نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر جمہوریہ نے آنجہانی  وی کے ملہوترا کو خراجِ عقیدت پیش کیا

Posted On: 30 SEP 2025 5:16PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ ہند، جناب سی پی رادھا کرشنن نے آج آنجہانی  وجے کمار ملہوترا کی رہائش گاہ پر جا کر اُنہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔

سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں نائب صدر نے کہا کہ وہ  جناب وجے کمار ملہوترا جی کے انتقال  سے  غمزدہ ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ جناب  ملہوترا ایک قابلِ احترام رہنما تھے جنہیں عوامی مسائل کی گہری سمجھ بوجھ کے لیے وسیع پیمانے پر سراہا جاتا تھا۔

نائب صدر نے کہا کہ جناب ملہوترا جی کی عوامی زندگی میں، خصوصاً کھیلوں کی انتظامیہ کے میدان میں قیمتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے اس غم کی گھڑی میں اُن کے اہلِ خانہ اور چاہنے والوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

****

ش ح۔ ظ ا۔ ج

UNO-6844


(Release ID: 2173242) Visitor Counter : 7
Read this release in: English , Hindi , Tamil , Malayalam