وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے اپنے چھتیس گڑھ کے دورے کے اقتباسات شیئر کیے جن میں قبائلی فخر، ترقی کے سفر اور لوگوں کی فلاح و بہبود کو اجاگر کیا گیا

Posted On: 01 NOV 2025 10:44PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اپنے چھتیس گڑھ کے دورے کے مزید اقتباسات شیئر کیے ہیں جن میں قبائلی فخر، ترقی کے سفر اور لوگوں کی فلاح و بہبود کو اجاگر کیا گیا ہے۔

ایکس پر الگ الگ پوسٹس میں، جناب مودی نے کہا؛

’’آج، میں نے نوا رائے پور اٹل نگر میںچھتیس گڑھ کی قبائلی برادریوں کی بے مثال ہمت، قربانی اور حب الوطنی کے جذبے  کووقف قبائلیمجاہدین آزادی  میوزیم کا افتتاح کیا۔ میوزیم کا دورہ کرنے کے ساتھ ساتھ، مجھے شہید ویرنارائن سنگھ میموریل   کا افتتاح اور انکے مجسمے  کی نقاب کشائی  کا شرف بھی حاصل ہوا۔‘‘

 

’’مجھے نوا رائے پور اٹل نگر میں سلور جوبلی تقریب  کے دوران نمائش میں چھتیس گڑھ کی ڈھائی دہائیوں کی ترقی کا مشاہدہ کرتے ہوئے خوشی ہوئی۔‘‘

 

’’چھتیس گڑھ میں اپنے غریب بھائیوں اور بہنوں سے مل کر مجھے بے حد اطمینان محسوس ہوا جنھیں آج  پکا گھرملاہے ۔ اپنے گھروں کی چابیاں ملنے پر ان کے چہروں پر خوشی دیکھتے ہی بنتی ہے ۔‘‘

 

’’چھتیس گڑھ کے قیام کی سلور جوبلی مہوتسو میں  مجھے آشیرواد دینے آئے ریاست کے  میرے پریوارکے لوگوں  کوبہت بہت مبارک باد!

جے جوہار!‘‘

 

’’محترم اٹل جی نے 25 سال قبل چھتیس گڑھ کی تشکیل کے ساتھ جو بیج بویا تھا وہ اب ترقی کے برگد کے درخت کی شکل اختیار کرچکا ہے۔ اس دوران یہاں میرے بھائیوں اور بہنوں نے بے شمار کارنامے انجام دیے ہیں جن پر مجھے فخر ہے۔‘‘

 

’’چھتیس گڑھ میں ہماری آدی واسی  برادری نے ہندوستان کے ورثے اور ترقی میں لاجواب  تعاون کیا ہے۔ شہید ویر نارائن سنگھ میموریل اور قبائلی فریڈم فائٹر میوزیم، جس کا آج افتتاح کیا گیا ہے، آنے والی نسلوں کو  تحریک  دیتے رہیں  گے ۔‘‘

 

’’گیارہ سال پہلے، ہم نے چھتیس گڑھ اور پورے ملک کو نکسلی انتہاپسندی  اور ماؤنواز دہشت سے  نجات دلانے کا عہد کیا تھا، جس کے نتائج آج پورا ملک دیکھ رہا ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ چھتیس گڑھ کے ان علاقوں میں بھی ترقی کی ندی بہہ رہی ہے جو دہائیوں سے اس دہشت  کے گڑھ  رہے تھے۔‘‘

 

******

ش ح۔ف ا۔ م ر

U-NO.643


(Release ID: 2185444) Visitor Counter : 5