صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
دُرگا پوجا کے موقع پر صدر جہوریہ ہند کی جانب سے مبارکباد
Posted On:
29 SEP 2025 7:11PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے دُرگا پوجا کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد دی ہے۔
ایک پیغام میں، صدر جمہوریہ نے کہا، ’’درگا پوجا کے مبارک موقع پر، میں بھارت اور بیرونِ ملک آباد تمام بھارتیوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔‘‘
درگا پوجا کا مقدس تہوار ہماری ثقافت، ایمان اور روحانی ورثے کی علامت ہے۔ ماں درگا کی ان کی نو شکلوں میں پوجا کرنا نہ صرف روحانی پاکی کا راستہ ہے بلکہ یہ ہمیں سچائی، انصاف اور ہمدردی کے ساتھ آگے بڑھنے کی ترغیب بھی دیتا ہے۔ یہ تہوار مساوات، رواداری اور محبت کے جذبے کو فروغ دیتا ہے۔
اس پرمسرت موقع پر آئیے عہد کریں کہ خواتین کے احترام کو یقینی بنانے اور معاشرے میں ان کے جائز مقام کو برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ میں ماں درگا سے دعا کرتی ہوں کہ وہ سب کو حکمت اور ہمت عطا کے ساتھ ساتھ مسرت اور خوشحالی عطا کرے۔‘‘
صدر جمہوریہ کا پیغام ملاحظہ کرنے کے لیے براہِ کرم یہاں کلک کریں-
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:6791
(Release ID: 2172870)
Visitor Counter : 10