خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آٹھویں راشٹریہ پوشن ماہ کی اختتامی تقریب کا انعقاد دہرادون میں کل


یہ پروگرام غذائیت سے متعلق بیداری، سماجی شمولیت اور طرزِ عمل میں تبدیلی کو فروغ دینے کے لیے ایک ماہ سے جاری عوامی مہم کا اختتام ہے

Posted On: 16 OCT 2025 10:05AM by PIB Delhi

پوشن صرف غذائیت کے بارے میں نہیں ہے — یہ ایک مضبوط، صحت مند اور زیادہ مضبوط ہندوستان کی تعمیرسے متعلق ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی رہنمائی میں آٹھواں راشٹریہ پوشن ماہ( 17؍ستمبر تا 16 اکتوبر 2025) کا آغاز 17 ستمبر 2025 کو مدھیہ پردیش  کے دھارسے کیا گیا، جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ خواتین کی صحت اور غذائیت مضبوط خاندانوں اور وکست بھارت (ترقی یافتہ ہندوستان) کی بنیاد ہیں۔

آٹھویں راشٹریہ پوشن ماہ 2025 کی اختتامی تقریب کل (17 اکتوبر 2025) ہمالین کلچرل سینٹر، دہرادون، اتراکھنڈ میں منعقد کی جائے گی۔ یہ پروگرام ایک ماہ طویل عوامی مہم کے اختتام کی علامت ہے، جو پورے ملک میں مشن سکشم آنگن واڑی اور پوشن 2.0 کے تحت غذائیت سے متعلق بیداری، سماجی شمولیت اور طرزِ عمل میں تبدیلی کو فروغ دینے کے لیے وقف ہے۔

اس تقریب میں حکومت ہندکی خواتین و اطفال کی ترقی کی وزارت میں وزیر مملکت محترمہ ساوتری ٹھاکر، مہمانِ خصوصی کے طور پر موجودرہیں گی۔ اس کے علاوہ اترا کھنڈ سرکار میں خواتین کو بااختیار بنانے اور بچوں کی ترقی کی وزیر محترمہ ریکھا آریہ اور حکومتِ اتراکھنڈ کے وزیر برائے دیہی ترقی جناب گنیش جوشی بھی موجود رہیں گے۔ وزارتِ برائےخواتین و اطفال ترقی، حکومتِ ہند اور حکومت اتراکھنڈ کے سینئر افسران کے ساتھ ساتھ پوری ریاست سے آنگن واڑی کارکنان اور معاونین بھی اس میں حصہ لیں گے۔

اس سال کے پوشن ماہ کو پورے ملک میں مرکزی عنوان ‘صحت مند ناری، مضبوط پریوار’ کے تحت منایا گیا، جس کا مقصد خصوصی طور پر جامع صحت جانچ اور خدمات پر زور دیتے ہوئےخواتین اور بچوں کی صحت اور غذائیت کو بہتر بنانا ہے۔

اہم موضوعاتی شعبوں میں موٹاپے پر قابو پانا، چینی اور تیل کے استعمال میں کمی، ابتدائی بچپن کی نگہداشت اور تعلیم(ای سی سی ای)، شیر خوار اور کم عمر بچوں کی خوراک کے طریقے(آئی وائی سی ایف)، غذائیت میں مردوں کی شمولیت شامل ہے ۔ووکل فار لوکل – بنیادی سطح پر بااختیاری اور خود انحصاری، نیز مربوط اقدامات اور ڈیجیٹلائزیشن کے لیے۔

خواتین و اطفال کی ترقی کی مرکزی وزیر  محترمہ انوپورنا دیوی کی قیادت میں، پوشن ماہ 2025 کے ایک ماہ طویل انعقاد نے مختلف وزارتوں، محکموں اور کمیونٹی پر مبنی تنظیموں کو “پوری حکومت، پورا سماج” کے حقیقی جذبے کے ساتھ ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا۔ گھر کی سطح پر غذائیت کے عملی نمائش سے لے کر بڑے پیمانے پر بیداری مہمات تک، تمام سرگرمیوں نے ایک سپوشت بھارت یعنی ایک غذائیت یافتہ، صحت مند اور بااختیار قوم — کے قومی عزم کی عکاسی کی، جو 2047 تک وکست بھارت (ترقی یافتہ ہندوستان) کی مضبوط بنیاد رکھتی ہے۔

اختتامی تقریب میں کمیونٹی کی تنظیمی سرگرمیوں، علاقائی اقدامات اور غذائیت پر روشنی ڈالی جائے گی اور ساتھ ہی پوشن اور مشن شکتی کے چمپئنز کو اعزازات سے نوازا جائے گا۔ یہ اجتماعی عمل کا جشن ہے جو سپوشت اور وکست بھارت کے لیے عوامی مہم کومزید آگے بڑھاتا ہے۔

***

ش ح۔م ع ن۔ ع ن

U-No.9927


(Release ID: 2179743) Visitor Counter : 8