وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم مودی نے قطر کے امیر عزت مآب شیخ تمیم بن حمدآل ثانی سے گفتگو کی


وزیر اعظم مودی نے دوحہ میں ہوئے حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور قطر کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی مذمت کی

وزیر اعظم مودی نے تمام مسائل کو بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے اور کشیدگی سے بچنے کی ضرورت پر زور دیا

وزیر اعظم نے تمام صورتوں اور مظاہر میں دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کے مضبوط موقف کو اجاگر کیا

دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں ہندوستان-قطر کلیدی شراکت داری کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا

Posted On: 10 SEP 2025 8:21PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج قطر کے امیر عزت مآب شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

وزیراعظم نے دوحہ میں ہونے والے حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور قطر کی خود مختاری کی خلاف ورزی کی مذمت کی۔ وزیر اعظم نے غزہ میں جنگ بندی اور تمام یرغمالیوں کی رہائی کے لیے ثالثی کی کوششوں سمیت علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے میں قطر کے کردار کو سراہا۔

وزیراعظم نے تمام مسائل کو مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے کی حمایت اور کشیدگی سے بچنے کی ضرورت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ہندوستان خطے میں امن و استحکام اور دہشت گردی کی تمام تر صورتوں اور مظاہر کے خلاف مضبوطی سے حمایت میں کھڑا ہے۔

شیخ تمیم نے قطر کے عوام اور ملک کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے وزیر اعظم مودی کا شکریہ ادا کیا۔

دونوں رہنماؤں نے ہندوستان-قطر کلیدی شراکت داری میں پائیدار پیش رفت پر بھی اطمینان کا اظہار کیا اور باہمی دلچسپی کے تمام تر شعبوں میں باہمی تعاون کو آگے بڑھانے کے اپنے عہد کا اعادہ کیا۔

دونوں قائدین نے ایک دوسرے کے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

*****

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:5866


(Release ID: 2165455) Visitor Counter : 5