زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
مرکزی وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان کی صدارت میں زرعی مشینری سے متعلق جی ایس ٹی اصلاحات کے سلسلے میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیاجائےگا
جناب شیوراج سنگھ چوہان کے ساتھ میٹنگ میں ٹریکٹر اور زرعی میکانائزیشن سے وابستہ تمام تنظیموں کے نمائندگان شرکت کریں گے
میٹنگ میں اس بات پر غور کیا جائے گا کہ جی ایس ٹی کی شرح میں کمی کے تمام فوائد براہِ راست کسانوں تک پہنچیں
Posted On:
18 SEP 2025 4:01PM by PIB Delhi
کل 19 ستمبر 2025 کو نئی دہلی میں ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیاجائےگا، جس کی صدارت زراعت، کسانوں کی بہبود اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان کریں گے۔ ٹریکٹر اینڈ ایگریکلچرل میکانائزیشن ایسوسی ایشن(ٹی ایم اے)، زرعی مشینری مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (اے ایم ایم اے)، آل انڈیا کمبائن ہارویسٹر مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (اے آئی سی ایم اے)، اور پاور ٹلر ایسوسی ایشن آف انڈیا (پی ٹی اے آئی)کے نمائندےاوردیگر متعلقہ تنظیموں کے نمائندگان میٹنگ میں شرکت کریں گے۔
مرکزی وزیر زراعت جناب شیوراج سنگھ چوہان کی پہل پر بلائی گئی اس میٹنگ کا مقصد زرعی مشینری اور آلات پر جی ایس ٹی کی شرحوں میں حال ہی میں کی گئی کمی (12-18فیصد سے 5فیصد تک) پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔میٹنگ میں اس بات کو یقینی بنانے پر غور کیاجائےگا کہ اس کے فوائد وسیع پیمانے پر کسانوں تک پہنچیں اور اصلاحاتی اقدامات کے آسانی سے نفاذ کے لیے حکمت عملی تیار کی جائے۔
مرکزی حکومت کی طرف سے جی ایس ٹی میں کمی کئے جانے سے کسانوں کے لیے ٹریکٹر اور دیگر مشینری کی قیمتوں میں 7 سے 13 فیصد تک کمی آئے گی۔ کسان سبسڈی اسکیموں اور ٹیکسوں میں کمی کے دوہرے فوائد سے بھی مستفید ہوں گے، اور ‘‘آتم نر بھر بھارت’’ (خود انحصار بھارت) پہل کے تحت مقامی زرعی مشینری بنانے والوں کو مسابقتی فائدہ فراہم کریں گے۔
***
ش ح۔ ک ا۔ ع ر
U.NO.6228
(Release ID: 2168209)