قانون اور انصاف کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پریس اعلامیہ

Posted On: 30 OCT 2025 7:29PM by PIB Delhi

آئین ہند کی طرف سے عطا کردہ اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے، صدر جمہوریہ ہند نے 24 نومبر 2025 سے سپریم کورٹ کے جج جناب جسٹس سوریہ کانت کو چیف جسٹس آف انڈیا مقرر کیا ہے۔

جناب جسٹس سوریہ کانت کے بایوڈیٹا کے ساتھ ان کی تصویر منسلک ہے۔ اسے پریس اعلامیہ کے ساتھ جاری کیا جا سکتا ہے۔

 

جناب جسٹس سوریہ کانت،

چیف جسٹس آف انڈیا (نامزد)

ہندوستان کے معزز صدر نے جناب جسٹس سوریہ کانت کی ہندوستان کے اگلے چیف جسٹس کے طور پر تقرری کے وارنٹ پر دستخط کیے ہیں اور اسی کے مطابق ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن محکمہ انصاف، حکومت ہند نے جاری کیا ہے۔ جناب جسٹس سوریہ کانت 24 نومبر 2025 کو چیف جسٹس آف انڈیا کا عہدہ سنبھالیں گے۔

 

10 فروری 1962 کو گاؤں پیٹوار، ضلع حصار، ہریانہ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 1984 میں مہارشی دیانند یونیورسٹی، روہتک سے قانون کی ڈگری حاصل کی اور پھر اسی سال ڈسٹرکٹ کورٹ، حصار میں اپنی پریکٹس شروع کی۔ 1985 میں، وہ پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ، چندی گڑھ میں چلے گئے اور آئینی، سروس اور سول معاملات میں مہارت حاصل کی۔ 7 جولائی 2000 کو انہوں نے ہریانہ کا سب سے کم عمر ایڈووکیٹ جنرل مقرر ہونے کا اعزاز حاصل کیا اور انہیں سینیئر ایڈوکیٹ کے طور پر بھی نامزد کیا گیا۔ انہوں نے 9 جنوری 2004 کو پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ کے مستقل جج کے طور پر اپنی ترقی تک ایڈووکیٹ جنرل کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔

ایک جج کے طور پر، انہوں نے 2007 سے 2011 تک نیشنل لیگل سروسز اتھارٹی (این اے ایل ایس اے) کی گورننگ باڈی میں خدمات انجام دیں اور بعد میں 2011 میں قانون میں اپنی ماسٹر ڈگری میں فرسٹ کلاس فرسٹ حاصل کی۔ انہیں 5 اکتوبر 2018 کو ہماچل پردیش ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر مقرر کیا گیا تھا اور اس کے بعد 24 مئی 2019 کو سپریم کورٹ آف انڈیا میں تعینات کیا گیا تھا۔ 14 مئی 2025 سے وہ این اے ایل ایس اے کے ایگزیکٹو چیئرمین رہے ہیں اور انڈین لاء انسٹی ٹیوٹ کی کئی کمیٹیوں میں بھی خدمات انجام دی ہیں۔

چار دہائیوں کے ممتاز کیرئیر میں جسٹس سوریہ کانت نے ہزاروں مقدمات کی صدارت کی، نئی تشریحات متعارف کروائیں اور نئے فیصلے لکھے۔ پیچیدہ آئینی معاملات سے لے کر انسانی حقوق کی درخواستوں تک، جسٹس سوریہ کانت کا کیریئر ہمدردی، علمی فضیلت اور قانون کی حکمرانی کے لیے غیر متزلزل عزم کے ساتھ عدالتی خدمات کے ہم آہنگ امتزاج کا مظہر ہے۔

                                                         *****

ش ح۔ ف ش ع

U: 520


(Release ID: 2184385) Visitor Counter : 10