزارتِ مواصلات کے تحت قائم کیا گیا ہے، جس کی 100 فیصد ملکیت حکومتِ ہند کے پاس ہے۔ یہ بینک 1 ستمبر 2018 کو باضابطہ طور پر شروع کیا گیا۔آئی پی پی بی کا وژن ہندوستان کے عام شہریوں کے لیے سب سے زیادہ قابلِ رسائی، کم لاگت والا اور قابلِ اعتماد بینک قائم کرنا ہے۔اس بینک کا بنیادی مقصد ان افراد تک بینکاری سہولتیں پہنچانا ہے جو بینکنگ نظام سے محروم یا کم جڑے ہوئے ہیں اور ڈاک کے وسیع نیٹ ورک یعنی تقریباً 1,65,000 ڈاک خانے (جن میں سے تقریباً 1,40,000 دیہی علاقوں میں ہیں) اور 3,00,000 سے زائد ڈاک ملازمین کے ذریعے ملک کے آخری کونے تک رسائی حاصل کرنا ہے۔
آئی پی پی بی کا آپریٹنگ ماڈل انڈیا اسٹیک کے بنیادی ستونوں پر مبنی ہے، جو کاغذ سے پاک، نقدی سے پاک اور بغیر جسمانی موجودگی کے بینکاری کو ممکن بناتا ہے۔ یہ خدمات صارفین کے گھر کی دہلیز پر ایک سی بی ایس سے منسلک اسمارٹ فون اور بایومیٹرک ڈیوائس کے ذریعے آسان، محفوظ اور تیز طریقے سے فراہم کی جاتی ہیں۔کم لاگت  والی ٹیکنالوجی اور عوام کے لیے بینکاری کو آسان بنانے پر توجہ کے ساتھ، آئی پی پی بی 13 زبانوں میں دستیاب سہل اور سستی بینکاری خدمات 11 کروڑ صارفین تک پہنچا رہا ہے، جو 5.57 لاکھ دیہاتوں اور قصبوں میں پھیلے ہوئے ہیں۔
آئی پی پی بی ایک کم نقد معیشت کے فروغ اور ڈیجیٹل انڈیا کے وژن میں بھرپور کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔بینک کا مقصد یہ ہے کہ ہندوستان کی ترقی اسی وقت ممکن ہے جب ہر شہری کو مالی تحفظ اور بااختیاری کے یکساں مواقع حاصل ہوں۔ہمارا نعرہ اسی عزم کی عکاسی کرتا ہے: ہر صارف اہم ہے، ہر لین دین معنی رکھتا ہے اور ہر جمع کردہ رقم قیمتی ہے۔
ہم سے رابطہ کریں:
ای میل: marketing@ippbonline.in
ویب سائٹ: www.ippbonline.bank.in
سوشل میڈیا ہینڈلز:
ٹویٹر- https://twitter.com/IPPBOnline
انسٹاگرام- https://www.instagram.com/ippbonline
لکنڈان- https://www.linkedin.com/company/india-post-paymentsbank
فیس بک- https://www.facebook.com/ippbonline
یوٹیوب- https://www.youtube.com/@IndiaPostPaymentsBank
******
 
(ش ح ۔ م م ۔  م ا)
Urdu.No- 699 
 
                
                
                
                
                
                (Release ID: 2185951)
                Visitor Counter : 9