وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کاانڈیا موبائل کانگریس 2025 سے خطاب


انڈیا موبائل کانگریس اور ٹیلی کام شعبے میں ملک کی کامیابی آتم نر بھر بھارت نظریہ کی طاقت کی عکاسی کرتی ہے: وزیر اعظم

ملک میں آج تقریباً ہر ضلع میں 5جی ہے جو کبھی 2جی کے ساتھ طبع آزمائی کرتا تھا: وزیراعظم

ہندوستان نے اپنا میڈ ان انڈیا 4 جی اسٹیک لانچ کیا ہے، یہ ملک کے لیے ایک بڑی گھریلو کامیابی ہے، اس کے ساتھ ہی ہندوستان دنیا کے صرف پانچ ممالک کی فہرست میں شامل ہوا ہے جو یہ صلاحیت رکھتے ہیں: وزیر اعظم

ہمارے پاس دنیا کی دوسری سب سے بڑی ٹیلی کام مارکیٹ، دوسری سب سے بڑی 5جی مارکیٹ، افرادی قوت، نقل و حرکت اور قیادت کے لیے ذہن ہے: وزیراعظم

ہندوستان میں ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی اب کوئی اعزاز یا آسائش نہیں ہے، یہ اب ہر ہندوستانی کی زندگی کا ایک لازمی حصہ ہے: وزیر اعظم

یہ ہندوستان میں سرمایہ کاری کرنے، اختراع کرنے اور بنانے کا بہترین وقت ہے! : وزیراعظم

موبائل، ٹیلی کام، الیکٹرانکس اور پورے ٹیکنالوجی کے ماحولیاتی نظام میں، جہاں کہیں بھی عالمی رکاوٹیں ہیں، ہندوستان کے پاس دنیا کو حل فراہم کرنے کا موقع ہے: وزیر اعظم

Posted On: 08 OCT 2025 12:40PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں یشو بھومی میں  انڈیا موبائل کانگریس (آئی ایم سی) 2025 کے 9ویں ایڈیشن کا افتتاح  جو کہ ایشیا کا سب سے بڑا ٹیلی کام، میڈیا اور ٹیکنالوجی ایونٹ ہے۔ انڈیا موبائل کانگریس کے خصوصی ایڈیشن میں تمام معززین کا خیرمقدم کرتے ہوئے، جناب مودی نے نوٹ کیا کہ متعدد اسٹارٹ اپس نے مالی فراڈ کی روک تھام، کوانٹم کمیونیکیشن، 6جی، آپٹیکل کمیونیکیشن، اور سیمی کنڈکٹرز سمیت اہم موضوعات پر پیش کیا ہے۔ وزیر اعظم نے ریمارک کیا کہ ایسے اہم موضوعات پر پیشکشوں کا مشاہدہ اس یقین کو تقویت دیتا ہے کہ ہندوستان کا تکنیکی مستقبل قابل ہاتھوں میں ہے۔ انہوں نے تقریب اور تمام نئے اقدامات کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اس بات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہ انڈیا موبائل کانگریس موبائل اور ٹیلی کام سے آگے بڑھ کر ایشیا کے سب سے بڑے ڈیجیٹل ٹکنالوجی فورم کے طور پر چند سالوں میں ابھر کر سامنے آئی ہے، وزیر اعظم نے سوال کیا کہ یہ کامیابی کی کہانی کیسے لکھی گئی اور کس نے اسے آگے بڑھایا، اور اس بات کی تصدیق کی کہ اس کی تشکیل ہندوستان کی ٹکنالوجی کے تئیں حساس ذہنیت سے ہوئی ہے، جس کی قیادت نوجوانوں نے کی ہے اور ملک کی صلاحیتوں سے قوت ملی  ہے۔

وزیر اعظم نے زور دے کر کہاکہ جدت پسندی اور اسٹارٹ اپس نے اس ترقی کو آگے بڑھایا ہے، یہ ایک ایسی حکومت نے ممکن بنایا ہے جو ملک کی صلاحیت کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے۔ انہوں نے ٹیلی کام ٹیکنالوجی ڈویلپمنٹ فنڈ اور ڈیجیٹل کمیونیکیشن انوویشن اسکوائر جیسے اقدامات کا حوالہ دیا، جن کے ذریعے اسٹارٹ اپس کو فنڈز فراہم کیے جا رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت مصنوعات کی ترقی کو قابل بنانے کے لیے 5جی، 6جی، جدید آپٹیکل کمیونیکیشنز اور ٹیرا ہرٹز جیسی ٹیکنالوجیز کے لیے ٹیسٹ بیڈز کی مالی امداد کر رہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سٹارٹ اپس اور پریمیئر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے درمیان شراکت داری کو آسان بنایا جا رہا ہے، اور یہ کہ حکومتی تعاون سے، ہندوستانی صنعت، اسٹارٹ اپس اور اکیڈمی تمام شعبوں میں تعاون کر رہے ہیں۔ انہوں نے نوٹ کیا کہ ہندوستان ہر جہت میں ترقی کر رہا ہے ۔- دیسی ٹیکنالوجیز کی ترقی اور اسکیلنگ، تحقیق و ترقی کے ذریعے دانشورانہ املاک کی تخلیق، اور عالمی معیارات میں تعاون کا بھی اہم رول ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کوششوں نے ہندوستان کو عالمی سطح پر ایک موثر پلیٹ فارم کے طور پر کھڑا کیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ "انڈیا موبائل کانگریس اور بھارت کی ٹیلیکام سیکٹر میں کامیابیاں آتم نربھر بھارت وژن کی مضبوطی کو ظاہر کرتی ہیں"، اور یاد دلایا کہ کس طرح ’میڈ ان انڈیا‘ کے تصور کا کبھی شکوک و شبہ کے ساتھ مذاق اڑایا گیا تھا، جب لوگوں نے بھارت کی تکنیکی طور پر جدید مصنوعات تیار کرنے کی صلاحیت پر شک کیا، اور پچھلی حکومتوں کے دور میں نئی ٹیکنالوجیز کو اپنانے میں دہائیوں کی تاخیر کا حوالہ دیا۔ جناب مودی نے تصدیق کی کہ قوم نے فیصلہ کن جواب دیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ملک جو کبھی 2جی کے ساتھ جدوجہد کرتا تھا اب تقریباً ہر ضلع میں 5جی کوریج ہے، انہوں نے مزید کہا کہ 2014 سے الیکٹرانکس کی پیداوار میں چھ گنا اضافہ ہوا ہے، موبائل فون کی تیاری اٹھائیس گنا بڑھ چکی ہے، جبکہ اس کی برآمدات میں ایک سو ستائیس گنا اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ دہائی کے دوران، موبائل فون مینوفیکچرنگ سیکٹر نے لاکھوں براہ راست ملازمتیں پیدا کی ہیں۔ انہوں نے ایک بڑی اسمارٹ فون کمپنی کے حالیہ اعداد و شمار کا حوالہ دیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ 45 ہندوستانی فرمیں اب اس کی سپلائی چین کا حصہ ہیں، جس سے تقریباً 3.5 لاکھ ملازمتیں پیدا ہو رہی ہیں — صرف ایک کمپنی سے۔ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ملک بھر میں متعدد کمپنیاں بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ کر رہی ہیں اور جب بالواسطہ مواقع شامل کیے جاتے ہیں تو روزگار کے اعداد و شمار اور بھی نمایاں ہو جاتے ہیں۔

"بھارت نے حال ہی میں اپنا میڈ ان انڈیا 4جیاسٹیک لانچ کیا، جو کہ گھریلوں سطح پر ایک بڑی میابی کا نشان ہے، اس کے ساتھ اب ہندوستان اس صلاحیت کے ساتھ عالمی سطح پر پانچ ممالک کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے"، جناب مودی نے اسے ڈیجیٹل خود انحصاری اور تکنیکی آزادی کی طرف ایک اہم قدم قرار دیتے ہوئے تبصرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مقامی 4جی اور 5جی اسٹیک کے ذریعے، ہندوستان نہ صرف بغیر کسی رکاوٹ کے رابطے کو یقینی بنائے گا بلکہ اپنے شہریوں کو تیز رفتار انٹرنیٹ اور قابل اعتماد خدمات بھی فراہم کرے گا۔

وزیر اعظم نے بتایا کہ 4جی اسٹیک کے آغاز کے دن ملک بھر میں تقریباً ایک لاکھ 4جی ٹاور بیک وقت شروع ہوئے، جس سے دو کروڑ سے زیادہ لوگ ہندوستان کی ڈیجیٹل تحریک کا حصہ بن سکے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان میں سے بہت سے علاقے دور دراز تھے اور پہلے ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی میں پیچھے تھے، اور اب انٹرنیٹ کی رسائی ایسے تمام علاقوں تک پہنچ چکی ہے۔

جناب مودی نے ہندوستان کے میڈ ان انڈیا 4جی اسٹیک کی ایک اور اہم خصوصیت یعنی اس کی برآمدی تیاری پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ریمارکس دیے کہ یہ دیسی اسٹیک ہندوستان کی کاروباری رسائی کے لیے ایک ذریعہ کے طور پر کام کرے گا اور ’انڈیا 6 جی ویژن 2030‘ کو حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ہندوستان کا ٹیکنالوجی انقلاب پچھلی دہائی میں تیزی سے آگے بڑھا ہے، اور اس رفتار اور پیمانے سے مطابقت رکھنے کے لیے ایک مضبوط قانونی اور جدید پالیسی کی بنیاد طویل عرصے سے درکار تھی، وزیر اعظم نے ٹیلی کمیونیکیشن ایکٹ کے نفاذ پر روشنی ڈالی، جس نے فرسودہ انڈین ٹیلی گراف ایکٹ اور انڈین وائرلیس ٹیلی گراف ایکٹ کی جگہ لے لی ہے۔ جناب مودی نے 21ویں صدی کے نقطہ نظر سے ہم آہنگ ایک نیا فریم ورک قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا، جسے حکومت نے کامیابی کے ساتھ نافذ کیا ہے۔ انہوں نے ریمارکس دیے کہ نیا قانون ریگولیٹر کے طور پر نہیں بلکہ ایک سہولت کار کے طور پر کام کرتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ منظوری آسان ہو گئی ہے، اور رائٹ آف وے کی اجازتیں اب زیادہ تیزی سے دی جاتی ہیں۔ اس کے نتیجے میں، جناب مودی نے کہا، فائبر اور ٹاور نیٹ ورک کی توسیع میں تیزی آرہی ہے، کاروبار کرنے میں آسانی بڑھ رہی ہے، سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہو رہی ہے، اور صنعتوں کو طویل مدتی منصوبہ بندی کرنے کے قابل بنایا جا رہا ہے۔

وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ملک میں سائبر سیکیورٹی کو یکساں ترجیح دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سائبر فراڈز کے خلاف قوانین کو سخت بنایا گیا ہے، احتساب کو بڑھایا گیا ہے، اور شکایات کے ازالے کے طریقہ کار کو بہتر بنایا گیا ہے۔ انہوں نے ریمارکس دیئے کہ صنعت اور صارفین دونوں ان اقدامات سے نمایاں طور پر مستفید ہو رہے ہیں۔

اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ دنیا تیزی سے ہندوستان کی صلاحیت کو تسلیم کر رہی ہے، وزیر اعظم نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ہندوستان دنیا بھر میں دوسری سب سے بڑی ٹیلی کام مارکیٹ اور دوسری سب سے بڑی 5جی مارکیٹ کا مقام رکھتا ہے۔ مارکیٹ کی طاقت کے ساتھ ساتھ، ہندوستان کے پاس افرادی قوت، نقل و حرکت اور ترقی پسند ذہنیت ہے۔ جناب مودی نے زور دے کر کہا کہ جب افرادی قوت کی بات آتی ہے تو ہندوستان پیمانے اور مہارت دونوں کا مظاہرہ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان دنیا کی سب سے بڑی نوجوان آبادی کا گھر ہے، اور اس نسل کو بڑے پیمانے پر تربیت دی جا رہی ہے۔ انہوں نے ریمارک کیا کہ ہندوستان آج دنیا میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی آبادی والا ملک ہے۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ہندوستان میں ایک جی بی وائرلیس ڈیٹا کی قیمت اب ایک کپ چائے کی قیمت سے بھی کم ہے، جناب مودی نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ہندوستان فی صارف ڈیٹا کی کھپت میں سرفہرست ممالک میں شامل ہے، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی اب کوئی استحقاق یا عیش و آرام نہیں ہے بلکہ روزمرہ کی زندگی کا ایک لازمی حصہ ہے۔

جناب مودی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ہندوستان صنعت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کرنے والی ذہنیت کے ساتھ قیادت کرتا ہے، کہا کہ ملک کے جمہوری سیٹ اپ، حکومت کے خوش آئند نقطہ نظر، اور کاروبار کرنے میں آسانی کی پالیسیوں نے ہندوستان کو ایک سرمایہ کار دوست منزل کے طور پر قائم کیا ہے۔ انہوں نے ہندوستان کے ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کی کامیابی کو حکومت کی ڈیجیٹل فرسٹ ذہنیت کے ثبوت کے طور پر بتایا۔ پورے اعتماد کے ساتھ، وزیر اعظم نے اعلان کیا، "یہ ہندوستان میں سرمایہ کاری کرنے، اختراع کرنے اور بنانے کا بہترین وقت ہے!" انہوں نے تصدیق کی کہ مینوفیکچرنگ سے لے کر سیمی کنڈکٹرز تک، موبائل سے لے کر الیکٹرانکس تک، اور تمام شعبوں میں اسٹارٹ اپ تک، ہندوستان امکانات اور توانائی سے بھرا ہوا ہے۔

لال قلعہ سے اپنے حالیہ یوم آزادی کے خطاب کو یاد کرتے ہوئے، جہاں انہوں نے موجودہ سال کو ایک بڑی اصلاحات اور تبدیلی لانے والی تبدیلی قرار دیا، وزیر اعظم نے کہا کہ اصلاحات کی رفتار تیز ہو رہی ہے، جس سے صنعت اور اختراع کرنے والوں کی ذمہ داری بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے اسٹارٹ اپس اور نوجوان اختراع کاروں کے اہم کردار پر زور دیا، جو اپنی رفتار اور خطرہ مول لینے کی صلاحیتوں کے ذریعے نئے راستے اور مواقع پیدا کر رہے ہیں۔ جناب مودی نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ اس سال انڈیا موبائل کانگریس نے 500 سے زیادہ اسٹارٹ اپس کو مدعو کیا ہے، جس سے انہیں سرمایہ کاروں اور عالمی سرپرستوں سے جڑنے کے قابل قدر مواقع فراہم کیے گئے ہیں۔

اس بات کا اعادہ کرتے ہوئے کہ پہلے سےقائم کمپنیاں اس سیکٹر کی توسیع میں بڑھتا ہوا کردار ادا کر رہی ہیں، جناب مودی نے کہا کہ یہ کمپنیاں مضبوط تحقیق اور ترقی کی صلاحیتوں کے سہارے ملک کی معیشت کو آگے بڑھانے کے لیے استحکام، پیمانہ اور سمت فراہم کرتی ہیں۔ وزیر اعظم نے زور دیتے ہوئے کہا، "ہندوستان کو اسٹارٹ اپ کی رفتار اور پہلے سے کام کررہی کمپنیوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے پیمانے سے بااختیار بنایا جائے گا۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ صنعت کے اندر کئی اہم شعبوں میں نوجوان سٹارٹ اپ اختراع کاروں، اکیڈمی، تحقیقی برادری اور پالیسی سازوں کی مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہوتی ہے، وزیر اعظم نے امید ظاہر کی کہ انڈیا موبائل کانگریس جیسے پلیٹ فارم اس طرح کے مکالمے کے لیے موثر محرک کے طور پر کام کریں گے۔ انہوں نے موبائل، ٹیلی کام، الیکٹرانکس، اور وسیع تر ٹیکنالوجی ماحولیاتی نظام میں عالمی سپلائی چین کی رکاوٹوں پر توجہ دینے پر زور دیا، یہ کہتے ہوئے کہ جہاں بھی عالمی رکاوٹیں موجود ہیں، ہندوستان کے پاس حل پیش کرنے کا موقع ہے۔ جناب مودی نے سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ کی مثال پیش کی، جہاں صلاحیت پہلے چند ممالک میں مرکوز تھی، اور دنیا اب تنوع کی تلاش میں ہے۔ انہوں نے مزید تصدیق کی کہ ہندوستان نے اس سمت میں اہم قدم اٹھائے ہیں، ملک بھر میں دس سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ یونٹس پر کام جاری ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ میں عالمی کمپنیاں ایسے قابل بھروسہ شراکت داروں کی تلاش میں ہیں جو معیار اور اعتماد دونوں فراہم کر سکیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا کو ٹیلی کام نیٹ ورک کے آلات کے ڈیزائن اور مینوفیکچرنگ کے لیے بھی قابل بھروسہ شراکت داروں کی ضرورت ہے، اور ایک زبردست سوال کیا کہ ہندوستانی کمپنیاں قابل اعتماد عالمی سپلائرز اور ڈیزائن پارٹنرز کیوں نہیں بن سکتیں؟

جناب مودی نے زوردیتے ہوئے کہا کہ موبائل مینوفیکچرنگ میں چپ سیٹ، بیٹریاں، ڈسپلے اور سینسر جیسے اجزاء کو ملک کے اندر تیزی سے تیار کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا پہلے سے کہیں زیادہ ڈیٹا تیار کر رہی ہے، جس سے اسٹوریج، سیکورٹی اور انفرادی تحفظ کے مسائل انتہائی اہم ہیں۔ وزیر اعظم نے تصدیق کی کہ ڈیٹا سینٹرز اور کلاؤڈ انفراسٹرکچر پر کام کو آگے بڑھاتے ہوئے، ہندوستان میں عالمی ڈیٹا ہب کے طور پر ابھرنے کی صلاحیت ہے۔ وزیر اعظم نے اس امید کا اظہار کرتے ہوئے اختتام کیا کہ آئندہ اجلاس اسی نقطہ نظر اور توجہ کے ساتھ جاری رہیں گے۔ انہوں نے ایک بار پھر کل انڈیا موبائل کانگریس پروگرام کے لیے تمام شرکاء کو اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ سندھیا، ڈاکٹر چندر شیکھر پیمسانی ودیگر معززین بھی اس تقریب میں موجود تھے۔

پس منظر

ٹیلی کمیونیکیشن کےمحکمہ  اور سیلولر آپریٹرز ایسوسی ایشن آف انڈیا کی طرف سے مشترکہ طور پر ، انڈیا موبائل کانگریس کا 8 سے 11 اکتوبر 2025تک "تنوع سے تبدیلی" کے تھیم کے تحت منعقد کیا جائے گا، جس میں ڈیجیٹل تبدیلی اور سماجی ترقی کے لیے اختراع کا فائدہ اٹھانے کے لیے ہندوستان کے عزم کو اجاگر کیا جائے گا۔

انڈیا موبائل کانگریس 2025 ٹیلی کام اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں تازہ ترین پیشرفت کو ظاہر کرے گا، عالمی رہنماؤں، پالیسی سازوں، صنعت کے ماہرین، اور اختراع کاروں کو اکٹھا کرے گا۔ یہ پروگرام آپٹیکل کمیونیکیشنز، ٹیلی کام میں سیمی کنڈکٹرز، کوانٹم کمیونیکیشنز، 6جی، اور فراڈ رسک انڈیکیٹرز سمیت اہم موضوعات پر توجہ مرکوز کرے گا، جو اگلے سلسلے کے کنیکٹوٹی، ڈیجیٹل خودمختاری، سائبر فراڈ کی روک تھام، اور عالمی ٹیکنالوجی کی قیادت میں ہندوستان کی اسٹریٹجک ترجیحات کی عکاسی کرتا ہے۔

اس میں150 سے زیادہ ممالک کے 1.5 لاکھ سے زیادہ زائرین، 7,000سے زیادہ عالمی مندوبین، اور 400سے زیادہ کمپنیوں کی شرکت متوقع ہے۔ 5جی/6جی، اے آئی، اسمارٹ موبلٹی، سائبرسیکیوریٹی، کوانٹم کمپیوٹنگ، اور گرین ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں 1,600 سے زیادہ نئے استعمال کے آلات 100 سے زیادہ سیشنز اور 800 سے زیادہ اسپیکروں کے ذریعے پیش کئے جائیں گے۔

آئی ایم سی 2025 بین الاقوامی تعاون کو بھی اجاگر کرتا ہے، جس میں جاپان، کینیڈا، برطانیہ، روس، آئرلینڈ اور آسٹریا کے وفود کی شرکت متوقع ہے۔

****

UR-7244

(ش ح۔ع و۔ ف ر )


(Release ID: 2176208) Visitor Counter : 19