وزارت اطلاعات ونشریات
اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت جناب ڈاکٹر ایل مروگن نے خصوصی مہم 5.0 کے تحت وزارت کی طرف سے کی گئی سرگرمیوں کا معائنہ کیا اور جائزہ لیا
Posted On:
31 OCT 2025 7:00PM by PIB Delhi
اطلاعات و نشریات اور پارلیمانی امور کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن نے 30 اکتوبر 2025 کو نئی دہلی کے شاستری بھون میں واقع وزارت اطلاعات و نشریات کے دفاتر میں سوچھتا اور زیر التواء معاملات کو کم کرنے پر خصوصی مہم 5.0 کی سرگرمیوں کا معائنہ کیا اور ان کا جائزہ لیا۔ اطلاعات و نشریات کی وزارت کے سکریٹری جناب سنجے جاجو اور پریس انفارمیشن بیورو کے پرنسپل ڈائریکٹر جنرل جناب دھیریندر اوجھا بھی اس موقع پر موجود تھے۔ دورے کے دوران وزارت کے مختلف حصوں اور ریکارڈ روم کو دیکھا گیا اور انھیں صورت حال کو مزید بہتر بنانے اور ڈیجیٹائزیشن کے عمل کو مزید منظم بنانے کی ہدایات دی گئیں۔




وزیر موصوف نے 30 اکتوبر 2025 کو نئی دہلی کے منڈی ہاؤس میں واقع دوردرشن بھون میں سوچھتا اور زیر التواء معاملات کو کم کرنے پر خصوصی مہم 5.0 کی سرگرمیوں کا بھی معائنہ کیا اور ان کا جائزہ لیا۔ پرسار بھارتی کے چیئرمین جناب نونیت کمار سہگل، پرسار بھارتی کے سی ای او جناب گورو دویدی، اطلاعات و نشریات کے سینئر اقتصادی مشیر اور وزارت کے نوڈل افسر جناب آر کے جینا اور پرسار بھارتی کے دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔




31 کوسینٹ اکتوبر، 2025، عزت مآب وزیر موصوف نے نئی دہلی میں آکاشوانی بھون میں سوچھتا اور زیر التواء معاملات کو کم کرنے پر خصوصی مہم 5.0 کی سرگرمیوں کا بھی معائنہ کیا اور ان کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر اطلاعات و نشریات کے سینئر اقتصادی مشیر اور وزارت کے نوڈل افسر جناب آر کے جینا، آل انڈیا ریڈیو کے ڈائریکٹر جنرل جناب راجیو جین اور پرسار بھارتی کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔


***
(ش ح – ع ا)
U. No. 582
(Release ID: 2184883)
Visitor Counter : 8