نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
دیوالی کے موقع پر نائب صدر جمہوریہ کی قوم کو مبارکباد
Posted On:
19 OCT 2025 5:39PM by PIB Delhi
ہندوستان کے نائب صدر جناب سی۔ پی۔ رادھا کرشنن نے دیوالی کے بابرکت موقع پر عوام کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ دیوالی برائی پر بھلائی اور جہالت پر علم کی فتح کا جشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیپاولی ایک ایسا وقت ہے جب سخاوت، خیرات اور شمولیت کے اقدار جو ہمارے تہذیبی ورثے میں گہرائی سے رچی بسی ہیں، نمایاں ہوتے ہیں، جب ہم ضرورت مندوں اور محروم طبقوں کی مدد کرتے ہیں اور ان کے ساتھ تعاون بڑھاتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دیوالی کے جشن کے موقع پر ہمیں تمام منفی رویوں اور ادھرم کو ترک کر کے مثبت رویے اور دھرم اپنانا چاہیے، نہ صرف اپنی ذاتی بھلائی کے لیے بلکہ قوم کی مجموعی ترقی کے لیے بھی۔ جناب سی۔ پی۔ رادھا کرشنن نے یہ بھی کہا کہ جیسے ہر گھر میں جلنے والے دیے مل کر رات کے آسمان کو روشن کرتے ہیں، اسی طرح ہمارا عزم اور لگن بھی مل کر بھارت کی اجتماعی ترقی کی راہ ہموار کرے۔
انہوں نے دعا کی کہ دیوی لکشمی سب پر امن، خوشحالی اور اچھی صحت کی برکتیں نازل فرمائے۔ صدر جمہوریہ نے سب کو اپنی والہانہ مبارکباد دی۔
نائٹ صدر جمہوریہ کا پیغام:
دیوالی کے بابرکت موقع پر میں تمام ہندوستانیوں اور ہندوستان کے دوستوں خواہ وہ ملک میں ہوں یا بیرون ملک، کو اپنی والہانہ مبارکباد اور دل کی گہرائیوں سے نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔
دیوالی برائی پر بھلائی اور جہالت پر علم کی فتح کا جشن ہے۔ دیوالی وہ وقت ہے جب سخاوت، خیرات اور شمولیت کے اقدار جو ہمارے تہذیبی ورثے میں گہرائی سے رچی بسی ہیں، واضح طور پر نمودار ہوتے ہیں، جب ہم ضرورت مندوں اور محروم طبقوں کی مدد کرتے ہیں اور ان کے ساتھ تعاون بڑھاتے ہیں۔
اس سال دیوالی کے جشن کے موقع پر، آئیے ہم سب منفی رویوں اور ادھرم کو ترک کر کے نہ صرف اپنی ذاتی بھلائی کے لیے بلکہ قوم کی مجموعی ترقی کے لیے بھی مثبت رویے اور دھرم اپنائیں۔
جیسے ہر گھر میں جلنے والے دِیے مل کر رات کے آسمان کو روشن کرتے ہیں، اسی طرح ہمارا عزم اور لگن بھی مل کر بھارت کی اجتماعی ترقی کی راہ ہموار کرے گا۔
میں دعا کرتا ہوں کہ دیوی لکشمی سب کے لئے امن، خوشحالی اور اچھی صحت کی برکتیں نازل فرمائے۔
*****
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno- 85
(Release ID: 2180925)
Visitor Counter : 9