وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم نے غزہ امن منصوبہ کی کامیابی پر صدر ٹرمپ کو مبارکباد دی

Posted On: 09 OCT 2025 9:17PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے بات کی اور غزہ کے تاریخی امن منصوبے کی کامیابی پر انہیں مبارکباد دی۔

اپنی بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں نے جاری تجارتی مذاکرات میں حاصل ہونے والی اچھی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے آنے والے ہفتوں میں قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں جناب مودی نے کہا:

‘‘میں نے اپنے دوست صدر ٹرمپ سے بات کی اور غزہ کے تاریخی امن منصوبے کی کامیابی پر انہیں مبارکباد دی۔ تجارتی مذاکرات میں حاصل ہونے والی اچھی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔ آنے والے ہفتوں میں قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

@POTUS

@realDonaldTrump’’

 

*******

ش ح۔ ظ ا-

UR  No. 7355


(Release ID: 2177141) Visitor Counter : 15