نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
بائیس 22تمغے، 10 واں مقام: ہمارے پیرا ایتھلیٹس نئے بھارت کے جذبے کی علامت ہیں۔ ڈاکٹر منسکھ مانڈویا
کھیلوں کے مرکزی وزیر نے زور دے کر کہا کہ آپ صرف پیرا ایتھلیٹ نہیں ہیں ، بلکہ ہندوستان کے طاقتور کھلاڑی ہیں
آپ نے معذوری کو عزم میں بدل دیا ہے، جرات کی یہ نئی تعریف آنے والی نسلوں کو متاثر کرے گی۔ڈاکٹر مانڈویا
یہ تمغے صرف دھاتی نہیں ہیں، بلکہ آپ کی غیر متزلزل قوت ارادی کا ثبوت ہیں: ڈاکٹر مانڈویا
آپ نے دکھایا ہے کہ جب ارادہ مضبوط ہوتا ہے تو وہیل چیئر بھی پنکھ بن سکتی ہیں ، مرکزی وزیر نے پیرا ایتھلیٹس سے کہا
کھیلوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر من سکھ مانڈویا نے عالمی پیرا ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2025 میں تاریخی میڈل حاصل کرنے کے بعد ہندوستان کے پیرا ایتھلیٹس کو مبارکباد دی
Posted On:
11 OCT 2025 3:46PM by PIB Delhi
نوجوانوں کے امور، کھیل، اور محنت و روزگار کے مرکزی وزیر ، ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے آج نئی دہلی 2025 ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں تمغے جیتنے والے ہندوستانی دستے کو مبارکباد پیش کی، اور اُن کے غیرمعمولی جذبے، عزم اور ریکارڈ ساز کارکردگی کو سراہا جس نے پورے ملک کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

ہندوستان نے ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کی تاریخ میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اور مجموعی درجہ بندی میں 22 تمغوں — 6 طلائی، 9 نقرئی، اور 7 کانسی — کے ساتھ دسویں مقام پر اختتام کیا۔ نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت کے تحت محکمہ کھیل نے پیرا ایتھلیٹس کو ایک کروڑ نو لاکھ روپے سے زائد کی نقد انعامی رقم تقسیم کی۔
"آپ پیرا ایتھلیٹس نہیں، بلکہ بھارت کے 'پاور ایتھلیٹس' ہیں۔ تمغے جیتنے کے بعد آپ نے جو فخر ملک کو دلایا اور خاص طور پر جو حوصلہ افزا پیغام آپ نے دیویانگ کو دیا، وہ نہایت قابلِ ستائش ہے۔ آپ کا جذبہ بے مثال ہے،" ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے پیرا ایتھلیٹس کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کے دوران اپنے خطاب میں کہا۔
وزیرِ کھیل نے مقابلے کے دوران کھلاڑیوں کی جانب سے دکھائے گئے حوصلے اور عزم کی بھرپور تعریف کی اور مزید کہا:
"وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی کی جانب سے پیش کیے گیے 'نئے بھارت' کا وژن اور جذبہ آپ سب نے بہترین انداز میں عملی طور پر پیش کیا ہے۔ وزیرِ اعظم ٹی وی پر آپ کے مقابلے دیکھ رہے تھے اور ہماری ملاقاتوں کے دوران آپ سب کے بارے میں باقاعدگی سے دریافت کرتے تھے۔

یہ اعزاز اس پس منظر میں دیا جا رہا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر اسے بھارت کی طرف سے عالمی پیرا کھیلوں کے ایک سب سے کامیاب انعقاد کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔ نئی دہلی 2025 ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس چیمپئن شپ، جو کہ جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی، بھارت میں اب تک کا سب سے بڑا پیرا کھیلوں کا ایونٹ تھا، جس میں 100 ممالک سے 2,100 سے زائد شرکاء نے 186 تمغہ کے مقابلوں میں حصہ لیا۔

اس موقع پر موجود پیرالمپک کمیٹی آف انڈیا (پی سی آئی) کے صدر دیویندر جھجڑیا نے کہا، "وزارتِ کھیل اور اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) نے ہمیں ایک خاندان کی طرح بھرپور تعاون فراہم کیا ہے۔ ڈبلیو پی اے نے ایونٹ کے آخری دن اس کامیاب میزبانی کے اعتراف میں ہمیں ٹرافی دی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں خوشی ہوگی اگر بھارت آئندہ بھی ملک میں اس قسم کی مزید بین الاقوامی تقریبات کی میزبانی کرے۔ آئی پی سی کے صدر اینڈریو پارسنز اور ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس کے صدر پال فریٹزرالڈ نے کہا کہ کھلاڑیوں کو فراہم کی گئی سہولیات کی سطح اور کھیلوں کے تکنیکی انتظامات دونوں ہی اعلیٰ ترین معیار کے تھے۔بین الاقوامی انجمنوں کی اس قسم کی ستائش پی سی آئی، ایس اے آئی اور وزارت کی مشترکہ محنت اور طاقت کی بدولت ممکن ہوئی ہے۔ آج وزیر محترم کا مقابلے کے سات دن کے اندر کھلاڑیوں کو نقد انعامات کی تقسیم کرنا کھیلوں کو بہتر بنانے کے لیے ان کی قابلِ تعریف کاوشوں کا ایک اور ثبوت ہے۔

کھلاڑیوں نے جے ایل این اسٹیڈیم میں موجود مونڈو ٹریک کی بھرپور حمایت کی، جس نے چیمپئن شپ کے دوران نمایاں کردار ادا کیا۔
سومت انتل نے کہا، "ہم سب مونڈو ٹریک سے بے حد خوش تھے، جو وارم اپ ایریا اور مقابلے کے دونوں حصوں میں موجود تھا۔"
"اس کے علاوہ، فراہم کردہ ہوٹلز اور نقل و حمل کی سہولیات بھی بہت عمدہ تھیں۔ مقامی رضاکاروں کے ساتھ ساتھ ایس اے آئی اور پی سی آئی نے بھی ہماری بھرپور مدد کی۔"

ڈبلیو پی اے سی 2025 میں ہندوستان کے لیے پہلا طلائی تمغہ جیتنے والے سیلیش کمار نے کہا، "یہ ہندوستان میں ایک بہت بڑا ایونٹ تھا۔ پہلے دن مجھے کچھ گھبراہٹ محسوس ہوئی تھی، لیکن تیاریاں بہت اچھی تھیں۔ ٹریک اور گھریلو تعاون انتہائی سازگار تھے۔ مونڈو ٹریک کے علاوہ، قریبی جم اور فٹنس سینٹر بھی بہت مفید ثابت ہوئے۔"

ڈبل میڈلسٹ پریتی پال نے میڈیکل سینٹر کی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا، "میڈیکل روم نے بحالی کے دوران ہماری دوڑوں کے درمیان سپرنٹرز کی بہت مدد کی، خاص طور پر برف کے غسل نے واقعی فائدہ پہنچایا۔"
پیرا ایتھلیٹس کی ذہنی لچک کی تعریف کرتے ہوئے، ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے ان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے 'معذوری کو عزم میں تبدیل' کیا۔ انہوں نے کہا، "یہ ہمت کی ایک نئی تعریف ہے جو آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ثابت ہوگی۔پورا ملک آپ کی کامیابیوں پر فخر کرتا ہے۔ آپ نے نہ صرف تمغے جیتے ہیں بلکہ ہمارا دل بھی جیت لیا ہے۔"
انہوں نے مزید کہا، "آپ نے ثابت کر دیا ہے کہ جب ارادہ مضبوط ہو تو وہیل چیئر بھی پنکھ بن سکتی ہے۔"

***
UR-7427
(ش ح۔اس ک )
(Release ID: 2177822)
Visitor Counter : 10