وزیراعظم کا دفتر
22ویں آسیان – بھارت سربراہ اجلاس کے دوران وزیر اعظم کے افتتاحی کلمات
Posted On:
26 OCT 2025 4:39PM by PIB Delhi
عالی مرتبت وزیر اعظم اور میرے دوست انور ابراہیم جی،
عالی جناب،
عالی مرتبت خواتین و حضرات،
نمسکار۔
اپنے آسیان کنبے کے ساتھ پھر ایک مرتبہ مجھے جڑنے کا موقع حاصل ہوا ہے۔ مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے۔
آسیان کی کامیاب صدارت کے لیے، میں وزیر اعظم انور ابراہیم کو تہہ دل سے مبارکباد دیتا ہوں۔ بھارت کے کنٹری کوآرڈی نیٹر کا کردار مہارت کے ساتھ ادا کرنے پر فلپائن کے صدر مارکوس کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اور آسیان کے نئے رکن کے طور پر تیمور لیسٹے کا خیرمقدم کرتا ہوں۔
تھائی لینڈ کی مادر ملکہ کی رحلت پر میں تمام بھارتیوں کی جانب سے تھائی لینڈ کے شاہی کنبے اور عوام کے تئیں اظہار تعزیت کرتا ہوں۔
دوستو،
بھارت اور آسیان مل کر دنیا کی تقریباً ایک چوتھائی آبادی کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ہم صرف ’’جغرافیہ‘‘ ہی ساجھا نہیں کرتے، ہم گہرے تاریخی تعلقات اور مشترکہ اقدار کے دھاگے سے بھی جڑے ہوئے ہیں۔
ہم گلوبل ساؤتھ کے ساتھی مسافر ہیں۔ ہم صرف کاروباری ہی نہیں، بلکہ ثقافتی شراکت دار بھی ہیں۔ آسیان بھارت کی ایکٹ ایسٹ پالیسی کا اہم ستون ہے۔ بھارت ہمیشہ ’’آسیان سینٹرلیٹی‘‘ اور بھارت – بحرالکاہل پر آسیان کے آؤٹ لک کی مکمل طور پر حمایت کرتا رہا ہے۔
غیر یقینی صورتحال سے دوچار اس دور میں بھی، بھارت – آسیان جامع کلیدی شراکت داری میں مسلسل پیشرفت ہوئی ہے۔ اور ہماری یہ مضبوط شراکت داری عالمی استحکام اور ترقی کی مضبوط بنیاد بن کر ابھر رہی ہے۔
دوستو،
اس سال کے آسیان سربراہ اجلاس کا موضوع ہے – ’’شمولیت‘‘ اور ’’پائیداری‘‘ ۔ اور یہ موضوع ہماری مشترکہ کوششوں میں واضح طور پر نظر آتا ہے، خواہ وہ ڈیجیٹل شمولیت ہو، یا پھر موجودہ عالمی چنوتیوں کے درمیان خوراک سلامتی اور مضبوط سپلائی چین کو یقینی بنانا ہو۔ بھارت ان ترجیحات کی مکمل طور پر حمایت کرتا ہے اور اس سمت میں ساتھ آگے بڑھنے کے لیے پابند عہد ہے۔
دوستو،
بھارت ہر مصیبت میں اپنے آسیان دوستوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا رہا ہے۔ ایچ اے ڈی آر، بحری سلامتی اور نیلگوں معیشت میں ہمارا تعاون تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ اس کو دیکھتے ہوئے، ہم 2026 کو ’’آسیان – بھارت بحری تعاون کا سال‘‘ قرار دے رہے ہیں۔
ساتھ ہی ہم تعلیم، سیاحت، سائنس اور تکنالوجی، صحت، سبز توانائی، اور سائبر سلامتی میں آپسی تعاون کو بھی مضبوطی سے آگے بڑھا رہے ہیں۔ اپنی ساجھا ثقافتی وراثت کے تحفظ اور عوام سے عوام کے مابین تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ہم ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔
دوستو،
اکیسویں صدی ہماری صدی ہے، بھارت اور آسیان کی صدی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ آسیان برادری وژن 2045 اور ترقی یافتہ بھارت 2047 کا ہدف تمام بنی نوع انسانی کے لیے ایک روشن مستقبل کی تعمیر کرے گا۔ آپ سبھی کے ساتھ، بھارت کندھے سے کندھا ملاکر اس سمت میں کام کرنے کے لیے پابند عہد ہے۔
بہت بہت شکریہ۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:304
(Release ID: 2182670)
Visitor Counter : 11
Read this release in:
Odia
,
हिन्दी
,
Marathi
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam
,
Manipuri
,
Assamese
,
Bengali
,
English