سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

لانچ کے صرف دو ماہ بعد ہی فاسٹیگ سالانہ پاس کے صارفین کی تعداد پچیس لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے

Posted On: 15 OCT 2025 4:30PM by PIB Delhi

آمد و رفت میں سہولت کو فروغ دیتے ہوئے، فاسٹیگ سالانہ پاس کو قومی شاہراہوں کے صارفین کی طرف سے زبردست پذیرائی حاصل ہوئی ہے اور اس نے ملک بھر میں پچھلے دو ماہ کے دوران تقریباً 5.67 کروڑ لین دین کے ساتھ پچیس لاکھ صارفین کے سنگ میل کو عبور کر لیا ہے۔15 اگست 2025 کو لانچ کیا گیا فاسٹیگ سالانہ پاس قومی شاہراہوں کے صارفین کو ہموار اور کفایتی سفر کا اختیار فراہم کرتا ہے اور یہ تقریبا 1,150 ٹول پلازوں پر قومی شاہراہوں اور قومی ایکسپریس ویز پر قابلِ اطلاق ہے۔

سالانہ پاس کے ذریعے فاسٹیگ کو بار بار ریچارج کرنے کی ضرورت ختم ہو جاتی ہے، جس کے لیے ایک سال کی میعاد یا 200 ٹول پلازہ کراسنگ کے لیے 3,000 روپے کی یکمشت فیس ادا کرنی ہوتی ہے۔ یہ پاس تمام غیر تجارتی گاڑیوں کے لیے قابلِ اطلاق ہے جن کے پاس درست فاسٹیَگ موجود ہو۔ ایک بار فیس کی ادائیگی کے بعد، سالانہ پاس موجودہ فاسٹ ٹَگ سے منسلک گاڑی پر دو گھنٹوں کے اندر فعال ہو جاتا ہے، جو کہ راج مارگ یاترا ایپ یااین ایچ اے آئی  ویب سائٹ کے ذریعے کیا جا سکتا ہے۔

یہ سالانہ پاس غیر منتقلی ہے اور نیشنل ہائی وے (این ایچ) اور نیشنل ایکسپریس وے (این ای) کے ٹول پلازوں پر قابلِ استعمال ہے۔ ریاستی حکومتوں یا مقامی اداروں کے زیر انتظام ایکسپریس ویز اور ریاستی شاہراہوں (ایس ایچ) کے ٹول پلازوں پر، فاسٹ ٹَگ ریاستی شاہراہ کے ٹول اور پارکنگ وغیرہ کی ادائیگی کے لیے موجودہ والیٹ بیلنس استعمال کرے گا۔

نیشنل ہائی وےکے صارفین کی جانب سے فاسٹیَگ سالانہ پاس کو دی گئی زبردست پذیرائی، ملک بھر میں قومی شاہراہوں پر محفوظ، ہموار اور بلا تعطل سفر کا تجربہ فراہم کرنے کے لیے این ایچ اے آئی کے عزم کو نمایاں کرتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح۔ ش آ۔ن ع)

U. No.9903


(Release ID: 2179471) Visitor Counter : 10