وزارت آیوش 
                
                
                
                
                
                    
                    
                        وزارت آیوش نے خصوصی مہم 5.0 کے کامیاب نفاذ کے ذریعے ’سوچھتا ہی سیوا‘ کے عزم کو مزید مضبوط  مستحکم کیا
                    
                    
                        
1365 مربع فٹ جگہ کی بازیابی، 7.35 لاکھ روپے کی آمدنی — آیوش وزارت نے دفتر کے بہتر استعمال میں مثالی معیار قائم کیا
                    
                
                
                    Posted On:
                03 NOV 2025 12:19PM by PIB Delhi
                
                
                
                
                
                
                وزارت آیوش نے 2 اکتوبر  سے31 اکتوبر 2025 کے دوران جاری خصوصی مہم 5.0 کے تحت کارکردگی، شفافیت اور صفائی ستھرائی کے لیے اپنی کوششوں کو مزید مستحکم کیا ہے۔ اس مہم کا مقصد انتظامی نظام کو مضبوط بنانا، ریکارڈ مینجمنٹ کو بہتر بنانا، اور تمام آیوش اداروں میں مستقل صفائی اور عوامی شکایات کے ازالے کے عمل کو فروغ دینا ہے۔
مہم کے دوران وزارت نے متعدد شعبوں میں قابلِ ذکر پیش رفت حاصل کی۔ مجموعی طور پر 658 عوامی شکایات اور 59 عوامی شکایات پر اپیلوں کا ازالہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ، ارکانِ پارلیمنٹ کی جانب سے موصول ہونے والے 2 حوالہ جاتی معاملات بھی نمٹائے گئے، جبکہ ملک بھر میں آیوش اداروں میں 68 صفائی مہمات کامیابی سے منعقد کی گئیں۔ وزارت نے مزید 101 فائلیں خارج کیں، جس سے ریکارڈ مینجمنٹ اور انتظامی کارکردگی میں بہتری آئی۔
اس مہم کے  ذریعے فضلے  کے ڈسپوزل سے 1365 مربع فٹ دفتری جگہ خالی کی گئی، جس سے 7,35,500  روپئے کی آمدنی ہوئی۔ یہ کوششیں نہ صرف وسائل کے بہتر استعمال اور دفتری کارکردگی میں اضافے پر وزارت کی توجہ کو نمایاں کرتی ہیں بلکہ حکومتِ ہند کے ’سواچھتا ہی سیوا‘ اور ’کم از کم حکومت، زیادہ سے زیادہ حکمرانی‘ کے وژن کے سلسلے میں اس کے فعال اور پیش پیش کردار کی عکاسی بھی کرتی ہے۔
 گزشتہ مراحل کی کامیابیوں کو آگے بڑھاتے ہوئے، خصوصی مہم 5.0 کے دوران آیوش افسران، عملے اور برادری نے جڑی بوٹیوں کے باغات، کمیونٹی مقامات اور عوامی علاقوں میں صفائی اور آگاہی مہمات میں بھرپور شرکت کی۔  اعلیٰ عہدیداروں نے آیوش بھون سمیت دیگر اہم اداروں میں سرگرمیوں کی براہِ راست قیادت کی، جس سے اجتماعی ذمہ داری اور شہری شعور کے فروغ کے عزم کو مزید تقویت ملی۔
وزارت آیوش شکایات کے بروقت حل اور صفائی کے معیارات کو برقرار رکھتے ہوئے ایک مؤثر، شفاف اور عوام دوست انتظامی ماحول کے قیام میں اپنا اہم کردار جاری رکھے ہوئے ہے۔
*****
( ش ح۔ت ف۔ ش ا)
U.No.686
                
                
                
                
                
                (Release ID: 2185823)
                Visitor Counter : 12