امور داخلہ کی وزارت
بھوٹان کی راجدھانی تھمپو میں بھارت اور بھوٹان کے درمیان 14واں سرحدی انتظام و سلامتی اجلاس منعقد ہوا
Posted On:
23 OCT 2025 4:26PM by PIB Delhi
بھوٹان کی راجدھانی تھمپو میں 16 سے 17 اکتوبر 2025 تک بھارت اور بھوٹان کے درمیان 14 واں سرحدی انتظام اور سلامتی اجلاس منعقد ہوا۔ بھارتی وفد کی قیادت ڈاکٹر راجندر کمار، سیکرٹری، محکمہ سرحدی انتظام، وزارت داخلہ نے کی، جبکہ بھوٹان کی جانب سے اس اجلاس کی صدارت جناب سونم وانگیل، سیکرٹری، وزارت داخلہ نے کی۔
بھارتی وفد میں سشسترسیما بال، لینڈ پورٹس اتھارٹی آف انڈیا، محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن، نارکوٹکس کنٹرول بیورو، سروے آف انڈیا، کسٹمز اور آسام، مغربی بنگال، سکم اور اروناچل پردیش کے نمائندے شامل تھے۔
فریقین نے دو طرفہ سلامتی تعاون اور سرحدی انتظام کے مسائل کا جائزہ لیا، جن میں موبائل سگنل کے اثرات، مربوط چوکیوں کے لیے مستقبل کا روڈ میپ، سرحدی ستونوں کی دیکھ بھال اور سرحد پار نقل و حمل شامل تھے۔ اس کے علاوہ بھوٹان پولیس کی صلاحیت سازی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں وفود نے خوشگوار اور تعمیری مذاکرات پر اطمینان کا اظہار کیا اور محفوظ و خوشحال سرحدی علاقے کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کو دہرایا۔
اپنی مضبوط دوستی کی تصدیق کرتے ہوئے، بھارت اور بھوٹان نے روایتی اور ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ ان کی دیرپا شراکت داری، جو جغرافیہ، ثقافت اور عوامی روابط پر مبنی ہے، علاقائی تعاون کے لیے ایک ماڈل کے طور پر کام کرتی ہے۔پچھلا ایسا اجلاس سال 2019 میں منعقد ہوا تھا۔
*********
ش ح ۔ ا س ۔ م ا
Urdu No-211
(Release ID: 2181863)
Visitor Counter : 10