PIB Headquarters
azadi ka amrit mahotsav

وکست بھارت بلڈاتھون- 2025


اسکول کی سطح کے اختراع کاروں کے لئے ملک گیر ایونٹ

Posted On: 07 OCT 2025 3:19PM by PIB Delhi

اہم نکات

  • ہندوستان کا سب سے بڑا اسکول ہیکاتھون جس میں 1 کروڑ  اسٹوڈنٹس  (کلاس 6-12) سودیسی ،آتم نربھر بھارت ،ووکل فار لوکل اور سمردھ بھارت  جیسے موضوعات پر پروٹو ٹائپس بنانے کے لئے  شامل ہوں  گے۔
  • 13 اکتوبر 2025 کو ملک بھر میں لائیو ایونٹ: لائیوا سٹریمنگ کے ذریعہ تمام اسکولوں میں ملک بھر میںسنکرونائزڈ لائیو بلڈاتھون
  • انعام کی رقم  ایک کروڑروپے ہے  جس میں 10 قومی سطح کے فاتحین، 100 ریاستی سطح کے فاتحین اور 1000 ضلع سطح کے فاتحین شامل ہوں گے ۔

تعارف

وکست بھارت بلڈاتھون- 2025 ایک ملک گیر اختراعی تحریک ہے جس کا اہتمام محکمہ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی (ڈی او ایس ای ایل)، وزارت تعلیم نے اٹل انوویشن مشن، نیتی آیوگ کے تعاون سے کیا ہے۔

vb.jpg

اب تک کے اس سب سے بڑے اسکول ہیکاتھون کا مقصد طلباء کو چار موضوعات پر آئیڈیا یا پروٹو ٹائپ بنانے کی ترغیب دے کر اسکول کی سطح پر اختراعی ثقافت کو مضبوط کرنا ہے: آتم نر بھر بھارت، سودیسی، مقامی کے لیے آواز، اور سمردھ بھارت۔ بلڈاتھون کا مقصد ہمارے نوجوانوں میں اختراع، تخلیقی صلاحیتوں اور مسائل کے حل کو فروغ دینا ہے تاکہ وہ ایک خوشحال، ترقی یافتہ اور خود انحصار ہندوستان کے کلیدی محرک بن  سکیں۔

vb1.jpg

 

بلڈاتھون قومی تعلیمی پالیسی(این ای پی)- 2020 کے مطابق تجرباتی تعلیم فراہم کرے گی۔ اس میں شرکت  کےخواہش مند اضلاع، قبائلی اور دور دراز علاقوں پر خصوصی توجہ  دی گئی ہے۔

بلڈا تھون -2025ٹائم لائن

vb2.jpg

 

  • 23 ستمبر- 2025: وزیر تعلیم، جناب دھرمیندر پردھان کے ذریعہ وِکسِت بھارت بلڈاتھون کا آغاز
  • 23 ستمبر - 11 اکتوبر: پورٹل پر ایونٹ کے لیے رجسٹریشن
  • 11 اکتوبر - 12 اکتوبر: تیاری کی سرگرمیاں ب جس میں  ٹیم کی تشکیل، رجسٹریشن، رہنمائی،  غورو خوض  کے سیشنز، آئڈیا کیمپس اور اختراعی حلقوں کا انعقاد تاکہ طلباء کی تیاری، تھیمز کا انتخاب اور حل تیار کرنے میں مدد ملے
  • 13 اکتوبر: تمام اسکولوں میں لائیوا سٹریمنگ کے ذریعے ملک بھر میں ہم آہنگ لائیو بلڈاتھون
  • 13 اکتوبر - 31 اکتوبر: پورٹل پر اسکولوں کے ذریعے اندراجات جمع کرانا
  • 1 نومبر - 31 دسمبر: ماہرین کے پینل کے ذریعے اندراجات کا جائزہ
  • جنوری 2026: بہترین ٹیموں کا اعلان اور  اعزاز و اکرام

 

کلیدی خصوصیات

  • ڈیڈیکیٹڈ پورٹل: رجسٹریشن اور حتمی اندراجات جمع کرانے کے لیے ایک قومی پورٹل ہے (آئڈیاز یا پروٹو ٹائپس)
  • شرکت کا طریقہ: 3-5 طلباء کی ایک ٹیم بلڈاتھون میں شرکت کرے گی اور ویڈیوز کی شکل میں اندراجات (آئڈیاز/پروٹو ٹائپ) جمع کرائے گی۔ اسکول کی ٹیموں کی تعداد کی کوئی حد نہیں ہوگی۔
  • مینٹرشپ سپورٹ: انکیوبیشن سینٹرز، مینٹر آف چینج نیٹ ورک، ہائر ایجوکیشن انسٹی ٹیوشنز اور کارپوریٹس کے رضاکاروں اور سرپرستوں کی  جانب  سے اسکول کی سطح پر طلباء کو اپنے پروجیکٹس بنانے میں مدد کے لیے وقف تعاون فراہم کیا جائے گا۔
  • نیشنل لائیو ایونٹ: قومی سطح کے ورچوئل لائیوا سٹریمنگ سیشن کا اہتمام کیا جائے گا، جس میں تمام اسکول (6ویں سے 12ویں جماعت) شامل ہوں گے۔
  • گلوبل اسٹریمنگ: ایونٹ کو ملک گیر خبروں اور میڈیا چینلز پر نشر کیا جائے گا۔
  • جامع اسپاٹ لائٹ: خواہش مند بلاکس، قبائلی علاقوں، سرحدی دیہاتوں اور دور دراز  میں واقع علاقوں کے اسکولوں کو ایک خصوصی اسپاٹ لائٹ دی جائے گی۔
  • ضلع اور ریاستی سطح کے پروگرام : اسکول اختراعی سرگرمیاں انجام دیں گے۔ ریاستوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ ایک سے زیادہ اسکولوں اور معززین کو مدعو کرتے ہوئے کمیونٹی کی سطح پر اختراعی تقریبات کا اہتمام کریں۔
  • اندراجات جمع کرانا:  پروگرام کے بعد اسکول اپنی اختراعی اندراجات (آئڈیاز یا پروٹو ٹائپس) کی ویڈیوز جمع کرائیں گے۔

 

vb3.jpg

 

حصہ لینے کا طریقہ

vb4.jpg

 

  • اہلیت: اس میں شرکت ہندوستان بھر میں کلاس 6-12 کے تمام اسکولی طلباء کے لیے کھلی ہے۔ طلباء کو ایک ہی اسکول سے 3-5 اراکین کی ایک ٹیم بنانا ہوگی۔ طلباء اپنے اساتذہ کی مدد سے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ فی اسکول ٹیموں کی تعداد پر کوئی پابندی نہیں ہے۔
  • ٹیم کی رجسٹریشن: اسکولوں/اساتذہ کو طلباء کو ٹیمیں بنانے کی ترغیب دینی ہوگی اور پھر اپنی ٹیموں کو آفیشل بلڈاتھون پورٹل پر رجسٹر کرنا ہوگا جس کے بعد ہر ٹیم کے لیے ایک منفرد رجسٹریشن آئی ڈی تیار کی جائے گی۔ وکست بھارت بلڈاتھون کے لیے اسکولوں کا رجسٹریشن لنک یہ ہے: vbb.mic.gov.in
  • تھیم کا انتخاب: ہر ٹیم کو بلڈتھون کے چار تھیمز میں سے ایک کو منتخب کرنے اور کسی بھی  موضوع  کے بیان کی نشاندہی کرنے کی ضرورت ہوگی۔
  • غورو خوض  اور تعمیر: ٹیم کمیونٹی کے مسائل کو حل کرنے کے لیے آئڈیا پیش  کرے گی۔
  • جمع کرانے  کی تیاری: ٹیموں کو 2-5 منٹ کی ویڈیو بنانے کی ضرورت ہوگی جس میں اس مسئلے کی وضاحت کی جائے گی کہ وہ کس مسئلے کو حل کر رہا ہے، ان کے بنائے ہوئے اختراعی حل/پروٹو ٹائپ- اور اس کے ممکنہ اثرات -یہ کیسے کام کرتا ہے ۔
  • جمع کرانا: پروجیکٹ کی ویڈیو/ اختصاس  کو 13 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2025 تک پورٹل پر جمع کرانا ہوگا۔

ایوارڈز

  • ماہرین کا ایک پینل اندراجات کا جائزہ لے گا اور اسٹوڈنٹ  کی اعلیٰ ٹیموں کو انعامات سے نوازا جائے گا۔ ان اسکولوں اور طلباء کو کارپوریٹ کی جانب سے  گود لینے، رہنمائی اور وسائل کے ذریعے اپنی اختراعات کو مزید تقویت دینے کے لیے طویل مدتی مدد ملے گی۔
  • ایوارڈ کی رقم  ایک کروڑ روپے کی ہوگی  جس میں  10 قومی سطح کے فاتحین، 100 ریاستی سطح کے فاتحین اور 1000 ضلع سطح کے فاتحین  ہو ں گے ۔

کسی بھی معلومات کے لئے رابطہ کریں :  vbb.mic@aicte-india.org

رجسٹریشن لنک :  vbb.mic.gov.in

Click here to see PDF

*******

ش ح۔ ظ ا-ع ر

UR  No. 7194


(Release ID: 2175872) Visitor Counter : 11