وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے شہریوں کو سرکاری مصروفیات کے دوران موصول ہونے والے تحائف کی آن لائن نیلامی میں شرکت کی دعوت دی

Posted On: 24 SEP 2025 1:09PM by PIB Delhi

 وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مختلف سرکاری پروگراموں اور مصروفیات کے دوران موصول ہونے والے تحائف کے منتخب مجموعے کی آن لائن نیلامی کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ جناب مودی نے شہریوں کو نیلامی میں فعال شرکت کی ترغیب دی اور نوٹ کیا کہ حاصل ہونے والی آمدنی نمامی گنگا پہل میں استعمال ہوگی، جو بھارت کا کلیدی پروگرام ہے اور دریائے گنگا کے تحفظ اور تجدید کے لیے کام کر رہا ہے۔

اپنے ایکس پر ایک پوسٹ میں، انہوں نے لکھا:

"گزشتہ چند دنوں سے میرے مختلف پروگراموں کے دوران موصول ہونے والے تحائف کی آن لائن نیلامی جاری ہے۔ نیلامی میں بہت دلچسپ اشیاء شامل ہیں جو بھارت کی ثقافت اور تخلیقی صلاحیت کو نمایاں کرتی ہیں۔ نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم نمامی گنگا کی طرف جائے گی۔نیلامی میں ضرور حصہ لیں۔"

pmmementos.gov.in"

 ----

UR-6513

(ش ح۔ ا س ک۔ج) 


(Release ID: 2170525) Visitor Counter : 11