مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانے اور التوا کو ختم کرنے اور صفائی کو فروغ دینے کے لیے خصوصی مہم 5.0 میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے گی

Posted On: 19 SEP 2025 12:42PM by PIB Delhi

ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت، اپنے منسلک/ ماتحت دفاتر/پی ایس یوز کے ساتھ مل کر، 2 اکتوبر 2025 سے 31 اکتوبر 2025 تک خصوصی مہم 5.0 میں سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانے اور سرکاری دفاتر میں زیر التواء کو کم کرنے کے مقصد سے فعال طور پر حصہ لے گی۔ خصوصی مہم 5.0 جس کا انعقاد دو مرحلوں میں کیا جائے گا۔اس میں پہلا مرحلہ تیاری کا مرحلہ (15-30 ستمبر 2025) جبکہ عمل درآمد کا مرحلہ (2-31 اکتوبر 2025)ہوگا۔

اس سال کی مہم ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت کی طرف سے جاری کردہ معیاری آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز) اور ای ویسٹ مینجمنٹ رولز، 2022 کے رہنما خطوط پر سختی سے عمل کرتے ہوئے ای-ویسٹ کو سائنسی طریقے سے ٹھکانے لگانے پر خصوصی زور دے گی۔ ای-ویسٹ کو ٹھکانے لگانے کے ساتھ، یہ مہم سروس ڈیلیوری، پارلیمانی یقین دہانیوں، ایم پی اور ریاستی حکومت کے حوالوں، بین وزارتی مواصلات، پی ایم او کے حوالہ جات، اور سی پی جی آر اے ایم کے معاملات سے متعلق زیر التواء معاملات کی بروقت منظوری کو بھی یقینی بنائے گی۔

سوچھ بھارت کے لیے عزت مآب وزیر اعظم کے وژن کے ساتھ منسلک، وزارت سی پی ڈبلیو ڈی ،این بی سی سی،ڈی ڈی اے، اور ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹس سمیت اپنی کلیدی عوامی سطح کی تنظیموں کے ذریعے سوچھتا تحریک کو آگے بڑھانے میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے۔ یہ ادارے، جنہیں سرکاری عمارتوں اور رہائشی احاطے کی تعمیر  اور دیکھ بھال کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، صفائی اور التوا میں کمی کے واضح نتائج کو یقینی بنائیں گے۔

ایم او ایچ یو اے اس مہم کو خلوص اور لگن کے ساتھ انجام دینے کے لیے پرعزم ہے، جس میں فیلڈ اور آؤٹ اسٹیشن دفاتر پر خصوصی توجہ دی گئی ہے جو پبلک سروس ڈیلیوری میں مصروف ہیں یا عوامی انٹرفیس رکھتے ہیں۔ اس مہم میں ریکارڈ مینجمنٹ، سرکاری احاطے اور اس کے ارد گرد میں جگہ کا صحیح استعمال  کرنے اور عمومی صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے پر بھی توجہ دی جائے گی۔سی پی ڈلیو ڈی اوراین بی سی سی مہم کے کامیاب نفاذ کے لیے مکمل تعاون کریں گے۔

***********

ش ح۔ ت ف۔ش ہ ب

U-6075


(Release ID: 2168415)