کارپوریٹ امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیرمحترمہ نرملا سیتا رمن نے کرناٹک کے ہمپی میں پرائم منسٹر انٹرن شپ اسکیم (پی ایم آئی ایس) کے انٹرنز کے ساتھ بات چیت کی


اس تقریب میں پی ایم آئی ایس کے ذریعے نوجوانوں کی یکسر تبدیلی کی کامیابی کی کہانیاں شیئر کی گئیں

محترمہ نرملا سیتا رمن نے انٹرنز کو ان کی کامیابیوں پر مبارکباد دی اور ان کی لگن کے لیے ان کی تعریف کی

Posted On: 16 OCT 2025 1:44PM by PIB Delhi

خزانہ اور کارپوریٹ امور کے مرکزی وزیرمحترمہ نرملا سیتا رمن نے 15 اکتوبر 2025 کو کرناٹک کے ہمپی میں پرائم منسٹر انٹرن شپ اسکیم (پی ایم آئی ایس) کے انٹرنز کے ساتھ بات چیت کی۔ اس سیشن میں انفوسس، ایم ایس پی ایل، آئی بی ایم، ٹی سی ایس، ٹاٹا کنزیومر پروڈکٹس، بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ، منگلور ریفائنری اینڈ پیٹرو کیمیکلز، ایچ اے ایل، این ایم ڈی سی اور ہنی ویل ٹیکنالوجی سولیوشنز سمیت سرکردہ شراکت دار کمپنیوں کے نمائندوں کے کے علاوہ ریاست بھر سے 60 سے زیادہ انٹرنز نے شرکت کی ۔

1.jpg

بات چیت کے دوران، وزیر موصوف نے انٹرنز کے ساتھ بات چیت کی ،پی ایم آئی ایس کے تحت ان کے تجربے اور امنگوں کو سنا۔ انہوں نے اس بات پر تبادلۂ خیال کیا کہ انٹرن شپ کے دوران ان کے سیکھنے اور ہنرمندی کو بڑھانے کے تجربے کے ساتھ ساتھ کس چیز نے انہیں اسکیم میں شامل ہونے کی ترغیب دی۔ پی ایم آئی ایس انٹرنز کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے انٹرنز کو ان کے پیشہ ورانہ سفر کے لیے رہنمائی اور حوصلہ افزائی کی۔

مزید برآں، اپنی انٹرن شپ کے دوران غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کچھ انٹرنز کو ان کی متعلقہ کمپنیوں نے پہلے ہی مستقل ملازمتوں کےمواقع فراہم کیے ہیں۔ وزیر موصوف نے انہیں ان کی کامیابیوں پر مبارکباد دی اور ان کی کوششوں میں مسلسل کامیابی کی خواہش کی۔

انہوں نے انٹرنز کو ان کی لگن کے لیے سراہا اور آج کے بدلتے ہوئے کام کی جگہ میں مطابقت پذیری کی اہمیت پر زور دیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا ، ’’یہ جان کر خوشی ہوئی کہ یہ انٹرن شپ کس طرح شخصیت کی نشوونما میں تعاون کر رہی ہے۔ انٹرن کام کے بنیادی پہلوؤں کو سیکھ رہے ہیں اور مواصلات کی رکاوٹوں پر قابو پانے جیسی دیگر مہارتوں کو بھی بہتربنا رہے ہیں ۔

2.jpg

اس تقریب میں پی ایم آئی ایس کے ذریعے نوجوانوں کی یکسرتبدیلی کی قابل ذکر کہانیاں پیش کی گئیں۔

ایسی ہی ایک کہانی آندھرا پردیش کے کڈپا سے تعلق رکھنے والے کالووا ہری کرشنا کی تھی، جنہوں نے آئی ٹی اور سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ میں انٹرن شپ مکمل کرنے کے بعد ٹاٹا کنسلٹنسی سروسز (ٹی سی ایس) میں مستقل ملازمت حاصل کی۔ ایک کسان اور گھریلو خاتون کے بیٹے ہری نے اپنے سفر کو ’’واقعی تبدیلی لانے والا‘‘ قرار دیا ۔ انہوں نے اپنا آفر لیٹر ذاتی طور پر وزیر موصوف سے حاصل کرنے اپنی دلی خواہش کا اظہار کیا، جسے موزیر موصوف نے قبول کر لیا۔

3.jpg

آندھرا پردیش کے چتوڑ سے تعلق رکھنے والی ایک اور انٹرن آر لکشمی پرسنا نے بتایا کہ کس طرح پی ایم آئی ایس نے انفوسس میں شامل ہونے کے بعد ان کے لیے نئے مواقع پیدا کیے۔  زرعی پس منظر سے تعلق رکھنے والی، آر لکشمی نے کہا کہ انٹرن شپ نے انہیں کارپوریٹ دنیا میں اعتماد اور مواقع دیے۔

اسی طرح، محترمہ گوری ایچ ، جو کیرالہ میں ہنی ویل ٹیکنالوجی سولیوشنز لیب پرائیویٹ میں ایمبیڈڈ انجینئر انٹرن ہیں، انہوں نےاپنی متاثر کن کہانی شیئر کی۔  ایک واحد ماں کی بیٹی ہونے کے اعتبار سے، انہوں  نے تعلیمی لحاظ سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا لیکن انہیں اپنے شعبے میں محدود مواقع ملے تھے۔  انہوں نے کہا کہ پی ایم آئی ایس نے اس کیریئر میں قدم رکھنے میں ان کی مدد کی جس کا انہوں نے ہمیشہ خواب دیکھا تھا ۔  وزیر موصوف نے ان کے سفر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں گوری کے  مثبت رویہ اور استقامت سے متاثر ہوں۔  یہ ان کی جیسی کہانیاں ہی ہیں جو پی ایم آئی ایس کے پیچھے حقیقی ارادے اور جذبے کو ظاہر کرتی ہیں‘‘۔

اس بات چیت میں پی ایم آئی ایس کے بڑھتے ہوئے اثرات کو اجاگر کیا گیا اور وکست بھارت 2047 کے وژن کے مطابق مستقبل کے لیے تیار افرادی قوت کو پروان چڑھانے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

پرائم منسٹر انٹرن شپ اسکیم کے بارے میں

وزیر اعظم انٹرن شپ اسکیم (پی ایم آئی ایس) وزیر اعظم کے پانچ اسکیموں اور اقدامات کا حصہ ہے جس کا مقصد 5 سال کی مدت میں ہندوستانی نوجوانوں کے لیے روزگار ، ہنر مندی اور دیگر مواقع کو آسان بنانا ہے۔ پی ایم آئی ایس 21-24 سال کی عمر کے ایسے نوجوانوں کے لیے ہے جو فی الحال کسی کل وقتی تعلیمی پروگرام یا روزگار میں داخل نہیں ہیں۔ یہ انہیں پورے ہندوستان کی اعلیٰ کمپنیوں میں ادا شدہ انٹرن شپ کا موقع فراہم کرتی ہے۔ اس اسکیم کا منصوبہ اگلے پانچ سال میں ایک کروڑ سے زیادہ انٹرن شپ فراہم کرنا ہے اور اس کا مقصد ہندوستانی نوجوانوں کی ملازمت کی اہلیت کو بڑھانا ہے۔ اس اسکیم کا پائلٹ مرحلہ فی الحال جاری ہے۔

اسکیم کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کریں https://pminternship.mca.gov.in/

***

ش ح۔ک ح                                                                              

U. No. 9946


(Release ID: 2179893) Visitor Counter : 8