نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت نے نیشنل اسپورٹس گورننس ایکٹ 2025 کے تحت قومی کھیلوں کے نظم و نسق سے متعلق قوانین کے مسودے کے تین سَیٹوں پر عوام سے رائے طلب کی ہے

Posted On: 15 OCT 2025 12:49PM by PIB Delhi

نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت نے ڈرافٹ رولز کے تین سیٹ یعنی ڈرافٹ نیشنل اسپورٹس گورننس (نیشنل اسپورٹس باڈیز) رولز، ڈرافٹ نیشنل اسپورٹس گورننس (نیشنل اسپورٹس بورڈ) رولز، اور ڈرافٹ نیشنل اسپورٹس گورننس (نیشنل اسپورٹس ٹرائبیونل) رولز تیار کیے ہیں۔

یہ رولز نیشنل اسپورٹس گورننس ایکٹ 2025 کے نفاذ میں سہولت فراہم کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں۔

نیشنل اسپورٹس گورننس ایکٹ ، 2025 ، کو لوک سبھا نے 11 اگست 2025 کو ، راجیہ سبھا نے 12 اگست 2025 کو منظور کیا تھا  اور 18 اگست 2025 کو اِسےصدر جمہوریہ کی منظوری  ملی تھی۔ اِسے نوٹیفکیشن نمبر  CG-DL-E-19082025-265482  کے طور پر شائع کیا گیا۔اس کا مقصد کھیلوں کے اداروں کی حکمرانی میں در پیش چیلنجوں اور رکاوٹوں کو دور کرنا اور ہندوستان میں کھیلوں کی حکمرانی اور اس کے فروغ کے لیے ایک جامع فریم ورک قائم کرنا ہے ۔  یہ ایکٹ کھیلوں کی تمام سطحوں پر اخلاقی طریقوں ، منصفانہ کھیل کو یقینی بنانے ، بنیادی متعلقین کے طور پر کھلاڑیوں کے مفادات کا تحفظ کرنے اور ملک میں کھیلوں کے لیے ایک مضبوط ماحولیاتی نظام بنانے کی کوشش کرتا ہے ۔

ڈرافٹ نیشنل اسپورٹس گورننس (نیشنل اسپورٹس باڈیز) رولز ایک فریم ورک فراہم کرتے ہیں جس کے تحت غیر معمولی کارکردگی کے حامل کھلاڑیوںکو شامل کرنے، جنرل باڈی اور ایگزیکٹو کمیٹی کی تشکیل، انتخابات کے طریقہ کاراور نیشنل اسپورٹس باڈیز اور علاقائی اسپورٹس فیڈریشنز کے ارکان کی نااہلی کے معیار کی وضاحت کی گئی ہے۔ان رولز میں نیشنل اسپورٹس الیکشن پینل سے متعلق شقیں بھی شامل ہیں اور نیشنل اسپورٹس بورڈ کے ساتھ منسلک اکائیوں کے رجسٹریشن اور وقتاً فوقتاً ان کی معلومات کی تازہ کاری کے طریقہ کار کو بھی واضح کیا گیا ہے۔

ڈرافٹ نیشنل اسپورٹس گورننس (نیشنل اسپورٹس بورڈ) رولز نیشنل اسپورٹس بورڈ کی ساخت، ذمہ داریوں اور تشکیل کی وضاحت کرتے ہیں۔ ان میں سرچ کم سلیکشن کمیٹی کی تشکیل، چیئرمین اور اراکین کے تقرر کا طریقہ، عملے کے تقرر کا انتظام (سرکاری طریقہ کار کے مطابق) اور جہاں قابل اطلاق ہو وہاں مرکزی حکومت کی جانب سے نرمی کی گنجائش شامل ہے۔

ڈرافٹ نیشنل اسپورٹس گورننس (نیشنل اسپورٹس ٹرائبیونل) رولز نیشنل اسپورٹس ٹرائبیونل کے ادارہ جاتی ڈھانچے کی وضاحت کرتے ہیں۔ ان میں چیئرمین، اراکین اور عملے کی تقرری، مدتِ کار اور سروس کے شرائط و ضوابط (حکومتی طریقہ کار کے مطابق) شامل ہیں۔ یہ رولز اسپورٹس سے متعلق تنازعات کے فوری اور مؤثر فیصلے کے لیے ٹرائبیونل کے اختیارات، طریقہ کار اور انتظامی نظام کی تفصیل بھی فراہم کرتے ہیں۔

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت عوام الناس اور متعلقہ فریقوں سے درخواست کرتی ہے کہ وہ مذکورہ ڈرافٹ رولز پر اپنی آراء اور تجاویز، اشاعت کی تاریخ سے 30 دن کے اندر اندر فراہم کریں۔ یہ مسودے نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت کی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

فیڈ بیک/تبصرے ڈائرکٹر (گورننس 1) کو ہال نمبر 103، جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم، لودھی روڈ، نئی دہلی میں بذریعہ ڈاک یا rules-nsga2025@sports.gov.in پر ای میل کے ذریعے بھیجے جا سکتے ہیں۔ تبصرے/فیڈ بیک جمع کرانے کی آخری تاریخ 14 نومبر 2025 ہے۔

ڈرافٹ رولز دیکھنے کے لیے براہ کرم نیچے دیے گئے لنکس پر کلک کریں:

نیشنل اسپورٹس گورننس (نیشنل اسپورٹس بورڈ) رولز کا مسودہ https://yas.gov.in/sports/draft-national-sports-governance-national-sports-board-rules-2025-inviting-comments

نیشنل اسپورٹس گورننس (نیشنل اسپورٹس باڈیز) رولز کا مسودہ https://yas.gov.in/sports/draft-national-sports-governance-national-sports-bodies-rules-2025-inviting-comments

نیشنل اسپورٹس گورننس (نیشنل اسپورٹس ٹرائبیونل) رولز کا مسودہ https://yas.gov.in/sports/draft-national-sports-governance-national-sports-tribunal-rules-2025-inviting-comments.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ م م۔ص ج)

U. No. 9890


(Release ID: 2179390) Visitor Counter : 9