وزیراعظم کا دفتر
                
                
                
                
                
                    
                    
                        ملک نے آج سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 150 ویں جینتی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا: وزیر اعظم
                    
                    
                        
                    
                
                
                    Posted On:
                31 OCT 2025 8:05AM by PIB Delhi
                
                
                
                
                
                
                وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ بھارت نےآج سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 150 ویں جینتی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
سردار ولبھ بھائی پٹیل کی وراثت کو احترام سے یاد کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ سردار پٹیل بھارت کے اتحاد کی قوت محرکہ تھے اور ملک کی تعمیر کے برسوں میں اس کی تقدیر سنوارنے میں اُنہوں نے فیصلہ کن کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ قومی سالمیت،بہتر حکمرانی اور عوامی خدمت کے تئیں سردار پٹیل کا پختہ عزم آنے والی نسلوں کو متاثر کرتا رہے گا۔
وزیر اعظم نے ایک متحد، مضبوط اور خود انحصار بھارت کے سردار پٹیل کے وژن کو برقرار رکھنے کے لیے ملک کے اجتماعی عزم کا اعادہ کیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں، وزیر اعظم نے کہا:
’’بھارت نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کو ان کی 150 ویں جینتی پر خراج عقیدت پیش کیا۔ وہ بھارت کے اتحاد کی قوت محرکہ تھے اور اس طرح ملک کی تعمیر کے ابتدائی برسوں میں ہمارے ملک کی تقدیر سنوارنے میں اہم کردار ادا کیا۔ قومی سالمیت، بہتر حکمرانی اور عوامی خدمت کے تئیں ان کا پختہ عزم ہماری آنے والی نسلوں کو بھی ترغیب دیتا رہے گا۔ ہم متحد، مضبوط اور خود انحصار بھارت کے ان کے وژن کو برقرار رکھنے کے تئیں اپنے اجتماعی عزم کی بھی تصدیق کرتے ہیں۔‘‘
 
*****
 
ش ح۔ م ش ۔ا ش ق
U. No-527
 
                
                
                
                
                
                (Release ID: 2184463)
                Visitor Counter : 17
                
                
                
                    
                
                
                    
                
                Read this release in: 
                
                        
                        
                            English 
                    
                        ,
                    
                        
                        
                            हिन्दी 
                    
                        ,
                    
                        
                        
                            Marathi 
                    
                        ,
                    
                        
                        
                            Manipuri 
                    
                        ,
                    
                        
                        
                            Assamese 
                    
                        ,
                    
                        
                        
                            Bengali 
                    
                        ,
                    
                        
                        
                            Punjabi 
                    
                        ,
                    
                        
                        
                            Gujarati 
                    
                        ,
                    
                        
                        
                            Tamil 
                    
                        ,
                    
                        
                        
                            Telugu 
                    
                        ,
                    
                        
                        
                            Kannada 
                    
                        ,
                    
                        
                        
                            Malayalam