نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اکیانویں ممالک کے 150 مقامات پر ‘‘وِکست بھارت رن 2025’’  منعقد ہوگا


یہ رن سیوا پکھواڑا کے تحت منعقد کیے جا رہے ہیں تاکہ ملک کی تعمیر کے لیے اجتماعی اقدام کی حوصلہ افزائی کی  جا سکے

غیر ممالک میں رہ رہے بھارتی  نوجوان بڑی تعداد میں حصہ لینے کے لیے تیار ہیں اور وہ وِکست بھارت @2047 کے وژن کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کریں گے

Posted On: 25 SEP 2025 11:07AM by PIB Delhi

حکومت ہند کے تحت امور نوجوان اورکھیلوں کی وزارت (ایم وائی اے ایس)، وزارت خارجہ (ایم ای اے) کے تعاون سے،‘‘وِکست بھارت رن 2025’’  کا انعقاد 91 ممالک کے 150 سے زائد مقامات پر کر رہی ہے، جو سیوا پکھواڑا (17 ستمبر – 2 اکتوبر) کے تحت منعقد ہوگا۔ یہ منفرد عالمی پہل پہلی بار ملک کی تعمیر کے لیے اجتماعی سطح پر اقدام کی ترغیب دینے کے مقصد سے کی جا رہی ہے۔

وِکست بھارت رن، جس کا نعرہ ہے ‘‘ ملک کی خدمت کیلئے دوڑ’’ ، ایک 3 سے 5 کلومیٹر کی کمیونٹی رن کے طور پر دنیا کے مشہور اور آسانی سے قابل رسائی مقامات پر منعقد کیا جا رہا ہے۔ زیادہ تر رنز 28 ستمبر 2025 کو منعقد ہونے کی توقع ہے۔

یہ رن دنیا کے مشہور مقامات جیسے میکسیکو سٹی کا اینجل آف انڈیپینڈنس، پاراماریبو، سورینام کا یونیسکو عالمی ثقافتی ورثہ، سان فرانسسکو کا گولڈن گیٹ برج اور دیگر شاندار مقامات سے ہوکر گزرے گا۔

اس کا مقصد ہے کہ غیر ممالک میں رہ رہے بھارتیوں، مقامی کمیونٹیز، طلبہ، پیشہ ور افراد اور بھارت کے دوست ایک جگہ جمع ہوں اور 2047 تک وِکست بھارت کے وژن کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کریں۔

ایونٹ کے دوران شرکاء:

  • وِکست بھارت اور آتم نربھر بھارت کا عہدلیں گے، جس سے بھارت کے ترقیاتی سفر کے ساتھ یکجہتی کا اظہار ہوگا۔
  • ‘‘ایک پیڑ ماں کے نام’’  پودا لگانے کی مہم میں حصہ لیں گے، جو ذاتی ذمہ داری کو ماحولیاتی پائیداری سے جوڑتی ہے۔
  • ایم وائی بھارت  پورٹل سے جڑیں گے، جو رضاکارانہ سرگرمیوں، تجرباتی سیکھنے کے پروگراموں اور نوجوانوں  پر مرکوز اقدامات کے مواقع فراہم کرتا ہے۔
  • بھارتی مہاجروں، بھارتی نژاد افراد اور مقامی کمیونٹی کے ساتھ نیٹ ورکنگ اور میل جول کا موقع حاصل کریں گے، جس سے نوجوانوں کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا پلیٹ فارم بھی فراہم ہوگا، جہاں بھارتی مشنز کمیونٹی گروپس، ثقافتی اداروں اور مقامی تنظیموں کے ساتھ تعاون کریں گے۔
  • مقامی رہنما اور معززین جو ایونٹ کے افتتاح اور شرکت کے لیے بطور چیف گیسٹ مدعو کیے جائیں گے، سے ملاقات کریں گے، جو بھارت کی ترقی کی کہانی اور حاصل کردہ کامیابیوں کو اجاگر کرے گی۔

رن کے بعد، مشنز سرگرمیوں کی تصاویر اور ویڈیوز ایم وائی بھارت پورٹل پر اپ لوڈ کریں گے، جس سے اس عالمی مہم کا ایک مشترکہ ریکارڈ بنایا جائے گا۔

وِکست بھارت رن 2025 بھارت کی سب سے بڑی عالمی رسائی کی مہموں میں سے ایک کے طور پر ابھر کر سامنے  آ رہا ہے۔ یہ نہ صرف فٹنس اور کمیونٹی کی سرگرمی ہے بلکہ بھارت کی سیوا بھاؤ، پائیداری اور شمولیت کے اقدار کا عالمی جشن بھی ہے۔ اس کا مقصد بھارت اور غیرممالک میں رہ رہے بھارتیوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنا، نوجوانوں کو خدمت پر مبنی اقدامات کی جانب متحرک کرنا اور دنیا کے سامنے بھارت کی ترقی کی کہانی اجاگر کرنا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح –ع ح- م الف)

U. No. 6572


(Release ID: 2171046) Visitor Counter : 12