وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے توتیکورن بندرگاہ پر ’آپریشن فائر ٹریل‘ میں 5.01 کروڑ روپے کے 83,520چینی پٹاخوں کی اسمگلنگ کو ناکام بنایا؛ 4 افراد گرفتار

Posted On: 19 OCT 2025 6:42PM by PIB Delhi

دیوالی سے قبل پٹاخوں کی غیر قانونی درآمد کو روکنے کی ایک سرگرم کوشش میں، ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ’آپریشن فائر ٹریل‘ کے سلسلے کے تحت، توتیکورن بندرگاہ پر چالیس فٹ کے دو کنٹینرز کو روکا۔ ان کنٹینرز میں 83,520 چینی پٹاخے پائے گئے، جنہیں انجینیئرنگ کے سامان بتاکر غیر قانونی طو رپر چھپایا گیا تھا۔ ممنوعہ اشیاء، جن کی مالیت 5.01 کروڑ روپے کے بقدر تھی، کو سلیکان سیلنٹ گن کے کوَر کارگو کے ساتھ ضبط کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0018OQP.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0028YJJ.jpg

14 سے 18 اکتوبر 2025 تک مربوط کارروائیوں کے دوران، ڈی آر آئی افسران نے توتیکورن میں درآمد کنندہ کو گرفتار کیا اور تحقیقات کی بنیاد پر، چنئی اور توتیکورن سے تین دیگر افراد (ممبئی کے دو افراد سمیت) کو گرفتار کیا۔ ان چاروں کو اس معاملے میں ان کے مربوط کردار کی وجہ سے عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔

پٹاخوں کی درآمدات پر غیر ملکی تجارتی پالیسی کی آئی ٹی سی (ایچ ایس) زمرہ بندی کے تحت  پابندی ہے اور اس کے لیے ایکسپلوزیو رولز، 2008 کے تحت ڈی جی ایف ٹی اور پیٹرولیم اور ایکسپلوزیو سیفٹی آرگنائزیشن (پی ای ایس او) سے لائسنس کی ضرورت ہوتی ہے۔ غیر قانونی درآمدات اور غلط اعلان نہ صرف غیر ملکی تجارت اور تحفظ سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں، بلکہ پٹاخوں کی انتہائی آتش گیر نوعیت کی وجہ سے عوامی تحفظ  اور بندرگاہ بنیادی ڈھانچے کے لیے سنگین خطرہ بھی پیدا کرتے ہیں۔

 

ڈی آر آئی اسمگلنگ سے نمٹنے، قومی بنیادی ڈھانچے کی حفاظت، اور عوامی تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

**********

 (ش ح –ا ب ن- ع ر)

U.No:83


(Release ID: 2180927) Visitor Counter : 8