وزارت خزانہ
مرکزی وزیر ِخزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن چار اکتوبر ، 2025 ء کو گجرات کے گاندھی نگر سے غیر دعویٰ شدہ مالی اثاثوں کے بارے میں (‘‘ آپ کی پونجی ، آپ کا ادھیکار ’’ ) کے موضوع پر ملک گیر سطح پر بیداری مہم کا آغاز کریں گی
Posted On:
01 OCT 2025 1:24PM by PIB Delhi
مرکزی وزارتِ خزانہ ، حکومت ہند کے فنانشل سروسز ڈیپارٹمنٹ ( ڈی ایف ایس ) ، ریزرو بینک آف انڈیا ( آر بی آئی ) ، انشورنس ریگولیٹری اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف انڈیا ( آئی آر ڈی اے آئی ) ، سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا ( سیبی ) اور انویسٹر ایجوکیشن اینڈ پروٹیکشن فنڈ اتھارٹی ( آئی ای پی ایف اے ) کے اشتراک سے، کارپوریٹ امور کی وزارت کے تحت، غیر دعویٰ شدہ مالی اثاثوں کے بارے میں تین ماہ پر مشتمل (‘‘ آپ کی پونجی ، آپ کا ادھیکار ’’ ) کے موضوع پر ملک گیر سطح پر بیداری مہم (اکتوبر–دسمبر ، 2025ء ) کا آغاز کرے گا ۔
اس مہم کا افتتاح 4 اکتوبر ، 2025 ء کو خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتارمن کے ذریعہ گجرات کے گاندھی نگر میں کیا جائے گا ۔
غیر دعویٰ شدہ مالی اثاثے، جن میں انشورنس پالیسی کے کلیمز، بینک ڈپازٹس، ڈیویڈنڈز، شئیرز اور موچوئل فنڈ کے محصولات شامل ہیں، اکثر بیداری کی کمی یا پرانے اکاؤنٹ ڈیٹیلز کی وجہ سے اِن کےدعوے نہیں کیے جاتے۔ اس مہم کے دوران شہریوں کو موقع پر رہنمائی فراہم کی جائے گی کہ وہ اپنے غیر دعویٰ شدہ اثاثے کس طرح تلاش کریں، ریکارڈز کو اپڈیٹ کریں اور کلیم کا عمل مکمل کریں۔ اس مہم کے دوران ڈیجیٹل ٹولز کے حوالے سے اورمرحلہ وار ڈیمانسٹریشن بھی دی جائیں گی ۔
حکومتِ ہند اس بات کے لیے پرعزم ہے کہ ہر شہری کی بچت شدہ رقم ، اس کے یا اس کے قانونی وارثین و نامزد شدگان کے ذریعہ درست طریقے سے حاصل کی جا سکے۔ یہ مہم شہریوں کو فعال طور پر حصہ لینے، بیداری پیدا کرنے اور ہر گھر میں مالی شمولیت کو مضبوط کرنے کی ترغیب دے گی۔ اس کا مقصد شہریوں کو اپنے حق کی رقم کا پتہ لگانے اور حاصل کرنے کے بارے میں واضح معلومات فراہم کرنا ہے، جس کے لیے متعلقہ فنڈ ریگولیٹرز کی طرف سے تیار کردہ اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز ( ایس او پیز ) اور اکثر پوچھے جانے والے سوالات ( ایف اے کیوز ) بھی فراہم کیے جائیں گے تاکہ اس کا عمل آسان اور شفاف ہو۔
اسی کے ساتھ، ایک خصوصی مالی شمولیت کی نمائش بھی منعقد کی جائے گی، جس میں بینکوں، انشورنس کمپنیوں، موچوئل فنڈز اور پنشن اداروں کے اسٹالز شامل ہوں گے۔
********
( ش ح۔ا ع خ ۔ ع ا )
U.No. 6890
(Release ID: 2173741)
Visitor Counter : 6