وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

صدر پیوٹن نے وزیراعظم کی سالگرہ پر پرتپاک نیک خواہشات کا اظہار کیا


وزیر اعظم نے یوکرین تنازعہ کے پرامن حل کے لیے ہندوستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا

وزیر اعظم اس سال کے آخر میں صدر پیوٹن کا ہندوستان میں استقبال کرنے کے منتظر ہیں

Posted On: 17 SEP 2025 7:20PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو آج روسی فیڈریشن کے صدر عزت مآب  ولادیمیر پوتن سے ایک ٹیلی فون کال موصول ہوا۔

صدر پیوٹن نے وزیر اعظم کی 75 ویں سالگرہ پر گرمجوشی سے مبارکباد دی۔ وزیر اعظم نے ان کی خواہشات اور پائیدار دوستی کی دلی تعریف کی۔

دونوں رہنماؤں نے 23 ویں ہندوستان-روس سالانہ چوٹی کانفرنس کے دوران دو طرفہ ایجنڈے پر مختلف امور کا جائزہ لیا۔ وزیر اعظم نے بتایا کہ وہ اس سال کے آخر میں صدر پوٹن کا ہندوستان میں استقبال کرنے کے منتظر ہیں۔

وزیر اعظم نے یوکرین تنازعہ کے پرامن حل کے لیے ہندوستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے میں رہنے پر اپنی اتفاق رائے کا بھی اظہار  کیا۔

***

ش ح ۔ ال

UR-6178


(Release ID: 2167763) Visitor Counter : 2