بھارتی چناؤ کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

ای سی آئی نے سیاسی جماعتوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ حریف جماعتوں اور امیدواروں کو نشانہ بنانے والی مصنوعی ویڈیوز کے لیے اے آئی کے استعمال سے متعلق ایم سی سی  کے متعلقہ رہنما خطوط پر عمل کریں

प्रविष्टि तिथि: 09 OCT 2025 10:03AM by PIB Delhi
  1. بہار کی قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات اور 8 اسمبلی حلقوں کے ضمنی انتخابات کے 6 اکتوبر 2025 کو  کرائے جانے کے اعلان کے ساتھ ہی،  مثالی ضابطہ اخلاق (ایم سی سی) نافذ ہو گیا ہے۔ ان شرائط کا اطلاق امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کے سوشل میڈیا سمیت انٹرنیٹ پر پوسٹ کیے جانے والے مواد پر بھی ہوتا ہے۔
  2. ای سی سی کے قرارداد کے مطابق، دیگر پارٹیوں کی تنقید جب بھی کی جائے گی تو ان کی پالیسیوں اور پروگرام، ماضی کے ریکارڈ اور کام کاج تک محدود رہے گی۔ پارٹیاں اور امیدوار نجی زندگی کے ان تمام پہلوؤں پر تنقید کرنے سے گریز کریں جو دوسری پارٹیوں کے رہنماؤں یا کارکنوں کی عوامی سرگرمیوں سے منسلک نہ ہوں۔
  3. غیر تصدیق شدہ الزامات یا تحریف پر مبنی دیگر جماعتوں یا ان کے کارکنوں پر تنقید سے گریز کریں۔
  4. کمیشن نے پارٹیوں کو اے آئی پر مبنی ٹولز کے غلط استعمال کے خلاف مشورہ دیا کہ وہ ڈیپ فیک کی تخلیق سے گریز کریں جو حقیقی معلومات کو مسخ کرتے ہیں یا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر غلط معلومات پھیلاتے ہیں اور کمیشن نے انتخابی عمل کی سالمیت کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
  5. اس کے علاوہ، تمام سیاسی پارٹیاں اور ان کے رہنما، امیدوار اور اسٹار کمپینرز   مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ اور مصنوعی مواد کی نمایاں لیبلنگ کے لیے ضروری اقدامات کریں گے، اگر کوئی ہے، جو ان کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے انتخابی مہم چلانے کے لیے یا اشتہارات کی شکل میں ’مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ‘، ’ڈیجیٹل  طور پر توسیع شدہ‘ یا ’مصنوعی مواد‘ جیسے واضح اشارے استعمال کرتے ہوئے شیئر کیا جا رہا ہے۔
  6. سوشل میڈیا پوسٹس پر  گہری نظر رکھی جارہی ہے تاکہ انتخابی ماحول کوخراب  ہونے سے بچایا جاسکے۔
  7. انتخابی کمیشن نے ایم سی سی کے رہنما خطوط کے موثر نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے وسیع انتظامات کیے ہیں۔ ان ہدایات کی کسی  طرح سے بھی خلاف ورزی  کرنے پر سختی سے نمٹا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔م م ع۔ ن م۔

U- 7299    


(रिलीज़ आईडी: 2176632) आगंतुक पटल : 47
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Punjabi , Gujarati , Tamil , Telugu , Kannada , Malayalam