کانکنی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ ہند26 ستمبر 2025 کو نئی دہلی میں نیشنل جیوسائنس ایوارڈ 2024 پیش کریں گی

Posted On: 25 SEP 2025 8:45AM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو 26 ستمبر 2025 کو صبح 11:00 بجے راشٹرپتی بھون کلچرل سینٹر، نئی دہلی میں منعقد ہونے والی رسمی تقریب میں باوقار نیشنل جیوسائنس ایوارڈز(این جی اے)2024 پیش کریں گی۔ اس موقع پرمرکزی وزیربرائے کوئلہ و کان  جناب جی کشن ریڈی اورکوئلہ اور کانوں کے وزیر مملکت جناب ستیش چندر دوبےبھی موجود رہیں گے۔

حکومت ہند کی کانوں کی وزارت کے ذریعہ 1966 میں قائم کردہ نیشنل جیو سائنس ایوارڈز (جو پہلے 2009 تک نیشنل منرل ایوارڈز کے نام سے جانا جاتا تھا) ارضیاتی سائنسز کے شعبے میں ملک کے قدیم ترین اور سب سے باوقار اعزازات میں سے ہیں ۔

ان ایوارڈز کا مقصد افراد اور ٹیموں کو مختلف شعبوں  جیسےمعدنیات کی دریافت و تحقیق، کان کنی کی ٹیکنالوجی اور معدنیات کی بہتری، بنیادی اور عملی جیوسائنسز میں غیر معمولی کامیابیوں اور شاندار خدمات کے اعتراف میں خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

کانوں کی وزارت مندرجہ ذیل تین زمروں کے تحت سالانہ نیشنل جیو سائنس ایوارڈز پیش کرتی ہے:

i) نیشنل جیو سائنس ایوارڈ فار لائف ٹائم اچیومنٹ
(ii) نیشنل جیو سائنس ایوارڈ
(iii) نیشنل ینگ جیو سائنٹسٹ ایوارڈ

سال 2024 کے لیے وزارت نے تینوں ایوارڈ زمروں میں کل 208 نامزدگیاں وصول کیں۔ تین مراحل پر مشتمل سخت جانچ کے عمل کے بعد، ان تین ایوارڈ زمروں کے تحت 12 ایوارڈز حتمی قرار دیے گئے ہیں، جن میں 09 انفرادی اور 03 ٹیم ایوارڈز شامل ہیں۔ یہ 12 نیشنل جیوسائنس ایوارڈز صدر جمہوریہ ہند کی جانب سے 20 جیوسائنسدانوں کو پیش کیے جائیں گے۔

لائف ٹائم اچیومنٹ کے لیے نیشنل جیوسائنس ایوارڈ پروفیسر شیام سندر رائے، سینئر سائنسدان، انڈین نیشنل سائنس اکیڈمی (آئی این ایس اے) اور آئی آئی ایس ای آر پونے میں وزٹنگ پروفیسر کو ان کے مثالی کریئر اورارضیاتی سائنسز میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں نوازا جائے گا۔

نیشنل ینگ جیوسائنسٹس ایوارڈ جناب سوسوبھن نیوگی، سینئر جیولوجسٹ، جیولوجیکل سروے آف انڈیا، کو ارضیاتی سائنس کے شعبے میں ان کے شاندار کام کے اعتراف میں پیش کیا جائے گا۔

ایوارڈز کی تقریب میں ملک بھر سے نامور جیوسائنٹسٹ، اسکالز، پالیسی ساز اور دیگر اہم شخصیات شرکت کریں گی۔این جی اے 2024 کے تمام ایوارڈ یافتگان کی مکمل فہرست یہاں منسلک ہے۔

ایوارڈ یافتگان کی فہرست

نیشنل جیو سائنس ایوارڈ برائے لائف ٹائم اچیومنٹ 2024

(انفرادی ایوارڈ)

پروفیسر شیام سندر رائے

سینئر سائنسدان، آئی این ایس اے اور

وزٹنگ پروفیسر،آئی آئی ایس ای آر، پونے

نیشنل جیو سائنس ایوارڈ 2024 (10 ایوارڈز)

سیکشن I: معدنی دریافت اورتحقیق (3 ایوارڈز)

  1. شعبہ (i): اقتصادی اور/یا اسٹریٹجک اہمیت کے حامل معدنیات کی دریافت اور تحقیق (ناقابل تجدید توانائی چھوڑ کر) اور جدید تکنیکوں کا اطلاق۔ اس شعبے میں دی جانے والے دو ایوارڈز میں سے کم از کم ایک ایوارڈ اہم معدنیات کے لیے دیا جائے گا۔ (2؍ایوارڈز)
  2. جیولوجیکل سروے آف انڈیا (جی ایس آئی) کی ٹیم درج ذیل پر مشتمل ہے۔
    1. جناب ہرمن مہانتا ، سینئر ماہر ارضیات،
    2. جناب اتپول کمار داس ، سینئر ماہر ارضیات،
    3. جناب سیام کمار سنگمریڈی ، سینئر ماہر ارضیات، اور
    4. جناب سائی کمار سمالا ، ماہر ارضیات

 

  1. جیولوجیکل سروے آف انڈیا (جی ایس آئی) کی ٹیم درج ذیل پر مشتمل ہے۔
    1. جناب نوجیت سنگھ نیئر ، ڈائریکٹر،
    2. جناب امت کمار ، سینئر ماہر ارضیات،
    3. محترمہ ترپتی بابا ، سینئر ماہر ارضیات، اور
    4. ڈاکٹر سندیپ کمار ، ماہر ارضیات

 

 

 

 

 

 

ٹیم

ایوارڈ

 

 

 

ٹیم

ایوارڈ

شعبہ (ii) کوئلہ ، لگنائٹ اور کول بیڈ میتھین کی دریافت اور معاشی اور/یا اسٹریٹجک اہمیت کی تلاش اور جدید تکنیکوں کا اطلاق اور تیل ، قدرتی گیس ، شیل گیس اور گیس ہائیڈریٹس کی دریافت اور کھوج (بشمول پروجیکٹ کی ترقی اور منصوبہ بندی جس سے وسائل اور ذخائر کا انتظام ہو)  (1 انعام)

جیولوجیکل سروے آف انڈیا (جی ایس آئی) کی ٹیم درج ذیل پر مشتمل ہے۔

  1. محترمہ شردھانجلی سبھادرشینی، سپرنٹنڈنگ جیولوجسٹ،
  2. جناب سپریا چکرورتی ، سینئر ماہر ارضیات، اور
  3. جناب جے دیپ مکھرجی ، ڈائریکٹر

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ٹیم

ایوارڈ

سیکشن II: کان کنی کی ٹیکنالوجی، معدنی افادیت اور پائیدار معدنی ترقی (2 ایوارڈز)

کان کنی کی ٹیکنالوجی، جس میں نئی طریقوں اور تکنیکوں کی ترقی اور ان کا اطلاق، تحقیق اور ترقی شامل ہیں۔ معدنی وسائل کا تحفظ، کان کے لیےمنظم منصوبہ بندی، کان کی حفاظت، کان میں آگ، کان کے خطرات، کان کی بحالی اور دوبارہ استحکام۔(ایک ایوارڈ)

ڈاکٹر جئے کرشن پانڈے

چیف سائنسدان،

سی ایس آئی آر سنٹرل انسٹی ٹیوٹ آف مائننگ اینڈ فیول ریسرچ، دھنباد

 

 

 

 

 

انفرادی

ایوارڈ

شعبہ (iv) : معدنی فائدہ(بشمول معدنی پروسیسنگ، کم درجے کی کچ دھاتوں کے استعمال کے لیے پروجیکٹ کی ترقی اور ویلیو ایڈڈ معدنی مصنوعات کی پیداوار اور معدنی معاشیات) اور پائیدار معدنی ترقی(بشمول کان کی بندش، پروجیکٹ کی ترقی، ادارہ جاتی ترقی اور صلاحیت سازی)۔(1؍ایوارڈ)

ڈاکٹر رنجیت کمار سنگھ

پرنسپل سائنسدان،

سی ایس آئی آرنیشنل میٹالرجیکل لیبارٹری، جمشید پور

 

 

 

 

 

 

انفرادی

ایوارڈ

سیکشن III: بیسک جیو سائنسز (2 ایوارڈز)

  1. شعبہ (v) بیسک جیو سائنسز بشمول اسٹریٹیگ رافی ، اسٹرکچرل جیولوجی ، پیلیوونٹولوجی ، جیوڈینامکس ، جیو کیمسٹری ، جیوکرونولوجی اور اسوٹوپ جیولوجی ، اوشین ڈیولپمنٹ (اوشینگرافی اور میرین جیولوجی) گلیشیالوجی اور آرکٹک اور انٹارکٹک ریسرچ بشمول جیو سائنٹیفک ایکسپیڈیشنز اور سائنس سروے/بیس لائن جیو سائنس ڈیٹا کلیکشن بشمول جیولوجیکل اور جیو کیمیکل میپنگ اور سروے اور سسٹمیٹک تھیمیٹک میپنگ ۔  (2 انعامات)
  2. ڈاکٹر ویدولا وینکٹا سبرامنیم سری نواس سرما

چیف سائنسدان، ۔ سی ایس آئی آر-نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوشینوگرافی،

ریجنل سینٹر، وشاکھاپٹنم

  1. ڈاکٹر میکلا رام موہن

چیف سائنسدان،

سی ایس آئی آر ینشنل جیو فزیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، حیدرآباد

 

 

 

 

 

 

 

 

انفرادی

ایوارڈ

 

 

انفرادی

ایوارڈ

سیکشن IV: اپلائیڈ جیو سائنسز (3 ایوارڈز)

شعبہ (vi): اپلائیڈ جیولوجی : انجینئرنگ جیولوجی، جیوتھرمل انرجی، سیسموٹیکٹونکس، جیوسٹیٹسٹکس، ریموٹ سینسنگ اور جیو انفارمیشن سسٹم (بشمول مقامی ڈیٹا مینجمنٹ ایپلی کیشنز اور ڈیٹا انٹیگریشن)؛ گراؤنڈ واٹر ایکسپلوریشن (بشمول پراجیکٹ ڈیولپمنٹ، ہائیڈرو جیولوجیکل اسٹڈیز اور زمینی وسائل کا انتظام؛ کان کنی، شہری، صنعتی، ساحلی اور صحرائی انتظام سے متعلق جیو انوائرمنٹل اسٹڈیز، پیلیو کلائمیٹ، پیلیو اینوائرمنٹ، میڈیکل جیولوجی، موسمیاتی تبدیلی اور ایکو سسٹم پر ان کے اثرات سے متعلق مطالعات) ۔

 

پروفیسر غلام جیلانی

پروفیسر، شعبہ ارضیاتی سائنسز

اور ڈین، اسکول آف ارتھ اینڈ انوائرمینٹل سائنسز،

کشمیر یونیورسٹی

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

انفرادی

ایوارڈ

شعبہ (vii): جیو فزکس / اپلائیڈ جیو فزکس: جیو فزیکل ایکسپلوریشن میں نئی ​​ٹیکنالوجیز، جیو فزیکل طریقوں کا اطلاق، جیو میگنیٹزم، جیو فزیکل سروے کی تکنیک اور آلات۔ (1؍ ایوارڈ)

پروفیسر سنجیت کمار پال

پروفیسر اور سربراہ،

محکمہ اپلائیڈ جیو فزکس، آئی آئی ٹی(آئی ایس ایم) دھنباد

 

 

 

 

 

انفرادی

ایوارڈ

شعبہ (viii): قدرتی خطرات کی تحقیقات ،جس میں قدرتی خطرات جیسے زلزلے، زمین کے کھسکنے ، سیلاب اور سونامی سے متعلق سائنسی مطالعات شامل ہیں۔(1؍ایوارڈ)

پروفیسر مکت لال شرما

پروفیسر، ارتھ کوئک انجینئرنگ

اور سربراہ، انٹرنیشنل سینٹر آف ایکسیلنس فار ڈیمز،آئی آئی ٹی-روڑکی

 

 

 

 

انفرادی

ایوارڈ

نیشنل ینگ جیوسائنٹسٹ ایوارڈ 2024 (سنگل ایوارڈ)

جناب سوسوھن نیوگی

سینئر ماہر ارضیات،

جیولوجیکل سروے آف انڈیا

 

 

*******

ش ح۔  م ع ن۔ ع د

U.NO. 6567


(Release ID: 2171031) Visitor Counter : 9