وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

ویوز (ڈبلیو اے وی ای ایس) اینیمیشن بازار اور انڈیا جوائے 2025 کے آٹھویں ایڈیشن کا افتتاح حیدرآباد میں کیا گیا


حیدرآباد کو جلد ہی انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کریٹیوٹی اینڈ ٹیکنالوجی (آئی آئی سی ٹی) ملنے والا ہے: وزارتِ اطلاعات و نشریات کے سکریٹری جناب سنجے جاجو

وزارتِ اطلاعات و نشریات بھارتی سینما کو درپیش بڑھتے ہوئے قزاقی کے خطرے سے نمٹنے کے لیے انتھک کوششیں کر رہی ہے: جناب سنجے جاجو، سکریٹری وزارتِ اطلاعات و نشریات

Posted On: 01 NOV 2025 6:43PM by PIB Delhi

ہفتہ کے روز وزارتِ اطلاعات و نشریات کے سکریٹری جناب سنجے جاجو نے اعلان کیا کہ حیدرآباد کو جلد ہی انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کرییٹیوٹی اینڈ ٹیکنالوجی (آئی آئی سی ٹی) کا علاقائی مرکز حاصل ہوگا، جس کا مقصد گیمنگ، اینیمیشن اور ڈیجیٹل تفریحی صنعتوں کی ترقی کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/G4qD187WEAA9woMJMOE.jpeg

ایچ آئی سی سی، ہائی ٹیکس میں منعقدہ ویوز اینیمیشن بازار اور انڈیا جوائے 2025 کے آٹھویں ایڈیشن سے خطاب کرتے ہوئے جناب سنجے جاجو نے کہا: ’’انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کریٹیوٹی اینڈ ٹیکنالوجی، جو اپنی نوعیت کا ملک کا پہلا ادارہ ہے، پورے بھارت میں قائم کیا جائے گا اور اس کے کیمپس میں سے ایک جلد ہی حیدرآباد میں قائم ہوگا۔‘‘

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/G4qD-p3W0AAM7S6PB2L.jpeg

تلگو فلم انڈسٹری کے تعاون اور تلنگانہ حکومت کی اے وی جی سی سیکٹر کو فروغ دینے کی کوششوں کو اجاگر کرتے ہوئے جناب سنجے جاجو نے کہا کہ حیدرآباد بھارت کے اینیمیشن، ویژول ایفیکٹس، گیمنگ اور کامکس (اے وی جی سی) ایکو سسٹم کے مرکز کے طور پر اپنی حیثیت کو مسلسل مضبوط کر رہا ہے، جو ملک کی تخلیقی معیشت کی ترقی کو آگے بڑھا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا: ’’بھارت کا میڈیا اور تفریحی شعبہ تیزی سے وسعت اختیار کر رہا ہے اور یہ ملک کی نرم طاقت کا ایک اہم اظہار بن چکا ہے۔‘‘

وزیراعظم نریندر مودی کے ویژن کے مطابق تشکیل دی گئی ویوز (ڈبلیو اے وی ای ایس) پہل کے بارے میں بات کرتے ہوئے جناب سنجے جاجو نے کہا کہ اس کا مقصد بھارت کو تخلیقی صلاحیت اور ڈیجیٹل جدت کے شعبے میں عالمی رہنما کے طور پر ابھارنا ہے۔ انہوں نے کہا: ’’جنوبی بھارت خاص طور پر حیدرآباد، بھارتی سنیما اور تخلیقی ٹیکنالوجی کو آگے بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ کئی آل انڈیا فلمیں حیدرآباد سے تیار ہوئی ہیں، جہاں عالمی معیار کے اسٹوڈیوز اور اختراعات و فنکارانہ مہارت کو فروغ دینے والا پالیسی فریم ورک موجود ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح آئی پی ایل نے بھارتی کرکٹ میں انقلاب برپا کیا، اسی طرح ویوز پہل بھارتی فلم انڈسٹری میں تخلیقی صلاحیت کو ٹیکنالوجی کے ساتھ جوڑ کر تعاون اور اختراع کے لیے ایک عالمی پلیٹ فارم تیار کر کے انقلاب لانے والی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2025-11-01at6.59.18PMF2BD.jpeg

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کریٹیویٹی اینڈ ٹیکنالوجی (آئی آئی سی ٹی) اور ٹی-ہب کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے، جس کا مقصد میڈیا اور تفریحی شعبے میں اسٹارٹ اَپ انکیوبیشن اور اختراع کو فروغ دینا ہے۔

انڈیا جَوائے ایکسپو میں ویوز (ڈبلیو اے وی ای ایس) پہل کے تحت تیار کیے جا رہے اسٹارٹ اَپس اور کریئیٹ اِن انڈیا چیلنج سیزن 1 کے فاتحین کی جانب سے تیار کردہ دانشورانہ املاک (آئی پیز) کو بھی پیش کیا گیا۔ ان اقدامات کا مقصد اسٹارٹ اَپس اور نوجوان تخلیق کاروں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے تاکہ انہیں میڈیا اور تفریحی صنعت کے اہم پروگراموں میں مارکیٹ تک رسائی اور نمایاں نمائش کے مواقع میسر آ سکیں۔

اس موقع پر ویوز اینیمیشن بازار کا آغاز جناب سنجے جاجو نے کیا، جو ایک فزیکل مواد مارکیٹ پلیس ہے جو اینیمیشن مواد کے تخلیق کاروں کو خریداروں اور او ٹی ٹی پلیٹ فارمز سے جوڑتا ہے۔ ویوز بازار پلیٹ فارم کا مقصد تخلیق کاروں کو اپنے کام سے آمدنی حاصل کرنے کے قابل بنانا اور صنعت کی ترقی کو تیز کرنا ہے تاکہ تخلیق کو تجارت میں بدلا جا سکے۔

اس کے بعد جناب سنجے جاجو نے تیلگو اور ملیالم فلم پروڈیوسرز کے ساتھ آئی ایف ایف آئی گول میز کانفرنس کی صدارت کی اور اعلان کیا کہ جاپان کو آئی ایف ایف آئی 2025  کے لیے شراکت دار ملک کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آنے والا ویوز اقدام تخلیقیت اور ٹیکنالوجی کو یکجا کر کے بھارتی سنیما میں انقلاب لائے گا۔ انہوں نے اس بات کی بھی توثیق کی کہ وزارتِ اطلاعات و نشریات بھارتی سنیما میں بڑھتے ہوئے پائریسی کے خطرے سے نمٹنے کے لیے انتھک کوششیں کر رہی ہے۔ مزید برآں وزارت ایک نیا نظام متعارف کروا رہی ہے جس کے ذریعے کثیر لسانی فلم سرٹیفیکیشن کے لیے درخواست دینے کے عمل کو مزید آسان اور مؤثر بنایا جا سکے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/G4qTB_ZX0AEyPtf29MK.jpeg

ویوز اینیمیشن بازار اور انڈیا جَوائے 2025 کا انعقاد وزارتِ اطلاعات و نشریات کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔ یہ دو روزہ پروگرام بھارت کی تخلیقی معیشت کو پیش کرتا ہے، جس میں فلمیں، ای-اسپورٹس، وی ایف ایکس، اینیمیشن، او ٹی ٹی، کامیکس اور دیگر ابھرتے ہوئے ڈیجیٹل تفریحی شعبے شامل ہیں۔

اس تقریب میں معزز وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی، تلنگانہ، جناب دڈیلا سریدھر بابو، فلم پروڈیوسر اور چیئرمین، تلنگانہ فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن جناب دِل راجو، اداکار جناب تیجا سَجّا اور ٹی وی اے جی اے اور تیلگو فلم انڈسٹری کے کئی ممتاز صنعت کاروں نے شرکت کی۔

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno 634

 


(Release ID: 2185366) Visitor Counter : 8