زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر زراعت جناب شیوراج سنگھ چوہان نے زراعتی مشینری پر جی ایس ٹی کی اصلاحات پر اہم میٹنگ کی صدارت کی


فارم میکانائزیشن کی تنظیموں کے نمائندوں نے جی ایس ٹی کی شرح میں کمی کا خیرمقدم کیا

جی ایس ٹی کی اصلاحات کے بعد زراعتی مشینری اور ٹریکٹر سستے ہو گئے ہیں، جس سے کسانوں کو بڑی راحت ملی ہے:  جناب شیوراج سنگھ

مینوفیکچررس کو بچولیے لوگوں کو نظرانداز کرنا چاہیے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ فوائد براہ راست کسانوں تک پہنچیں:  جناب شیوراج سنگھ چوہان

مرکزی وزیر زراعت  نے کہا: 3 اکتوبر سے شروع ہونے والے ‘وکست کرشی سنکلپ ابھیان’ کے دوران کسانوں کو جی ایس ٹی کی اصلاحات کے سلسلے میں بھی آگاہ کیا جائے گا

Posted On: 19 SEP 2025 3:48PM by PIB Delhi

زراعت و کسانوں کی بہبود اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے آج نئی دہلی میں زراعتی مشینری کے لیے تازہ ترین جی ایس ٹی (گڈز اینڈ سروسز ٹیکس) کی اصلاحات پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ایک اہم میٹنگ کی صدارت کی۔ ٹریکٹر اور مکینائزیشن ایسوسی ایشن (ٹی ایم اے)، زراعتی مشینری مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (اے ایم ایم اے) ، آل انڈیا کمبائن مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (اے آئی سی ایم اے) اور پاور ٹلر ایسوسی ایشن آف انڈیا (پی ٹی اے آئی) کے نمائندوں نے اس میٹنگ ذاتی طور پر اور ورچوئل طور پر حصہ لیا۔

جناب شیوراج سنگھ چوہان نے میٹنگ کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے جی ایس ٹی کی شرحوں میں کمی کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا اور بات چیت کی تفصیلات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ زراعتی مشینری پر جی ایس ٹی، پہلے 12 فیصد اور 18 فیصد تھا، اب اسےکم کرکے 5 فیصد کر دیا گیا ہے، جو 22 ستمبر سے قابل اطلاق ہو گا۔ اس کمی سے کسانوں کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ مرکزی حکومت نے کسانوں کی آمدنی میں اضافے کو یقینی بنانے کا وعدہ کیا ہے، جس کے لیے پیداواری صلاحیت میں اضافہ اور لاگت کو کم کرنا دونوں ضروری ہے، اور دونوں اہداف کو حاصل کرنے کے لیے میکانائزیشن بہت ضروری ہے۔

مرکزی وزیر زراعت نے کہا کہ میٹنگ کے دوران مشین مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے تمام نمائندوں کو بتایا گیا کہ 22 ستمبر سے نافذ ہونے والی جی ایس ٹی کی کم شرحوں سے پوری شفافیت کے ساتھ کسانوں کو براہ راست فائدہ پہنچنا چاہیے۔ جناب شیوراج چوہان نے کہا کہ جی ایس ٹی کی شرحوں میں کمی بڑا قدم ہے، جس کے وسیع اثرات مرتب ہوں گے۔ شرحوں میں کمی کے نتیجے میں، قیمتوں میں ہونے والی نمایاں کمی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، انہوں نے کہا:

  • 35 ایچ پی  کا ٹریکٹر اب  41,000  روپے تک سستا ہوگا۔

  • 45 ایچ پی  کا ٹریکٹر اب  45,000  روپے تک سستا ہوگا۔

  • 50 ایچ پی  کا ٹریکٹر اب 53,000  روپے تک سستا ہو گا۔

  • 75 ایچ پی  کا ٹریکٹر اب 63,000 روپے تک سستا ہوگا۔

باغبانی اور جڑی بوٹی کے پودوں میں استعمال ہونے والے چھوٹے ٹریکٹر کی لاگت میں بھی کمی دیکھی جائے گی ۔ 4 قطاروں والا پیڈی ٹرانسپلانٹر اب  15,400 روپے تک سستا ہوگا، جبکہ 4 ٹن فی گھنٹہ کی صلاحیت والے ملٹی کراپ تھریشر کی قیمت  14,000 روپے تک کم ہوگی۔ ایک 13 ایچ پی  ٹیلر کی قیمت بھی 11,875  روپے تک کم ہوگی۔

مزید آلات کی قیمتوں میں کمی میں حسب ذیل شامل ہیں:

  • پاور ویڈر (7.5 ایچ پی ):  5,495  روپے تک سستا

  • ٹریلر (5 ٹن کی گنجائش والے): 10,500 روپےتک سستا

  • بیج مع کھاد کی ڈرل (11 ٹائن): 3,220 روپے تک سستا

  • بیج مع کھاد کی ڈرل (13 ٹائن):  4,375  روپے تک سستا

  • ہارویسٹر کمبائن کٹر بار (14 فٹ):  1,87,500 روپے تک سستا

  • اسٹرا ریپر (5 فٹ): 21,875 روپے تک سستا

  • سپر سیڈر (8 فٹ): 16,875 روپے تک سستا

  • ہیپی سیڈر (10 ٹائن): 10,625 روپے تک سستا

  • روٹاویٹر (6 فٹ): 7,812 روپے تک سستا

  • بیلر اسکوائر (6 فٹ): 93,750 روپے تک سستا

  • ملچر (8 فٹ): 11,562 روپے تک سستا

  • نیومیٹک پلانٹر (4 قطار): 32,812 روپے تک سستا

  • ٹریکٹر پر نصب اسپریئر (400 لیٹر کی گنجائش والے): 9,375 روپے تک سستا

جناب شیوراج سنگھ چوہان نے اعلان کیا کہ حکومت کسانوں میں بیداری پیدا کرنے کے لیے مختلف  ذرائع ابلاغ کے ذریعے ان فوائد کے بارے میں معلومات کو وسیع پیمانے پر پھیلائے گی۔

وزیر موصوف نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اب کم قیمتوں پر مشینیں حاصل کرنے والے کسٹم ہائرنگ سینٹرز کسانوں کے لیے قابل استطاعت ادائیگی کو یقینی بنانے کے لیے کرائے کی شرح کو کم کرنا چاہیے۔

ربیع فصلوں کی کٹائی کے لیے  آئندہ 3 اکتوبر سے شروع ہونے والے ‘وکست کرشی سنکلپ ابھیان’ کے دوسرے مرحلے کے دوران جی ایس ٹی کی شرح میں کمی کے بارے میں معلومات کسانوں تک پہنچائی جائیں گی، تاکہ وہ جدید کاشتکاری کے لیے اس کا بہترین استعمال کر سکیں۔

جناب شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ فارم میکانائزیشن کو مضبوط بنانے کے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں گے۔ مستقبل کے منصوبے بناتے وقت صنعت کار ایسوسی ایشن کی تجاویز پر غور کیا جائے گا۔ انہوں نے تمام متعلقہ فریقوں کے نمائندوں پر زور دیا کہ وہ بچولیے افراد کے کردار کو کم سے کم کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ کسانوں کو جی ایس ٹی کی اصلاحات کا براہ راست فائدہ ملے۔

مشینری ایسوسی ایشنز کے نمائندوں نے حکومت کے فیصلے کا خیرمقدم کیا، وزیر موصوف کی ہدایات پر ایمانداری سے عمل درآمد کرنے کا عہد کیا اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے تئیں اپنی عہد بندی کا اعادہ کیا۔ میٹنگ کے بعد، جناب شیوراج سنگھ چوہان نے شجر کاری مہم میں شرکاء کے ہمراہ شمولیت اختیار کی، جس سے  کسانوں کی خوشحالی کے لیے کام کرنے کے مرکزی حکومت کا عزم ظاہر ہوتا ہے۔

وزارت زراعت کے سکریٹری ڈاکٹر دیوش چترویدی اور وزارت کے دیگر سینئر افسران بھی میٹنگ میں موجود تھے۔

جی ایس ٹی کی شرحوں میں کمی کے بعد زراعتی آلات کی قیمتیں جاننے کے لیے یہاں پر کلک کریں

Click here to know the new prices of agricultural equipment after the reduction in GST rates

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ م ش ع۔ م الف)

U. No. 6290

 


(Release ID: 2168600)