وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے جناب پیوش پانڈے کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا

Posted On: 24 OCT 2025 11:29AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جناب پِیوش پانڈے کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا، جو تشہیر اور مواصلات کی دنیا کی ایک عظیم شخصیت تھے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر اعظم نے جناب پانڈے کی غیر معمولی تخلیقی صلاحیتوں اور بھارت کی اشتہاری دنیا میں ان کی شاندار خدمات کو یاد کیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا:

’’جناب پیوش پانڈے جی اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے لیے بے حد مقبول تھے۔ انہوں نے تشہیر اور مواصلات کے شعبے میں شاندار خدمات انجام دیں۔ میں ہمارے برسوں پرانے میل جول کو ہمیشہ محبت سے یاد رکھوں گا۔ ان کے انتقال کی خبر سے انتہائی غمگین ہوں! میرے احساسات ان کے اہلِ خانہ اور مداحوں کے ساتھ ہیں۔ اوم شانتی!

****

ش ح۔ک ح۔ ع د                                                                       

U. No. 233


(Release ID: 2182046) Visitor Counter : 16