صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

پیسنٹھویں نیشنل ڈیفنس کالج کورس کے فیکلٹی اور کورس اراکین نے صدر سے ملاقات کی

Posted On: 07 OCT 2025 1:39PM by PIB Delhi

پیسنٹھویں نیشنل ڈیفنس کالج کورس کے فیکلٹی اور کورس اراکین نے آج  (7 اکتوبر 2025) راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ قومی مفادات اور مقاصد کسی بھی قوم کے سلامتی کے ڈھانچے کی بنیاد  ہیں ۔ تاہم ، عالمگیر اقدار ہمارے قومی مفادات کے تعلق سے مرکزی حیثیت کے حامل ہیں ۔ ہندوستانی روایت نے ہمیشہ پوری انسانیت کو ایک خاندان کے طور پر دیکھا ہے ۔ عالمی بھائی چارہ  اور امن ہمارے عقیدے کے موضوع رہے ہیں ۔ البتہ ہم نے انسانیت اور ہماری قوم کے لیے نقصان دہ قوتوں کو شکست دینے کی غرض سے جنگ کے لیے تیار رہنے کو بھی اہمیت دی ہے ۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہماری مسلح افواج نے 'آپریشن سندور' کے دوران اتحاد اور اسٹریٹجک دور اندیشی کی طاقت کا مظاہرہ کیا ۔   فوج کی تینوں شاخوں کے ذریعہ درست ردعمل کے نتیجے میں موثر ہم آہنگی پیدا ہوئی ۔  لائن آف کنٹرول کے پار اور سرحد کے پار علاقوں کے اندر دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے کو ختم کرنے کی کامیاب مہم کے پیچھے یہی ہم آہنگی  کارفرمارتھی ۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ مشترکہ اندازکو فروغ دینے کا عمل فوجی امور کے محکمے کی تشکیل کے ساتھ شروع ہوا،  جس کے سکریٹری چیف آف ڈیفنس اسٹاف تھے ۔  انہوں نے کہا کہ انٹیگریٹڈ تھیٹر کمانڈز اور انٹیگریٹڈ بیٹل گروپس کے قیام کے ذریعے افواج کی تنظیم نو کی کوششیں جاری ہیں ۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ بدلتے ہوئے جغرافیائی سیاسی ماحول اور سلامتی کے تناظر میں متحرک ردعمل کی ضرورت ہے ۔  انہوں نے یہ جان کر خوشی کا اظہار کیا کہ ہندوستان مسلح افواج کو تکنیکی طور پر جدید ، کثیر جہتی مربوط کارروائیوں کے قابل جنگی دستے میں تبدیل کرنے کے عمل میں مصروف ہے ۔

صدر جمہوریہ نے اس بین الاقوامی پروگرام کے انعقاد کے لیے نیشنل ڈیفنس کالج آف انڈیا کی ستائش کی ، جو سیکھنے کا ایک معیار بن گیا ہے ۔  انہوں نے اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ پروگرام سلامتی سے متعلق قومی ، علاقائی اور بین الاقوامی شعبوں میں بہتر افہام و تفہیم ، باہمی تعاون اور مناسب روابط کو فروغ دینے میں کامیاب رہا ہے ۔

صدر جمہوریہ کی تقریر دیکھنے کے لئے براہ کرم یہاں کلک کریں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح –ش ب۔ ق ر)

U. No.7189


(Release ID: 2175790) Visitor Counter : 16