محنت اور روزگار کی وزارت
ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے کہا ہے کہ گزشتہ دہائی میں سماجی تحفظ میں مودی حکومت کی تبدیلی کی کامیابیوں کو بین الاقوامی سماجی تحفظ ایسوسی ایشن نے تسلیم کیا ہے
آئی ایس ایس اے میں ہندوستان کا بڑھتا ہوا ووٹ شیئر عالمی سماجی تحفظ کے مکالمے کی تشکیل میں ملک کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ اور قیادت کی عکاسی کرتا ہے- ڈاکٹر مانڈویہ
ہندوستان کا سماجی تحفظ کا احاطہ گزشتہ دہائی میں تین گنا سے زیادہ، 2015 میں 19 فیصد سے 2025 میں 64 فیصد سے زیادہ ہوگیا ہے
آئی ایس ایس اے نے غیر منظم کارکنوں کے دنیا کے سب سے بڑے ڈیٹا بیس میں سے ایک کے طورپر ای –شرم پورٹل کی ستائش کی
ہندوستان کو کوالالمپور میں سماجی تحفظ میں نمایاں کامیابی کے لیے 2025 کے باوقار آئی ایس ایس اے ایوارڈ سے نوازا گیا
Posted On:
08 OCT 2025 4:12PM by PIB Delhi
سماجی تحفظ کو وسعت دینے اور اپنے شہریوں کے لیے جامع بہبود کو یقینی بنانے میں ملک کی مثالی کوششوں کو تسلیم کرتے ہوئے، بین الاقوامی سماجی تحفظ ایسوسی ایشن (آئی ایس ایس اے) کے ذریعہ ہندوستان کو سماجی تحفظ میں نمایاں کامیابی ایوارڈ 2025 سے نوازا گیا ہے۔ اس بات کا اظہار محنت اور روزگار اور نوجوانوں کے امور اور کھیل کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے آج میڈیا سے بات چیت میں کیا۔ آئی ایس ایس اے ایوارڈ، کوالالمپور، ملائیشیا میں گزشتہ ہفتے پیش کیا گیا، جسے حکومت ہند کی جانب سے ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے وصول کیا۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ یہ ایوارڈ مودی حکومت کی طرف سے سماجی تحفظ کے میدان میں گزشتہ ایک دہائی کے دوران کی گئی تبدیلی پسند اصلاحات کا ثبوت ہے۔ انہوں نے آئی ایس ایس اے جنرل اسمبلی میں ہندوستان کے ووٹ شیئر میں 30 تک اضافے پر بھی زور دیا، جو کسی بھی رکن ملک کے لیے زیادہ سے زیادہ قابل اجازت حد ہے۔ ڈاکٹر منڈاویہ نے کہا ‘‘یہ سنگ میل عالمی سماجی تحفظ کے مکالمے اور تعاون کی تشکیل میں ہندوستان کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ اور قیادت کی عکاسی کرتا ہے،’’ ۔
آئی ایس ایس اے ایوارڈ ایک باوقار عالمی پہچان ہے، جسے ہر تین سال میں ایک بار ورلڈ سوشل سیکورٹی فورم میں پیش کیا جاتا ہے۔ اس سے پہلے اس اعزاز کے حاصل کرنے والوں میں برازیل (2013)، چین (2016)، روانڈا (2019) اور آئس لینڈ (2022) شامل ہیں۔ 1927 میں قائم کیا گیا، انٹرنیشنل سوشل سکیورٹی ایسوسی ایشن (آئی ایس ایس اے) 158 ممالک کی 330 سے زائد رکن تنظیموں پر مشتمل ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں، ہندوستان نے سماجی تحفظ کی کوریج میں ایک قابل ذکر توسیع حاصل کی ہے - 2015 میں 19فیصد سے 2025 میں 64.3فیصد تک، جیسا کہ انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) نے نمایاں کیا ہے - اس طرح 94 کروڑ (940 ملین) سے زیادہ شہریوں کو سماجی تحفظ کے دائرے میں لایا گیا ہے۔ اس کامیابی کو آگے بڑھانے والی ایک اہم اصلاحات ای-شرم پورٹل ہے، جو چار سال پہلے شروع کیا گیا تھا، جس نے 31 کروڑ (310 ملین) سے زیادہ غیر منظم کارکنوں کو سماجی تحفظ اور دیگر فلاحی خدمات سے جوڑ دیا ہے۔
آئی ایس ایس اے ایوارڈ 2025 ایک جامع، مساوی، اور ٹیکنالوجی پر مبنی سماجی تحفظ کے ماحولیاتی نظام کی تعمیر کے لیے ہندوستان کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے، اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ہر کارکن — منظم یا غیر منظم — کو سماجی تحفظ کی سرپرستی میں محفوظ رکھا جائے۔
************
ش ح۔ا م۔ ن ع
(U: 7258)
(Release ID: 2176380)
Visitor Counter : 33