صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
صحت کے مرکزی سکریٹری صحت نے کیمیائی ہنگامی حالات کے صحت عامہ کے انتظام سے متعلق تربیتی ماڈیولز کا آغاز کیا
اس کا مقصد کیمیائی واقعات کے بروقت اور مؤثر ابندوبست کے لیے صحت عامہ کے پیشہ ور افراد اور جواب دہندگان کو ضروری علم اور مہارت سے آراستہ کرنا ہے
Posted On:
23 OCT 2025 9:45AM by PIB Delhi
صحت عامہ ، ماحولیاتی تحفظ اور سماجی استحکام کے لیے کیمیائی ہنگامی صورتحال ایک اہم اور ابھرتا ہوا خطرہ ہے ، جو قومی تیاری اور رد عمل کے طریقۂ کار(رسپانس میکانزم) کو مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیتا ہے ۔موجودہ تیزی سے بڑھتی ہوئی صنعتی معیشت میں ، اس طرح کی کسی بھی ہنگامی صورتحال کے لیے خود کو اپ ڈیٹ کرنا اور تیار رکھنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔
تیاریوں کو بڑھانے کی سمت ایک اہم قدم کے طور پر ، صحت اور خاندانی بہبود کے سکریٹری نے مختلف متعلقہ وزارتوں ، قومی ایجنسیوں ، نجی شعبے ، صنعت اور تعلیمی اداروں کے ماہرین کے ساتھ مل کر آج نئی دہلی کے نرمان بھون میں کیمیائی ہنگامی حالات کے صحت عامہ کے بندوبست سے متعلق ماڈیولز جاری کیے ۔

نیشنل سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول یعنی بیماریوں پر قابو پانے کے قومی مرکز(این سی ڈی سی) اور بھارتی حکومت کی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت (ایم او ایچ ایف ڈبلیو) نے این ڈی ایم اے (قومی آفات کے بندوبست سے متعلق اتھارٹی) کے تعاون سے اور صحت کے عالمی ادارہے (ڈبلیو ایچ او انڈیا) کے تکنیکی تعاون سے کیمیائی ہنگامی حالات کے صحت عامہ کے انتظام پر تین خصوصی تربیتی ماڈیول تیار کیے ہیں ۔
تین ماڈیولز میں درج ذیل شامل ہیں:
- ماڈیول 1: کیمیائی ہنگامی صورتحال کے صحت عامہ کے بندوبست کے لئے تیاری ، نگرانی اور ردعمل
- ماڈیول 2: کیمیائی ہنگامی صورتحال کا اسپتال سے پہلے کا انتظام (پری اسپتال مینجمنٹ)
- ماڈیول 3: کیمیائی ہنگامی حالات کا طبی انتظام

ان ماڈیولز کا مقصد صحت عامہ کے پیشہ ور افراد ، صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں ، ہنگامی جواب دہندگان اور پالیسی سازوں کو کیمیائی واقعات کے بروقت اور موثر انتظام کے لیے ضروری علم ، مہارت اور آپریشنل ٹولز سے آراستہ کرنا ہے بین الاقوامی صحت کے ضوابط (آئی ایچ آر 2005) کے تحت کیمیائی ہنگامی انتظام کو مضبوط بنانا، بنیادی صلاحیتوں میں بھی معاون ہے جو قومی اور عالمی صحت کی حفاظت دونوں میں اپنا رول ادا کرتا ہے۔
آغاز کی اس تقریب نےصحت اور خاندانی بہبود کی وزارت این ڈی ایم اے ، مرکزی حکومت کی وزارتوں ، مرکزی اداروں ، ماہرین تعلیم ، بھارت کے لئے ڈبلیو ایچ او کے کنٹری دفتر اور دیگر اہم شراکت داروں کے عہدیداروں کو سیلف ریلائنٹ ریزیلینٹ نیشن ’’خود کفیل لچکدار قوم‘‘ کی تعمیر کے عزم کا اعادہ کرنے کے لیے یکجا کیا ۔
****
ش ح۔ش م ۔ع د
UR No-189
(Release ID: 2181708)
Visitor Counter : 24