نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

تجارت و صنعت کے وزیر جناب پیوش گوئل کی نائب صدر  جمہوریہ ہند جناب سی  پی  رادھا کرشنن سے ملاقات


 نائب صدر جمہوریہ کو تجارت و صنعت کی وزارت کے اہم اقدامات کے بارے میں بتایا گیا

نائب صدر جمہوریہ نے بھارت کو عالمی مینوفیکچرنگ اور برآمدات کے مرکز کے طور پر قائم کرنے کی کوششوں کو سراہا

Posted On: 21 OCT 2025 6:48PM by PIB Delhi

وزیرِ تجارت و صنعت، جناب پیوش گوئل نے وزارت کے سینئر اہلکاروں کے ہمراہ آج پارلیمنٹ ہاؤس میں  نائب صدر جمہوریہ ہند  جناب سی۔ پی۔ رادھا کرشنن سے ملاقات کی۔

میٹنگ کے دوران نائب صدرجمہوریہ کو تجارت اور صنعت  کی وزارت کے اہم اقدامات اور سرگرمیوں کے بارے میں بتایا گیا۔ بات چیت کے  دوران مینوفیکچرنگ اور بیرونی تجارت کی موجودہ صورتحال کے ساتھ ساتھ مختلف حکومتی اقدامات پر روشنی ڈالی گئی جو کاروباری عمل کو آسان بنانے، بھارت کی مینوفیکچرنگ صلاحیتوں کو مضبوط کرنے، اور ملک کو عالمی برآمدات کے مرکز کے طور پر قائم کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

 

مباحثے میں زیرِ غور اقدامات میں 'میڈ ان انڈیا'، پی ایل آئی اسکیم، پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان، اسٹارٹ اپ انڈیا، نیشنل مینوفیکچرنگ مشن، ایف ٹی اے، ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ، صنعتی کوریڈورز، ایس ای زیڈز، اور دانشورانہ املاک کے حقوق کے تحفظ شامل تھے۔

نائب صدر جمہوریہ نے بھارت کو مینوفیکچرنگ اور برآمدات کا عالمی مرکز بنانے میں وزارت کی کوششوں کو سراہا اور نئے بازاروں میں داخل ہونے کی اس کی پہل کو تسلیم کیا۔ انہوں نے “وکست بھارت” کے وژن کے حصول کے لیے تمام محکموں میں مربوط کارروائی کی اہمیت پر زور دیا۔

************

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U :145 )


(Release ID: 2181354) Visitor Counter : 7