وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے روزگار میلہ کے دوران دیئے گئے وزیر اعظم کےبیانات  کا متن

Posted On: 24 OCT 2025 12:53PM by PIB Delhi

ساتھیو،

اس بار روشنی کا تہوار دیوالی آپ سب کی زندگی میں نئی روشنی لے کر آیا ہے۔تہواروں کے درمیان مستقل ملازمتوں کیلئے تقرر نامہ  وصول کرنا، جشن اور کامیابی کی دوہری خوشی، آج یہ خوشی ملک بھر کے 51,000 سے زیادہ نوجوانوں کو ملی ہے۔ میں محسوس کر سکتا ہوں کہ آپ سب کے خاندان میں کتنا خوشی کا ماحول ہوگا۔ میں آپ سب کو اور آپ کے اہل خانہ کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ زندگی کی اس نئی شروعات کے لیے میں آپ سب کو نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

ساتھیو،

آپ کا یہ جذبہ،محنت کرنےکی آپ کی صلاحیت، خوابوں کے سچ ہونے سے پیدا ہونے والا اعتماد، ملک کے لیے کچھ کرنے کے جذبے کے ساتھ مل کر نہ صرف ذاتی کامیابی ہوگی بلکہ قومی کامیابی ہوگی۔ آج، آپ کو صرف ایک سرکاری تقرری نہیں ملی ہے، بلکہ آپ کو قومی خدمت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا موقع دیا گیا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ آپ اس جذبے کے ساتھ، ایمانداری اور دیانتداری کے ساتھ کام کریں گے اور آپ ہندوستان کے مستقبل کے لیے بہتر نظام بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے اور آپ جانتے ہیں، ہمارے لئے، ‘‘ناگرک  دیو بھو:’’ ہمارا منتر ہے۔ ہمیں کبھی نہیں بھولنا چاہیے کہ ہم کس طرح خدمت اور لگن کے جذبے کے ساتھ ہر شہری کی زندگی میں کارآمد ہو سکتے ہیں۔

ساتھیو،

گزشتہ 11 برسوں سے ملک ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ اس میں سب سے بڑا رول ہمارے نوجوانوں کا ہے، آپ سب کا ہے۔ اس لئے نوجوانوں کو بااختیار بنانا بی جے پی-این ڈی اے حکومت کی ترجیح ہے۔ آج روزگار میلے نوجوانوں کے خوابوں کی تکمیل کا ذریعہ بن چکے ہیں۔ صرف ان جاب میلوں کے ذریعے ہی ماضی قریب میں 11 لاکھ سے زیادہ تقررنامہ جاری کیے گئے ہیں اور یہ کوششیں صرف سرکاری ملازمتوں تک محدود نہیں ہیں۔ ہم نے ملک بھر میں ‘‘پی ایم وکست بھارت روزگار یوجنا’’ بھی شروع کیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت 35 ملین نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کا ہدف ہے۔

ساتھیو،

آج ایک طرف، نوجوانوں کو اسکل انڈیا مشن جیسے منصوبوں  کے ذریعے ہنر کی تربیت فراہم کی جا رہی ہے، وہیں دوسری طرف، نیشنل کریئر سروس پلیٹ فارم جیسے اقدامات بھی انہیں نئے مواقع سے جوڑ رہے ہیں۔ مجھے بتایا گیا ہے کہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے اب تک نوجوانوں کو 70 ملین سے زیادہ اسامیوں کے بارے میں معلومات فراہم کی جا چکی ہیں۔ یہ 70 ملین خالی اسامیاں کوئی چھوٹی تعداد نہیں ہیں۔

ساتھیو،

نوجوانوں کے لیے ایک اور بڑا قدم ہے ‘‘پرتیبھا سیتو پورٹل’’! وہ امیدوار جو یو پی ایس سی کی فائنل لسٹ میں پہنچے لیکن وہ منتخب نہیں ہوئے، ان کی محنت رائیگاں نہیں جائے گی۔ اس لئے نجی اور سرکاری ادارے اس پورٹل کے ذریعے ان نوجوانوں کو مدعو کر سکتے ہیں، انٹرویو لے سکتے ہیں اور مواقع فراہم کر سکتے ہیں۔ نوجوانوں کی صلاحیت کا یہ درست استعمال ہی بھارت کی نوجوان قوت کو دنیا کے سامنے لے آئے گا۔

ساتھیو،

اس سال جی ایس ٹی بچت اتسو نے بھی اس تہوار کے موسم میں ایک نئی جہت کا اضافہ کیا ہے۔ آپ سب جانتے ہیں کہ ملک میں جی ایس ٹی کی شرح میں کمی کتنی اہم رہی ہے۔ اس کا اثر صرف بچت تک محدود نہیں ہے۔ اگلے سلسلے کی جی ایس ٹی اصلاحات سے روزگار کے مواقع بھی بڑھ رہے ہیں۔ روزمرہ کا سامان سستا ہو جائے تو مانگ بھی بڑھ جاتی ہے۔ جب طلب بڑھے گی، تو پیداوار اور سپلائی چین کو بھی رفتار ملے گی اور جب فیکٹریاں زیادہ پیداوار کریں گی، تو نئی نوکریاں پیدا ہوں گی۔ اسی لئے یہ جی ایس ٹی بچت میلہ بھی روزگار کے تہوار میں تبدیل ہو رہا ہے۔ ابھی ہم نے دیکھا کہ دھنتیرس اور دیوالی کے موقع پر جس طرح ریکارڈ فروخت ہوئی، نئے ریکارڈ قائم ہوئے اور پرانے ریکارڈ ٹوٹے، یہ ظاہر کرتا ہے کہ جی ایس ٹی میں کی گئی اصلاحات نے ملک کی معیشت کو نئی رفتار دی ہے۔ ایم ایس ایم ای سیکٹر اور ریٹیل ٹریڈ میں بھی ہمیں اس اصلاحات کا مثبت اثر نظر آ رہا ہے۔ اسی وجہ سے مینوفیکچرنگ، لاجسٹکس، پیکجنگ اور ڈسٹری بیوشن جیسے شعبوں میں نئے روزگار کے متعدد مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔

ساتھیو،

آج ہندوستان دنیا کا سب سے نوجوان ملک ہے۔ ہم ہندوستان کے نوجوانوں کی صلاحیت کو ہندوستان کی سب سے بڑی طاقت سمجھتے ہیں۔ ہم اس وژن اور ہر میدان میں اعتماد کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ ہماری خارجہ پالیسی بھی ہندوستان کے نوجوانوں کے مفادات پر مرکوز ہے۔ ہماری سفارتی بات چیت اور عالمی مفاہمت ناموں میں نوجوانوں کی تربیت، ہنر مندی اور روزگار پیدا کرنا شامل ہے۔ حال ہی میں برطانوی وزیراعظم نے ہندوستان کا دورہ کیا۔ اپنے دورے کے دوران، ہندوستان اور برطانیہ نے اے آئی، فنٹیک اور صاف توانائی جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق کیا۔ ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان چند ماہ قبل طے پانے والا آزاد تجارتی معاہدہ بھی نئے مواقع پیدا کرے گا۔ اسی طرح کئی یوروپی ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کی شراکت داری قائم کی گئی ہے۔ ان سے ہزاروں نئی ​​ملازمتیں پیدا ہونے کی امید ہے۔ برازیل، سنگاپور، کوریا اور کینیڈا جیسے ممالک کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔ یہ سرمایہ کاری میں اضافہ کریں گے، اسٹارٹ اپس اور ایم ایس ایم ای کو سپورٹ کریں گے، برآمدات کو فروغ دیں گے اور نوجوانوں کو عالمی منصوبوں پر کام کرنے کے نئے مواقع فراہم کریں گے۔

ساتھیو،

آج ہم جس ملک کے بارے میں بات کر رہے ہیں اس کی مستقبل کی کامیابیوں اور وژن میں بھی آپ کا اہم کردار ہوگا۔ ہمیں ‘ترقی یافتہ ہندوستان’ کے ہدف کے لئے مسلسل کام کرنا چاہیے۔ آپ جیسے نوجوان کرم یوگی ہی اس عہد کو عملی جامہ پہنائیں گے۔اس سفر میں آپ کو آئی گاٹ کرم یوگی بھارت پلیٹ فارم آپ کے لیے بہت مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ اس پلیٹ فارم کے ذریعے تقریباً 15 ملین ملازمین  اس پلیٹ فارم سے وابستہ ہیں اورسیکھ رہے ہیں اوراسکل اپ گریڈ کر رہے ہیں۔ اگر آپ بھی اس سے جڑیں گے، تو آپ میں ایک نیا  ورک کلچر اور اچھے حکمرانی کا جذبہ پیدا ہوگا۔ آپ کی محنت سے ہی ہندوستان کا مستقبل تشکیل پائے گا اور شہریوں کے خواب پورے ہوں گے۔ میں ایک بار پھر آپ سب کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

آپ کا بہت بہت شکریہ۔

***

ش ح۔ ک ا۔ م ذ

U.NO.240


(Release ID: 2182134) Visitor Counter : 15