وزارت اطلاعات ونشریات
وزارت اطلاعات و نشریات نے 17 ستمبر سے 2 اکتوبر 2025 تک سوچھتا ہی سیوا(ایس ایچ ایس) 2025، مہم کامیابی کے ساتھ مکمل کی
وزارت اطلاعات و نشریات (ایم آئی بی)نے ملک بھر میں 2700 سے زیادہ سوچھتا ہی سیوا سرگرمیوں کے ذریعے 59,000 سے زیادہ شرکاء کو متحرک کیا
‘ایک دن ایک گھنٹہ ایک ساتھ’ اور سوچھ بھارت دِوَس: صفائی مہم کے لیے افسران اور عملہ جھاڑو لے کر سڑکوں کی صفائی کے لیے نکل آئے
Posted On:
09 OCT 2025 4:34PM by PIB Delhi
وزارت اطلاعات و نشریات (ایم آئی بی)نے 17 ستمبر سے 2 اکتوبر 2025 تک سوچھتا ہی سیوا (ایس ایچ ایس) 2025، مہم کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا ۔ وزارت نے صفائی ٹارگٹ یونٹس (سی ٹی یوز) کی صفائی مہم ، گھر گھر جانے کی سرگرمیاں ، بیداری مہمات، ڈرائنگ مقابلے، سوچھتا ریلیاں اور مختلف ثقافتی سرگرمیاں جیسے نظم گوئی ، نکڑ ناٹک اور نعرہ تحریر کرنے، وغیرہ جیسے مختلف موضوعات کے تحت 2,766 تقریبات کا انعقاد کیا ، جن میں 59,122 افراد نے حصہ لیا۔
سوچھتا ہی سیوا 2025مہم کے تحت، صاف کیے گئے مقامات کی کل تعداد 1588 ہوگئی ، تبدیل کیے گئے کل سی ٹی یوز 824 تھے اور سوچھتا کی تشہیر کے تحت ، کلین گرین اُتسو اور صفائی متر سورکشا شیور منعقد کئے گئے۔ ان پروگراموں کی کل تعداد بالترتیب 198 ، 49 اور 107 تھے۔
وزارت نے 25 ستمبر کو‘ایک دن ایک گھنٹہ ایک ساتھ’ کے تحت اور 2 اکتوبر کو‘سوچھ بھارت دِوَس’ کے موقع پر خصوصی تقریبات کا بھی اہتمام کیا جہاں افسران اور عملہ جھاڑو لے کر سڑکوں کی صفائی کے لیے آگے آئے ۔
اطلاعات و نشریات کے سکریٹری جناب سنجے جاجو نے تمام میڈیا اِکائیوں کے سربراہوں اور ان کے نوڈل افسران کے ساتھ تیاری اور عمل درآمد کے مرحلے کے دوران پیش رفت کا جائزہ لیا اور مہم سے متعلق پراگراموں و سرگرمیوں کو مناسب طریقے سے انجام دینے کی ہدایات دیں۔

سکریٹری ، ایم آئی بی ، ایس سنجے جاجو نے مین سیکرٹریٹ ، شاستری بھون ، دہلی میں‘ایک دن ، ایک گھنٹہ ایک ساتھ’ کے تحت شرم دان کی قیادت کی
سکریٹری، سنجے جاجو نے مرکزی سیکرٹریٹ ، شاستری بھون ، نئی دہلی میں‘ایک دن ، ایک گھنٹا ، ایک ساتھ’ پہل کے تحت شرم دان سرگرمی کی قیادت کی، جس سے وزارت کی میڈیا اِکائیوں کے افسران اور عملے کو سوچھتا ہی سیوا مہم میں فعال طور پر حصہ لینے کی ترغیب حاصل ہوئی ۔ مختلف میڈیا اِکائیوں اور اس سے وابستہ تنظیموں نے بھی ملک بھر میں صفائی اور بیداری کی سرگرمیوں کا ایک سلسلہ شروع کیا۔

آئی آئی ایم سی امراوتی کے زیر اہتمام سوچھتا ریلی
آئی آئی ایم سی امراوتی نے سوچھتا ریلی کا اہتمام کیا ، جبکہ ڈی پی ڈی حکام نے نئی دہلی میں صفائی مہم چلائی ۔ ڈی ڈی کے ممبئی نے دادر میں ساحل سمندر کی صفائی کی ایک بڑی مہم کا آغاز کیا اور اسی طرح کے اقدامات آکاش وانی امیٹھی ، آکاش وانی امپھال اور این ایف ڈی سی ممبئی اور دیگر میڈیا اِکائیوں نے کیے۔ آئی آئی ایم سی کوٹائم نے صفائی ستھرائی ، ثقافت اور پائیداری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے کیمپس کے داخلی دروازے پر ایک متحرک نامیاتی پھولوں کی رنگولی بنا کر سوچھتا ہی سیوا منایا۔

سوچھتا ہی سیوا مناتے ہوئے آئی آئی ایم سی کوٹائم کیمپس کے داخلی دروازے پر ایک متحرک نامیاتی پھولوں کی رنگولی کے ساتھ -صفائی ، ثقافت اور پائیداری کو خراج تحسین پیش کیا گیا

ڈی ڈی کے ممبئی کے ذریعے دادر بیچ پر صفائی مہم کا اہتمام کیا گیا
دیگر اہم اقدامات میں سی بی ایف سی دہلی کی طرف سے صفائی مہم، پریس کونسل آف انڈیا کی طرف سے ایک سوچھتا ریلی ، آئی آئی ایم سی دہلی کی طرف سے گھر گھر بیداری مہم ، ڈی ڈی کے پٹنہ کی طرف سے ایک نکڑ ناٹک، اے آئی آر احمد آباد کی طرف سے ایک سوچھوتسو اور ڈی ڈی کے دہلی کے زیر اہتمام ایک صحت کیمپ شامل تھے۔ وزارت نے پرنٹ، ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے ان سرگرمیوں کی وسیع تشہیر کو بھی یقینی بنایا ، جس سے عوامی بیداری اور مہم میں شرکت میں اضافہ ہوا ۔
********
ش ح۔ش ب۔ن ع
U-7326
(Release ID: 2176882)
Visitor Counter : 23