وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے راج ماتا وجے راجے سندھیہ کو ان کی پیدائش کی سالگرہ کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا
Posted On:
12 OCT 2025 9:10AM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے راج ماتاوجے راجے سندھیہ کو ان کی پیدائش کی سالگرہ کے موقع پر تہہ دل سے خراج عقیدت پیش کیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ سماج کی خدمت کے لیے راج ماتا وجے راجے سندھیا جی کی زندگی بھر کی کوششوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
جناب مودی نے اس امر کو اجاگر کیا کہ وجے راجے سندھیہ جی ہندوستان کی ثقافتی جڑوں کے بارے میں بہت پرجوش تھیں۔ انہوں نے ملک کے ثقافتی ورثے کے تحفظ اور اسے مقبول بنانے کے لیے مسلسل کام کیا، جو ہندوستان کی روایات اور اقدار کے تحفظ کے لیے ان کی تاحیات عہدبستگی کی عکاسی کرتا ہے۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں، وزیر اعظم نے کہا:
’’راج ماتا وجے راجے سندھیہ جی کو ان کی پیدائش کی سالگرہ کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ معاشرے کی خدمت کے لیے ان کی کوششوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے جن سنگھ اور بی جے پی کو مضبوط کرنے میں ایک اہم کردار ادا کیا۔ وجے راجے سندھیہ جی ہمارے ثقافتی جڑوں کےبارے بہت پرجوش تھیں اور انہوں نے ان کے تحفظ اور انہیں مقبول بنانے کے لیے ہمیشہ کام کیا۔‘‘
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:7445
(Release ID: 2178016)
Visitor Counter : 7