وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے ممبئی میں میری ٹائم لیڈرز کانکلیو میں اپنے خطاب کی خصوصیات شیئر کیں
Posted On:
29 OCT 2025 10:54PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ممبئی میں میری ٹائم لیڈرز کانکلیو میں اپنے خطاب کی خصوصیات شیئر کیں ۔
‘ایکس’ پر الگ الگ پوسٹوں میں جناب مودی نے کہا:
بھارت کا بحری شعبہ کس تیزی کے ساتھ پیش رفت کررہا ہے،اسے ممبئی کے میری ٹائم لیڈرز کانکلیو میں اور قریب سے جاننے کا موقع ملا۔
سال 2025 ملک کے بحری شعبے کے لیے انتہائی اہم ثابت ہوا ہے۔اس سال ہماری حصولیابیوں کی ایسی کئی قابل ذکر مثالیں دیکھنے کو ملی ہیں۔
اس سال بھارت کے بحری شعبے میں آئندہ سلسلے کی اصلاحات کے لیے اہم اقدامات کیے گئے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ ان سے ہمارے سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید بڑھاے گا۔
گزشتہ 11 برس میں بھارت کے بحری شعبے میں تاریخی تبدیلی آئی ہے۔ہمیں فخر ہے کہ آج ہماری بندرگاہوں کا شمار ترقی پذیر دنیا کی سب سے مؤثربندرگاہوں میں ہوتا ہے۔
چھترپتی شیواجی مہاراج کےنظریے نے ہمیں دکھایا ہے کہ سمندر محض سرحد نہیں بلکہ مواقع کے امکانات ہوتے ہیں۔آج بھارت اسی سوچ کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔
بھارت کی توجہ آج سب کی شمولیت پر مبنی بحری ترقی پر بھی ہے۔ہمیں ساتھ مل کر امن ، ترقی اور خوشحالی کی جانب بڑھنا ہے اور ایک پائیدار مستقبل کی تشکیل کرنی ہے۔
********
ش ح۔ا ع خ۔ج ا
724U-
(Release ID: 2184047)
Visitor Counter : 3