امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت 
                
                
                
                
                
                    
                    
                        جناب سنجے گرگ، آئی اے ایس نے بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز(بی آئی ایس) کے ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ سنبھالا
                    
                    
                        
                    
                
                
                    Posted On:
                03 NOV 2025 3:00PM by PIB Delhi
                
                
                
                
                
                
                جناب سنجے گرگ، کیرالہ کیڈر کے 1994 بیچ کے ایک سینئر آئی اے ایس افسر نے یکم نومبر 2025 سے بھارت کے قومی ادارۂ معیارات، بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز(بی آئی ایس) ، کے ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔
جناب گرگ تین دہائیوں پر محیط وسیع اور متنوع انتظامی تجربہ رکھتے ہیں اور اسٹریٹجک منصوبہ سازی، پالیسی سازی اور اس کے نفاذ کے رہنما اصولوں میں مہارت رکھتے ہیں۔ انہوں نے ریاستی اور قومی سطح پر زراعت، خوراک کی نقل و حمل، دفاعی صنعت، صنعتی فروغ، مالیات اور مختلف سماجی شعبوں سمیت متعدد میدانوں میں خدمات انجام دی ہیں۔
بی آئی ایس کے ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ سنبھالنے سے قبل، وہ اضافی سکریٹری، ڈی اے آر ای (محکمہ زراعت، تحقیق و تعلیم) اور سکریٹری، انڈین کونسل آف ایگریکلچر ریسرچ (آئی سی اے آر) کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ڈی اے آر ای اور آئی سی اے آر میں انہوں نے تحقیق کے انتظام اور انتظامیہ میں آئی ٹی کے استعمال کے ذریعے ڈیجیٹل تبدیلی کی قیادت کی۔ انہوں نے ’کسان سارتھی پورٹل‘ کے توسیعی عمل اور اسے بڑے پیمانے پر فروغ دینے میں بھی اہم کردار ادا کیا، جو کسانوں کو براہِ راست زرعی سائنس دانوں سے جوڑتا ہے۔
 
ان کے تجربے میں ہندوستان میں عالمی بینک کے پروجیکٹوں کا انتظام اور انتظامیہ ، دفاعی صنعت کے شعبے کا فروغ ضابطہ کاری ، چمڑے کی صنعت کے شعبے کو فروغ دینے سمیت دیگر صنعتی ترقی کے اقدامات شامل ہیں ۔
بی آئی ایس کے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر جناب گرگ آئی ای سی میں ہندوستان کی قومی کمیٹی کے صدر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں گے ۔
 
****
ش ح۔ع و۔ ش ت
U NO: 691
                
                
                
                
                
                (Release ID: 2185879)
                Visitor Counter : 12