ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
مرکزی وزیر جناب جینت چودھری فلپائن میں نالج ایکسچینج مشن کی قیادت کر رہے ہیں
Posted On:
21 OCT 2025 9:02AM by PIB Delhi
مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے ہنر کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ اور وزیر مملکت برائے تعلیم جناب جینت چودھری20 سے 22 اکتوبر 2025 تک فلپائن میں ایک اعلیٰ سطحی نالج ایکسچینج مشن کی قیادت کر رہے ہیں، جسے عالمی بینک نے سہولت فراہم کی ہے۔
ہندوستانی وفد میں ہنرمندی کی ترقی اور صنعت کاری کی وزارت کے سینئر افسران اور اتر پردیش، مدھیہ پردیش، راجستھان اور تلنگانہ ریاستوں کے نمائندے شامل ہیں۔
مشن میں فلپائن کے اہم اداروں جیسے کہ ورکروں کے تارکین وطن کے محکمے (ڈی ایم ڈبلیو)، ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ اسکلز ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ٹی ای ایس ڈی اے)، فلپائن اسٹیٹسٹکس اتھارٹی (پی ایس اے)، اور اوورسیز ورکرز ویلفیئر ایڈمنسٹریشن (او ڈبلیو ڈبلیو اے) کے ساتھ اسٹریٹجک مصروفیات شامل ہیں۔
اس دورے کا مقصد علم کے تبادلے کو فروغ دینا اور مہارتوں کی ترقی، مزدوروں کی نقل و حرکت، اور ڈیٹا پر مبنی پالیسی فریم ورک سے متعلق شعبوں میں بہترین طریقوں کا اشتراک کرنا ہے۔
یہ مشن عالم جنوب کے انسانی سرمائے کی ترقی، باہمی طور پر سیکھنے کو فروغ دینا، اور ہنر اور کاروبار کے ذریعے مساوی اور پائیدار ترقی کے راستے ہموار کرنے کے لیے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔



فلپائن کی حکومت کے محکمہ تارکین وطن ورکرز (ڈی ایم ڈبلیو) سے ملاقات
*****
( ش ح ۔ ت ف۔اش ق)
U. No. 98
(Release ID: 2181075)
Visitor Counter : 15