بھارتی چناؤ کمیشن
نائب صدرجمہوریہ کا انتخاب 2025
Posted On:
10 SEP 2025 5:30PM by PIB Delhi
الیکشن کمیشن نے سترہویں نائب صدرِ جمہوریہ ہند کے انتخاب کا شیڈول اپنے پریس نوٹ مؤرخہ یکم اگست 2025 میں جاری کیا تھا، جس میں 9 ستمبر 2025 کو پولنگ اور ووٹوں کی گنتی کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔طے شدہ پروگرام کے مطابق پولنگ 9 ستمبر 2025 کو نئی دہلی میں واقع پارلیمنٹ ہاؤس کی پہلی منزل کے کمرہ نمبر ایف-101، وسودھا میں ہوئی۔ کل 781 الیکٹرز ووٹ ڈالنے کے اہل تھے۔ ان میں سے 767 ارکان نے ووٹ ڈالے۔ 15 بیلٹ پیپرز کو غیردرست قرار دیا گیا۔ووٹوں کی گنتی کے بعد، راجیہ سبھا کے سیکرٹری جنرل (ریٹرننگ آفیسر) نے جناب سی پی رادھا کرشنن کو بھارت کا اگلا نائب صدر منتخب ہونے کا اعلان ۔ یہ اعلان 9 ستمبر 2025 کو کیا گیا۔یہ پورا انتخابی عمل 7 اگست 2025 کو گزٹ میں پروگرام نوٹیفکیشن شائع ہونے کے ساتھ شروع ہوا تھااور آج اس کا اختتام اس وقت ہوا جب چیف الیکشن کمشنر جناب گیانیش کمار، الیکشن کمشنر ڈاکٹر سکھبیر سنگھ سندھو اور ڈاکٹر وویک جوشی نے انتخابی سرٹیفکیٹ پر دستخط کئے۔اس کے بعد، اس انتخابی سند کی دستخط شدہ کاپی کومرکزی داخلہ سکریٹری کو ڈپٹی الیکشن کمشنر جناب بھانو پرکاش یتورُو اور سکریٹری جناب سُمن کمار داس نے حوالے کیا۔ یہ کاپی نو منتخب نائب صدر کے حلف برداری کے موقع پر باقاعدہ پڑھ کر سنائی جائے گی۔

کمیشن نے اس انتخاب کے کامیاب انعقاد میں بہترین تعاون فراہم کرنے پر ریٹرننگ آفیسر کی پوری ٹیم، ای سی آئی مشاہدین، دہلی پولیس اور سی آر پی ایف کا مخلصانہ شکریہ ادا کیا ہے۔
********
(ش ح ۔ ع ح۔ش ب ن
U. No. 5853
(Release ID: 2165381)
Visitor Counter : 12