لوک سبھا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم اور لوک سبھا اسپیکر نے مہاتما گاندھی اور لال بہادر شاستری کو خراج عقیدت پیش کیا

Posted On: 02 OCT 2025 3:54PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور لوک سبھا اسپیکر جناب اوم برلا نے آج ایوانِ دستور کے سنٹرل ہال میں مہاتما گاندھی اور سابق وزیر اعظم جناب لال بہادر شاستری  کے جینتی کے موقع پر ان کی تصویروں کو گلہائے عقیدت پیش کیا۔

کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل؛ پارلیمانی امور اور اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو؛ مرکزی وزیر مملکت برائے قانون و انصاف (آزادانہ چارج) اور پارلیمانی امور کے وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال؛ ا راکین پارلیمنٹ، سابق ممبران اور دیگر معززین نے بھی اس موقع پر مہاتما گاندھی اور جناب لال بہادر شاستری کو خراج عقیدت پیش کیا۔

جناب برلا نے راج گھاٹ پر مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

قبل ازیں لوک سبھا اسپیکر جناب اوم برلا نے راج گھاٹ پر مہاتما گاندھی کی جینتی پرانہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر جناب ا وم برلا نے کہا کہ قابل احترام گاندھی جی کی پوری زندگی انسانیت کے لیے ایک لافانی پیغام ہے۔

مہاتما گاندھی جی  کا زندگی کا پیغام اور ان کی تعلیمات، سماجی، سیاسی اور شہری زندگی کے لیے ایک زندہ ترغیب ہیں: جناب برلا

شاستری جی کی اٹوٹ حب الوطنی، پختہ عزم اور سادگی کے باعث ملک انہیں ہمیشہ یاد کرتا رہے گا: جناب برلا

مہاتما گاندھی اور سابق وزیر اعظم، جناب لال بہادر شاستری کی جینتی پر، جناب برلا نے سوشیل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر مندرجہ ذیل پیغام پوسٹ کیے:

بابائے قوم مہاتما  گاندھی جی کی جینتی پر کوٹی-کوٹی نمن (خراج عقیدت)۔ ان کی مضبوط اقدار نے بھارتی آزادی کی جدوجہد کو نئی سمت اور توانائی دی۔ ان کے آہوان پر، کروڑوں بھارت واسی(ہندوستانی) متحد ہوکر آزادی کے ہدف کی طرف آگے بڑھے۔

مہاتما گاندھی کی زندگی کا پیغام اور ان کی تعلیمات سماجی، سیاسی اور شہری زندگی کے لیے ایک زندہ ترغیب ہیں۔

سادگی، پاکیزگی اور ملک کے تئیں بے مثال عقیدت کی علامت، سابق وزیر اعظم جناب لال بہادر شاستری جی کی جینتی پر دلی خراج عقیدت۔

آزادی کی جدوجہد سے لے کر ملک کی تعمیر تک، انہوں نے ہندوستان (بھارت بھومی) کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔ اٹوٹ حب الوطنی، پختہ عزم اور سادہ مزاج کے حامل شاستری جی کو ملک ہمیشہ یاد رکھے گا۔

***

(ش ح۔اس ک)

UR-6976


(Release ID: 2174329) Visitor Counter : 4