مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
نجی نشریاتی اداروں کے لیے ‘‘ڈیجیٹل ریڈیو نشریاتی پالیسی کی تشکیل سے متعلق سفارشات’’ مؤرخہ 3 اکتوبر 2025 کے حوالے سے تصحیح نامہ
Posted On:
27 OCT 2025 1:17PM by PIB Delhi
اطلاعات و نشریات کی وزارت (ایم آئی بی) نے اپنے خط مورخہ 23 اپریل 2024 کے ذریعے ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹی آر اے آئی) سے، ٹی آر اے آئی ایکٹ 1997 کی دفعہ 11(1)( (i (اے)کے تحت، نجی ریڈیو نشریات کے لیے ڈیجیٹل ریڈیو براڈکاسٹ پالیسی مرتب کرنے سے متعلق سفارشات طلب کی تھیں۔
ٹی آر اے آئی نے اپنی سفارشات بعنوان ‘‘نجی ریڈیو براڈکاسٹرز کے لیے ڈیجیٹل ریڈیو براڈکاسٹ کی پالیسی وضع کرنا’’ حکومت کو 3 اکتوبر 2025 کو ارسال کیں۔
آج ٹی آر اے آئی کی مذکورہ سفارشات میں ایک تصحیح نامہ جاری کیا گیا ہے، جو ٹی آر اے آئی کی ویب سائٹ [www.trai.gov.in](http://www.trai.gov.in) پر دستیاب ہے۔
کسی بھی وضاحت یا معلومات کے لیے ٹی آر اے آئی (براڈکاسٹنگ و کیبل سروسز)کی مشیر ڈاکٹر دیپالی شرما سے ٹیلی فون نمبر: 20907774-11-91+ پر کال کرکے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
***
ش ح- ع ح – ع ر
UR No. 338
(Release ID: 2182856)
Visitor Counter : 11