وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے ہندی دیوس کے موقع پر مبارکباد دی، تمام تر بھارتی زبانوں کی افزودگی پر زور دیا
Posted On:
14 SEP 2025 11:00AM by PIB Delhi
ہندی دیوس کے موقع پر ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج قوم کو تہہ دل سے مبارکباد دی، اور ہندی کی ثقافتی اور جذباتی اہمیت کو بھارت کی شناخت اور اقدار کی زندہ وراثت کے طور پر اجاگر کیا۔ انہوں نے شہریوں سے تمام تر بھارتی زبانوں کی افزودگی کے لیے اجتماعی طور پر کام کرنے اور انہیں فخر کے ساتھ مستقبل کی پیڑھیوں تک پہنچانے کی اپیل کی۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں، جناب مودی نے کہا:
’’آپ سبھی کو ہندی دیوس کی ڈھیر ساری نیک خواہشات۔ ہندی محض بات چیت کا وسیلہ نہیں، بلکہ ہماری شناخت اور ثقافت کی زندہ وراثت ہے۔ اس موقع پر آیئے، ہم سب مل کر ہندی سمیت تمام بھارتی زبانوں کو مالامال کرنے اور انہیں آنے والی پیڑھیوں تک فخر کے ساتھ پہنچانے کا عہد کریں۔ مطلع عالم پر ہندی کی بڑھتی عزت ہم سب کے لیے فخر اور ترغیب کا باعث ہے۔‘‘
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:5988
(Release ID: 2166463)
Visitor Counter : 2