وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم 3 نومبر کو ابھرتی سائنس اور ٹیکنالوجی نیز اختراع کانکلیو 2025 کا افتتاح کریں گے
وزیرِ اعظم نجی شعبے کی قیادت میں تحقیق و ترقی کے نظامِ کار کو مضبوط بنانے کے لیے ایک لاکھ کروڑ روپے کے تحقیق، ترقی اور اختراع اسکیم کا بھی آغاز کریں گے
ایس ٹی آئی سی 2025 میں اکیڈمیا، تحقیقی اداروں، صنعت اور حکومت سے3,000سے زائد شرکاء شرکت کریں گے
غور و خوض کے لیے11اہم موضوعاتی شعبے مقرر کیے گئے ہیں، جن میں مصنوعی ذہانت، بایو مینوفیکچرنگ، الیکٹرانکس اور سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ، ابھرتی ہوئی زرعی ٹیکنالوجیز، کوانٹم سائنس وغیرہ شامل ہیں
प्रविष्टि तिथि:
02 NOV 2025 9:29AM by PIB Delhi
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی 3 نومبر کو صبح تقریباً 9:30 بجے نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں منعقد ہونے والے ایمرجنگ سائنس، ٹیکنالوجی اینڈ اِنوویشن کانکلیو 2025 (ای ایس ٹی آئی سی) کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔
ملک میں تحقیق و ترقی (آر اینڈ ڈی) کے نظام کو زبردست تقویت دینے کے لیے وزیرِ اعظم ایک لاکھ کروڑ روپے کے ریسرچ، ڈیولپمنٹ اور اِنوویشن (آر ڈی آئی) اسکیم فنڈ کا آغاز کریں گے۔ اس اسکیم کا مقصد ملک میں نجی شعبے کی قیادت میں تحقیق و ترقی کے ایک مضبوط ماحولیاتی نظام کو فروغ دینا ہے۔
ایس ٹی آئی سی 2025 (ای ایس ٹی آئی سی 2025) تین سے پانچ نومبر 2025 تک منعقد ہوگا۔ اس کانکلیو میں اکیڈمیا، تحقیقی اداروں، صنعت اور حکومت سے 3,000 سے زائد شرکاء کے ساتھ ساتھ نوبل انعام یافتگان، ممتاز سائنس دان، موجدین اور پالیسی ساز بھی شرکت کریں گے۔
غور و خوض کے لیے 11کلیدی موضوعاتی شعبے طے کیے گئے ہیں، جن میں ایڈوانسڈ میٹیریلز اینڈ مینوفیکچرنگ، مصنوعی ذہانت (اے آئی)، بایو مینوفیکچرنگ، بلیو اکانومی، ڈیجیٹل مواصلات، الیکٹرانکس اور سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ، ابھرتی ہوئی زرعی ٹیکنالوجیز، توانائی، ماحولیات و موسمیاتی تغیر، صحت و طبی ٹیکنالوجیز، کوانٹم سائنس و ٹیکنالوجی اور خلائی ٹیکنالوجیز شامل ہیں۔
ایس ٹی آئی سی 2025 میں ممتاز سائنس دانوں کے خطابات، پینل مباحثے، پریزنٹیشنز اور ٹیکنالوجی شوز شامل ہوں گے، جو محققین، صنعتوں اور نوجوان موجدین کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ہندوستان کے سائنس و ٹیکنالوجی کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کا پلیٹ فارم فراہم کریں گے۔
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno- 647
(रिलीज़ आईडी: 2185433)
आगंतुक पटल : 43
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
Malayalam
,
English
,
Marathi
,
हिन्दी
,
Bengali
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada