وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

لیفٹیننٹ جنرل ویرندر وتس نے نیشنل کیڈٹ کور کے ڈائرکٹر جنرل کا عہدہ سنبھال لیا

Posted On: 01 OCT 2025 9:59AM by PIB Delhi

لیفٹیننٹ جنرل ویرندر وتس نے  یکم  اکتوبر 2025 کو لیفٹیننٹ جنرل گربیرپال سنگھ کی جگہ نیشنل کیڈٹ کور ( این سی سی) کے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر چارج سنبھالا۔ انہوں نے ایک اہم موڑ پر یہ عہدہ سنبھالا جب دنیا کی سب سے بڑی نوجوانوں کی یونیفارم تنظیم این سی سی اپنے کیڈٹ کی تعداد 28  ریاستوں  اور مرکز کے زیر انتظام 8علاقوں میں اس کی تعداد 20 لاکھ تک بڑھا رہی ہے۔ اتحاد اور نظم و ضبط کے اپنے نصب العین کے ساتھ‘ NCC Viksit Bharat@2047 ’کے ساتھ قدم سے قدم  ملاکر ترقی کر رہا ہے اور کردار سازی اور حب الوطنی پر اپنی روایتی توجہ کے ساتھ جدت، ڈجیٹل مہارت اور عالمی بیداری کو یکجا کر رہا ہے۔

ncc.jfif

17 دسمبر 1988 کو ہندوستانی فوج کی 19  کماؤں رجمنٹ میں کمیشن حاصل  کرنے والے  لیفٹیننٹ جنرل ویرندر وتس  کے پاس  37 سال کی ممتاز خدمات کا تجربہ لے کر آئے۔ انہوں نے  مشکل حالات میں انسداد بغاوت اور انسداد دہشت گردی کے ماحول کو چیلنج کرنے میں خدمات انجام دی ہیں، اور اروناچل پردیش، وادی کشمیر اور آرمی ہیڈ کوارٹر میں اہم  عہدوں پر فائز رہے ہیں۔ انہوں نے جمہوریہ کانگو میں اقوام متحدہ کے مشن کے تحت انفنٹری بریگیڈ کی کمانڈ بھی کی۔ اس تقرری سے قبل وہ ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج ویلنگٹن میں کمانڈنٹ تھے۔

نیشنل ڈیفنس اکیڈمی، کھڑکواسلہ، انڈین ملٹری اکیڈمی، دہرادون، کالج آف ڈیفنس مینجمنٹ، سکندرآباد اور نیشنل ڈیفنس کالج، نئی دہلی کے سابق طالب علم لیفٹیننٹ جنرل ویرندر وتس کے پاس آپریشنل اور قیادت کا بھرپور تجربہ ہے۔ ان کی مہارت اور ویژن سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ این سی سی کو نئے جوش کے ساتھ آگے بڑھائیں گے، جس سے  ملک کے لیے نظم و ضبط، ذمہ دار اور مستقبل کے لیے تیار نوجوانوں کی تشکیل میں اس کے کردار کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

*******

ش ح۔ ظ ا-ج ا

UR  No. 6879


(Release ID: 2173473) Visitor Counter : 15