صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
سوستھ ناری سشکت پریوار ابھیان نے ملک بھر میں بڑے پیمانے پر شرکت کا اندراج کیا
ابھیان کے تحت 2.83 لاکھ سے زیادہ ہیلتھ کیمپ لگائے گئے ہیں، جس میں ملک بھر میں 76 لاکھ سے زیادہ شہریوں نے شرکت کی ہے
Posted On:
21 SEP 2025 6:53PM by PIB Delhi
سترہ ستمبر 2025 کو شروع کیا گیا ’سوستھ ناری سشکت پریوار‘ ابھیان ملک بھر میں زبردست شرکت کا مشاہدہ کر رہا ہے جس میں لاکھوں خواتین، بچے اور خاندان جامع صحت کی خدمات سے مستفید ہو رہے ہیں۔
بیس ستمبر 2025 تک، ابھیان کے تحت 2.83 لاکھ سے زیادہ ہیلتھ کیمپس (اسکریننگ اور اسپیشلٹی کیمپ) منعقد کیے گئے ہیں، جس میں ملک بھر میں 76 لاکھ سے زیادہ شہریوں نے شرکت کی۔

اہم جھلکیوں میں شامل ہیں
ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس کی اسکریننگ: 37 لاکھ سے زیادہ شہریوں کی ہائی بلڈ پریشر اور 35 لاکھ ذیابیطس کے لیے اسکریننگ کی گئی۔
· کینسر کی اسکریننگ: 9 لاکھ سے زیادہ خواتین کی چھاتی کے کینسر کے لیے اسکریننگ کی گئی، اور 4.7 لاکھ سے زیادہ سروائیکل کینسر کے لیے۔ منہ کے کینسر کی اسکریننگ نے 16 لاکھ سے زیادہ لوگوں کا احاطہ کیا ہے۔
زچگی اور بچے کی صحت: 18 لاکھ سے زیادہ قبل از پیدائش چیک اپ کیے گئے، جبکہ 51 لاکھ سے زیادہ بچوں کو زندگی بچانے والی ویکسین دی گئیں۔
انیمیا اور غذائیت: 15 لاکھ سے زیادہ انیمیا کے لیے اسکریننگ کی گئی۔ نیوٹریشن کونسلنگ سیشن لاکھوں خاندانوں تک پہنچے۔
· ٹی بی اور سکل سیل اسکریننگ: 22 لاکھ سے زیادہ شہریوں کی ٹی بی اور 2.3 لاکھ سیکل سیل کی بیماری کے لیے اسکریننگ کی گئی۔
· خون کا عطیہ اورپی ایم جے اے وائی۔ 1.6 لاکھ سے زیادہ خون کے عطیہ دہندگان رجسٹرڈ ہوئے، ساتھ ہی 4.7 لاکھ نئے آیوشمان؍پی ایم جے اے وائی کارڈ جاری کیے گئے۔

این ایچ ایم ہیلتھ کیمپس کے وسیع نیٹ ورک کے علاوہ آیوشمان آروگیہ مندر، ایمس، قومی اہمیت کے دیگر ادارے (آئی این آئی)،تیسرے درجہ کی دیکھ بھال کے اسپتال، میڈیکل کالج اور نجی ادارے بھی اس قومی مہم میں سب سے آگے رہے ہیں۔ ان سہولیات نے ہزاروں خصوصی کیمپوں کی میزبانی کی ہے، جو مستفید ہونے والوں کو جدید اسکریننگ، تشخیص، مشاورت اور علاج کی خدمات فراہم کرتے ہیں، اس طرح ریاستی حکومتوں اور کمیونٹی کی سطح کے ہیلتھ ورکرز کی کوششوں کی تکمیل ہوتی ہے۔
مرکزی حکومت کے اداروں، میڈیکل کالجوں اور پرائیویٹ تنظیموں نے مجموعی طور پر 3,410 اسکریننگ اور خصوصی ہیلتھ کیمپس کا انعقاد کیا ہے جس سے 5.8 لاکھ سے زیادہ شہریوں کو فائدہ پہنچا ہے۔


علاقائی جھلکیاں
ابھیان کو ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں جن آندولن کے طور پر منایا جا رہا ہے:
دہلی: صفدرجنگ اسپتال، سی جی ایچ ایس آر کے پورم، اور آیوشمان آروگیہ مندروں میں میگا ہیلتھ کیمپوں نے ٹی بی، این سی ڈی، دماغی صحت اور زچگی کی اسکریننگ کی پیشکش کی۔
گجرات: داہود، کچھ اور نوساری میں کیمپوں نے کینسر کی اسکریننگ اور این سی ڈی کی دیکھ بھال فراہم کی، جس سے 42,000 سے زیادہ خواتین کو براہ راست فائدہ پہنچا۔
جموں و کشمیر: سری نگر اور آر ایس پورہ میں میگا ہیلتھ کیمپوں میں سیوا پکھواڈا کے تحت کمیونٹی کی بڑی شرکت دیکھی گئی۔
شمال مشرق: اروناچل کے پاپم پارے سے منی پور کے امپھال تک، ابھیان مفت ہیلتھ چیک اپ اور بیداری مہم کے ساتھ دور دراز کے قبائلی برادریوں تک پہنچا ہے۔
گوا اور مہاراشٹر:پی ایچ سیز اور پنچایتوں نے کمیونٹی کی فعال شمولیت کے ساتھ ریلیوں، اسکریننگ کیمپوں اور خون کے عطیہ کی مہم کا اہتمام کیا۔
بہار اور اتر پردیش: ہزاروں لوگوں نے ضلع اسپتالوں اور آیوشمان آروگیہ مندروں میںاین سی ڈی اسکریننگ اور زچگی کی صحت کی خدمات سے فائدہ اٹھایا ہے۔
لداخ: دور دراز کے لنگشیڈ گاؤں میں کیمپوں نے عمومی مشاورت، موتیابند کی اسکریننگ، اور ماہواری کی حفظان صحت سے متعلق آگاہی سیشن فراہم کیے۔


صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں، ریاستی حکومتوں، مقامی اداروں اور کمیونٹی تنظیموں کی انتھک کوششوں کی ستائش کرتی ہے جن کی فعال شرکت اس ابھیان کی کامیابی کو آگے بڑھا رہی ہے۔ 2 اکتوبر 2025 تک مسلسل اجتماعی کوششوں کے ساتھ، مہم کا مقصدسوستھ ناری، سشکت پریوار صحت مند خواتین، مضبوط خاندان، اور ایک پرعزم قوم کو یقینی بنانا ہے۔
***
(ش ح۔اص)
UR No 6378
(Release ID: 2169313)